2 Kings

1:1 اخی اب کے مر نے کے بعد موآب نے اسرائیل کے خلاف بغاوت کی ۔ 2 ایک دن اخزیاہ سامر یا ہ میں اپنے گھر کی چھت پر تھا کہ اخزیاہ لکڑی کے چھجّے سے نیچے گرا ۔ وہ بری طرح زخمی ہوا ۔ اخزیاہ نے پیغام رسانوں کو بلایا اور ان سے کہا ، "عقرون کے دیوتا بعل زبوب کے کاہنوں کے پاس جاؤ ۔ ان سے پو چھو کہ کیا میں اپنے زخموں سے اچھا ہو جاؤنگا ۔" 3 لیکن خدا وند کے فرشتے نے ایلیاہ تشبی سے کہا ، " بادشاہ اخزیاہ نے پیغام رساں سامریہ سے بھیجے ہیں جاؤ ان سے ملو ۔ ان کو کہو ، ' اسرائیل میں صرف ایک خدا ہے اس لئے پھر تم لوگ سوالات پو چھنے کے لئے کیوں بعل زبوب عقرون کے دیوتا کے پاس جا رہے ہو ؟ " 4 بادشاہ اخزیاہ سے یہ باتیں کہو ۔ تم نے پیغام رسانوں کو بعل زبوب سے سوالات کرنے کے لئے بھیجا چونکہ تم نے ایسا کیا خدا وند کہتا ہے : تم اپنے بستر سے نہیں اٹھو گے تم مر جاؤ گے ۔" تب ایلیاہ یہ الفاظ اخزیاہ کے خادموں سے کہکر نکل گیا ۔ 5 پیغام رساں اخزیاہ کے پاس واپس آئے ۔اخزیاہ نے پیغام رسانوں سے کہا ، " تم اتنی جلدی کیوں واپس آئے ؟" 6 پیغام رسانوں نے اخزیاہ سے کہا ، " ایک آدمی ہم سے ملنے آیا وہ ہم سے بولا بادشاہ کے پاس واپس جاؤ اور اس کو کہو کہ خدا وند یہ کہتا ہے ، ' اسرائیل میں ایک خدا ہے ! پھر تم پیغام رسانوں کو اپنے سوالات کا جواب پوچھنے عقرون کے دیوتا بعل زبوب کے پاس کیوں بھیجے ہو ؟" چونکہ تم نے یہ باتیں کیں اس لئے تم اپنے بستر سے نہیں اٹھو گے ، تم مر جاؤ گے ۔" 7 اخزیاہ نے پیغا م رسا نوں سے کہا ، " وہ آدمی جو تم سے ملا اور ساری باتیں کہی اسے بیان کرو ۔" 8 پیغام رسانوں نے اخزیاہ کو جواب دیا ، " وہ آدمی بالوں سے بنے کپڑے پہنا تھا ۔ اپنے کمر میں چمڑے کا کمر بند کسے ہوئے تھا ۔" تب اخزیاہ نے کہا ، " وہ ایلیاہ تشبی تھا ۔" 9 اخزیاہ نے ایک سپہ سالار اور ۵۰ آدمیوں کو ایلیاہ کے پاس بھیجا ۔ سپہ سالار ایلیاہ کے پاس گیا ۔ اس وقت ایلیاہ ایک پہاڑی کے اوپر بیٹھا تھا اس سپہ سالار نے ایلیا ہ سے کہا ، " خدا کا آدمی بادشاہ کہتا ہے ، 'نیچے آؤ ۔" 10 ایلیاہ نے ۵۰ آدمیوں کے سپہ سالار کو جواب دیا ، " اگر میں خدا کا آدمی ( نبی ) ہوں تو جنت سے آ گ نیچے آئے اور تمہیں اور تمہارے ۵۰ آدمیوں کو جلادے ۔" پھر جنت سے آ گ نیچے آئی اور سپہ سالار اور اسکے ۵۰ آدمیوں کو تباہ کردی ۔ 11 اخزیاہ نے دوسرے سپہ سالار کو ۵۰ آدمیو ں کے ساتھ ایلیاہ کے پاس بھیجا ۔ سپہ سالار نے ایلیاہ سے کہا ، " خدا کا آدمی ، بادشاہ کہتا ہے جلدی سے نیچے آؤ !" 12 ایلیاہ نے سپہ سالار اور ۵۰ آدمیوں سے کہا ، " اگر میں خدا کا آدمی ہوں جنّت سے آ گ کو نیچے آنے دو تا کہ تم کو اور پچاس آدمیوں کو تباہ کرے ۔" تب خدا کی آ گ جنت سے نیچے آئی اور سپہ سالار اور اسکے ۵۰ آدمیوں کو تباہ کردی ۔ 13 اخزیاہ نے تیسرے سپہ سالار کو بھیجا ۔ تیسرا سپہ سالا رایلیاہ کے پاس آیا ، سپہ سالار اپنے گھٹنوں کے بل نیچے گِرا سپہ سالار ایلیاہ سے گڑ گڑ اتے ہو ئے کہا ، " اے خدا کے آدمی میں تم سے التجا کرتا ہوں براہ کرم مجھ پر اور اپنے اس پچاس خادمو ں پر رحم کر ۔ میری اور انکی زندگیوں کو بخش دے ۔ 14 جنت سے آ گ نیچے آئی تھی اور پہلے دو سپہ سالاروں اور انکے ۵۰ آدمیوں کو تباہ کردی تھی لیکن اب رحم کرو اور ہم کو زندہ رہنے دو ۔" 15 خدا وند کے فرشتے نے ایلیاہ سے کہا ، " سپہ سالار کے ساتھ جاؤ اس سے ڈرو مت ۔" اس لئے ایلیاہ سپہ سالار کے ساتھ بادشاہ اخزیاہ سے ملنے گیا ۔ 16 ایلیاہ نے اخزیاہ کو کہا خدا وند یوں کہتا ہے ، " اسرائیل میں ایک خدا ہے ! تم کیوں پیغام رسانوں کو عقرون کے دیوتا بعل زبوب سے اپنے سوالات کا جواب لینے بھیجے ہو ؟ چونکہ تم نے ایسا کیا ہے اس لئے تم اپنے بستر سے نہیں اٹھو گے تم مرجاؤ گے ۔" 17 اخزیاہ مر گیا جیسا کہ خدا وند نے ایلیاہ کے ذریعہ کہا ۔ اخزیاہ کو بیٹا نہیں تھا اس لئے یورام اخزیاہ کے بعد نیا بادشاہ ہوا ۔ جب یہوسفط کا بیٹا یہورام یہوداہ کا بادشاہ تھا تو اس کی حکومت کے دوسرے سال کے دوران یورام حکومت کرنی شروع کی ۔ 18 جو دوسری سبھی چیزیں اخزیاہ نے کیں وہ کتاب تاریخ سلاطین اسرائیل میں لکھی ہیں ۔

2:1 اب خداوند کے لئے وقت آ گیا ہے ایلیاہ کو طوفان کے ساتھ اوپر جنت میں اٹھا نے کا ۔ ایلیاہ الیشع کے ساتھ جلجال کو گیا ۔ 2 ایلیاہ نے الیشع سے کہا ، " براہ کرم یہاں ٹھہرو کیونکہ خداوند نے مجھے بیت ایل کو جانے کیلئے کہا ہے ۔" لیکن الیشع نے کہا ، " میں خداوند کی زندگی اور تمہا ری زندگی کی قسم کھا تا ہوں کہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا ۔" اسلئے وہ لو گ بیت ایل چلے گئے۔ 3 بیت ایل کے نبیوں کا گروہ الیشع کے پاس آیا اور اس سے کہا ، " کیا تم جانتے ہو خداوند تمہا رے آقا کو آج تم سے لے لے گا ؟" الیشع نے کہا ، " ہاں میں یہ جانتا ہوں اس بارے میں بات مت کرو ۔" 4 ایلیاہ نے الیشع سے کہا ، " براہ کرم یہاں ٹھہرو کیوں کہ خداوند نے مجھ سے کہا کہ یریحو کو جا ؤ ۔" لیکن الیشع نے کہا ، " میں خداوند کی زندگی اور تمہا ری زندگی کی قسم کھا تا ہوں کہ میں تم سے جدا ہونا نہیں چا ہتا ہوں ۔" اس لئے وہ دونوں یریحو چلے گئے ۔ 5 یریحو میں نبیو ں کا گروہ الیشع کے پاس آیا اور اس سے کہا ، " کیا تم جانتے ہو کہ خداوند تمہا رے آقا کو آج لے لے گا؟" الیشع نے جواب دیا ، " ہاں یہ میں جانتا ہوں ا س بارے میں بات نہ کرو۔" 6 ایلیاہ نے الیشع سے کہا ، " براہ کرم یہاں ٹھہرو کیونکہ خداوند نے مجھے کہا ہے کہ دریائے یردن کو جا ؤ۔" الیشع نے جواب دیا ، " میں خداوند کی زندگی کی اور تمہا ری زندگی کی قسم کھا تا ہوں کہ میں تم سے جدا نہیں ہوں گا ۔" اس لئے دو آدمی چلے گئے ۔ 7 وہاں نبیوں کے گروہ کے پچاس آدمی تھے جو ان کے پیچھے چلے تھے ۔ ایلیا ہ اور الیشع دریائے یردن پر رُک گئے ۔پچاس آدمی ایلیاہ اور الیشع سے دور کھڑے رہے ۔ 8 ایلیاہ نے اپنا کوٹ اُتارا اور اس کو لپیٹ کر پانی پر مارا پانی دائیں اور بائیں جانب ہٹ گیا ۔ تب ایلیاہ اور الیشع نے سو کھی زمین سے دریا پار کیا ۔ 9 ان کے دریا پار کرنے کے بعد ایلیاہ نے الیشع سے کہا ، " اس سے پہلے کہ خدا مجھ کو تم سے لے لے تم مجھ سے کیا کروانا چا ہتے ہو؟" الیشع نے کہا ، " میں آپ کی رُوح کا دو گنا حصّہ اپنے لئے چاہتا ہو ں۔ " 10 ایلیاہ نے کہا ، " تم نے ایک اور سخت سوال کیا ہے ۔ اگر تم مجھے اپنے سے دور لے جا تے ہو ئے دیکھو تو وہ تمہیں ملے گا جو تم نے مانگا ہے ۔ اگر تم مجھے اپنے سے دور لے جا تے ہو ئے نہیں دیکھتے ہو توتم وہ نہیں پا ؤگے ۔ جسے تم نے مانگا ہے ۔" 11 ایلیاہ اور الیشع ایک ساتھ باتیں کرتے چل رہے تھے اچانک کچھ گھو ڑے اور رتھ آئے اور ایلیاہ الیشع میں سے ہوا۔ گھوڑے اور رتھ آ گ کی مانند تھی ۔ ایلیاہ کو ایک طوفانی ہوا میں اوپر جنت میں اٹھا لیا گیا ۔ 12 الیشع نے دیکھا اور چلّایا ، " میرے باپ ! میرے باپ! اسرائیل کی رتھ اور اس کے گھوڑ سوار سپا ہی ۔ " الیشع نے ایلیاہ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھا ۔الیشع نے اپنے کپڑوں کو مُٹھی میں پکڑ کر انہیں پھاڑ ڈا لا اپنے غم کو ظاہر کرنے کے لئے ۔ 13 ایلیاہ کا کوٹ زمین پر گر گیا تھا ۔ الیشع نے اسے اٹھا یا تب وہ گیا اور یردن ندی کے کنا رے پر کھڑا ہو گیا ۔ 14 الیشع نے ایلیاہ کا کو ٹ لیا اور اس سے پانی پر مارا ، اور کہا ، " خداوند ایلیاہ کا خدا کہا ں ہے ؟" جب وہ پانی پر مارا ، تو پانی دائیں اور بائیں جانب ہٹ گیا اور تب الیشع نے دریا پار کیا ۔ 15 جب یریحو میں نبیوں کے گروہ نے الیشع کو دیکھا انہوں نے کہا ، " اب ایلیاہ کی رُو ح الیشع پر ہے ۔" تب وہ الیشع کے پاس گئے اور اس کے آگے جھکے ۔ 16 انہوں نے ان سے کہا ، " دیکھو ہمارے پاس پچاس طاقتور آدمی ہیں براہ کرم انہیں جانے دو اور اپنے آقا کو تلاش کرنے دو ۔ ہو سکتا ہے خداوند کی ُروح ایلیاہ کو اوپر لے لی ہو اور اس کو پہا ڑی کی چو ٹی یا کہیں وادی میں گرا دی ہو۔" لیکن الیشع نے جواب دیا ! نہیں ایلیاہ کو تلاش کرنے کے لئے آدمیوں کو مت بھیجو ۔" 17 نبیوں کے گروہ نے اتنی ضد کی کہ وہ اسے اور زیادہ منع کرنے سے شرماگیا۔ تب الیشع نے کہا ، " ٹھیک ہے ایلیاہ کو تلاش کر نے کے لئے لوگوں کو بھیجو۔ نبیوں کے گروہ نے پچاس آدمیوں کو ایلیاہ کو تلاش کرنے کے لئے بھیجا ان لوگوں نے تین دن تک تلاش کیا لیکن انلوگوں نے اسے نہ پایا ۔ 18 اس لئے وہ لوگ یریحو گئے جہا ں الیشع ٹھہرا ہوا تھا ان لوگوں نے اس سے کہا کہ وہ ایلیاہ کو نہ پا سکے ۔ الیشع نے انہیں کہا ، " میں نے نہ جانے کے لئے کہا تھا ۔" 19 شہر کے آدمی نے الیشع سے کہا ، " جناب آپ اس شہر کو عمدہ جگہ میں دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کا پانی خراب ہے کیوں کہ زمین سے فصل نہیں اُگتی ۔" 20 الیشع نے کہا ، " میرے پاس ایک نیا کٹورہ لاؤ اور اس میں نمک ڈالو " اس لئے وہ اسے اسکے پاس لایا ۔ 21 تب الیشع اس جگہ سے باہر گیا جہاں پانی زمین سے بہہ رہا تھا ۔ الیشع نے پانی میں نمک کو پھینکا اس نے کہا ، " خدا وند نے کہا ، ' میں اس پانی کو بالکل خالص بنا رہا ہوں پھر یہ کبھی موت کا یا زمین کو بنجر بنانے کا سبب نہیں بنے گا ۔" 22 تب پانی خالص ہوگیا اور پانی آج ک بھی اچھا ہے یہ ویسا ہی ہوا جیسا کہ الیشع نے کہا ۔ 23 الیشع اس شہر سے بیت ایل کو گیا ۔ الیشع پہاڑ پر سے شہر جا رہا تھا اور کچھ لڑ کے شہر کے باہر آرہے تھے وہ الیشع کا مذاق اُڑانے لگے ۔ انہوں نے کہا ، " اے گنجے آدمی اوپر جاؤ ،اے گنجے آدمی اوپر جاؤ !" 24 الیشع نے انہیں مڑ کر دیکھا اس نے خدا وند سے التجا کی کہ ان کا برا ہو ۔ اُسی وقت دو ریچھ جنگل سے آکر لڑ کوں پر حملہ کر دیا وہ بیالیس لڑ کے تھے جنہیں ریچھوں نے پھاڑ دیا ۔ 25 الیشع بیت ایل سے نکلا اور کرمل کی چوٹی پر گیا ۔ وہاں سے الیشع سامریہ چلا گیا ۔

3:1 اخی اب کا بیٹا یورام سامر یہ میں اسرائیل کا بادشاہ ہوا ۔ اس نے یہوسفط کی یہوداہ پر بادشاہت کے اٹھارہویں سال کے دوران حکومت کرنی شروع کی ۔ اس نے بارہ سال تک حکومت کی ۔ 2 یورام نے وہ کام کئے جسے خدا وند برا کہا تھا ۔ وہ اپنے باپ اور ماں کی طرح کام نہیں کیا تھا ۔ کیوں کہ اس نے اس ستون کو ہٹا دیا جو اسکے باپ نے بعل کی پرستش کے لئے بنایا تھا ۔ 3 لیکن وہ نباط کے بیٹے یُر بعام کے گناہوں کو جاری رکھا ۔ یُربعام اسرائیل کو گناہ کرانے کا سبب بنا ۔ یورام نے یُربعام کو گناہوں سے نہیں روکا ۔ 4 میسا موآب کا بادشاہ تھا ۔ میسا کی کئی ذاتی بھیڑیں تھیں ۔ میسا نے ایک لاکھ میمنوں اور ایک لاکھ مینڈھوں کے اُون اسرائیل کے بادشاہ کو دیئے ۔ 5 لیکن جب اخی اب مر گیا تو موآب کے بادشاہ نے اِسرائیل کی حکومت کے خلاف بغاوت کی ۔ 6 تب بادشاہ یورام سامریہ کے باہر گیا اور بنی اسرائیلیوں کو ایک ساتھ جمع کیا ۔ 7 یورام نے قاصدوں کو یہوداہ کے بادشاہ یہوسفط کے پاس بھیجا یورام نے کہا ، " موآب کا بادشاہ میری سلطنت سے آزاد ہو گیا ہے ۔ کیا تم موآب کے خلاف جنگ کر نے میرے ساتھ چلو گے ؟ " یہوسفط نے کہا ، " ہاں میں تمہارے ساتھ جاؤں گا ۔ ہم ایک ساتھ ایک فوج کی طرح شامل ہوں گے ۔ میرے لوگ تمہارے لوگوں کی طرح ہوں گے اور میرے گھوڑے تمہارے گھوڑوں کی طرح ہونگے ۔" 8 یہوسفط نے یو رام سے پوچھا ، " ہمیں کس راستے سے جانا ہو گا؟" یورام نے جواب دیا ، " ہمیں ادو کے ریگستان سے جانا ہو گا ۔" 9 اس لئے اسرا ئیل کا بادشاہ یہوداہ کے بادشاہ اور ادوم کے بادشاہ کے ساتھ گیا انہوں نے سات دن تک سفر کیا ۔ ان کے ساتھ کا فی مقدار میں پانی ان کی فوجوں اور ان کے جانوروں کے لئے نہیں تھا ۔ 10 آ خر کار اسرائیل کا بادشاہ ( یورام ) نے کہا آہ ، " میں سمجھتا ہوں۔ خداوند نے حقیقت میں تین بادشاہوں کو صرف اس لئے ایک سا تھ لا یا۔ تا کہ موآبیوں کو شکست دے دیں۔" 11 لیکن یہوسفط نے کہا ، " یقیناً خداوند کے نبیوں میں سے ایک نبی یہاں ہے ہمیں نبی سے پو چھنے دو کہ خداوند کیا کہتا ہے تب ہمیں کرنا چا ہئے ۔" اسرا ئیل کے بادشاہ کے خادموں میں سے ایک نے کہا ،" سافط کا بیٹا الیشع یہاں ہے ۔الیشع ایلیاہ کا خادم تھا ۔" 12 یہوسفط نے کہا ، "خداوند کا کلام ا لیشع کے ساتھ ہے ۔" اسلئے اسرائیل کا بادشاہ یو رام ، یہوداہ کا بادشاہ یہوسفط ادوم کا بادشاہ الیشع کو دیکھنے گئے ۔ 13 الیشع نے اسرائیل کے بادشاہ ( یورام ) سے کہا ، " تم مجھ سے کیا چا ہتے ہو؟ اپنے والدین کے نبیوں کے پاس جا ؤ ۔" اسرائیل کے بادشاہ نے الیشع سے کہا ، " نہیں' ہم تم سے ملنے آئے ہیں کیوں کہ خداوند نے ہم تینوں بادشاہوں کو ایک ساتھ بُلا یا ہے تا کہ موآبی ہم لوگوں کو شکست دے ہم کو تمہا ری مدد کی ضرورت ہے ۔" 14 الیشع نے کہا ، " میں یہوداہ کے بادشاہ یہوسفط کی عزّت کرتا ہوں اور میں خداوند قادر مطلق کی خدمت کرتا ہوں خداوند کی حیات کی قسم میں یہاں صرف یہوسفط کی وجہ سے آیا ۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں، اگر یہوسفط یہا ں نہ ہو تا تو میں تم لوگوں پر کوئی توجہ نہ کرتا میں تمہیں بالکل نظرانداز کر دیتا ۔ 15 لیکن اب ایک شخص کو میرے پاس لا ؤ جو بر بط بجا سکے ۔" جب آدمی نے بربط بجا یا خداوند کی قوت ، الیشع پر آئی ۔ 16 تب الیشع نے کہا ، " یہ وہ ہے جو خداوند تم سے کہتا ہے : وادی میں گڑھا کھو دو۔ 17 یہ وہ ہے جو خداوند کہتا ہے : نہ تم ہوا کو دیکھو گے اور نہ ہی بارش کو لیکن وہ وادی پانی سے بھر جا ئے گی ۔ تب تم اور تمہا رے مویشی تازہ پانی پئیں گے ۔ 18 اور ایسا کرنا خداوند کے لئے آسان بات ہے ۔ وہ تمہیں بھی موآبیوں کو شکست دینے دے گا ۔ 19 تم لوگ ترقی یافتہ اور طاقتور شہروں کو جیت لو گے ۔ تم ہر اچھے درخت کو کا ٹو گے تم پانی کے تمام چشموں کو رو کو گے ۔ تم ہر کھیت کو پتھر پھینک پھینک کر تباہ کردو گے ۔" 20 صبح میں صبح کی قربانی کے وقت پانی ادوم کی سمت سے بہنا شروع ہو گا اور وادی بھر جا ئے گی ۔ 21 جب موآب کے لوگوں نے سُنا کہ بادشاہ ان کے خلاف لڑنے آئے ہیں تو موآب کے لوگ ایک ساتھ جمع ہو ئے تمام بوڑھے آدمی بھی زرہ بکتر پہنے ہو ئے سر حد پر انتظار کرنے لگے۔ ( جنگ کے لئے تیار ) 22 موآب کے لوگ اس دن صبح جلداٹھے۔ طلوع ہو تا سورج وادی کے پانی پر چمک رہا تھا ۔ اور یہ موآب کے لوگوں کے خون کی مانند دکھا ئی دیتا تھا ۔ 23 موآب کے لوگوں نے کہا ، " خون کو دیکھو ! بادشاہ اور لوگ ضرور ایک دوسرے سے لڑے ہیں۔ انہوں نے ایک دوسرے کو تباہ کیا ہے ہم لوگ وہاں جا کر ان مُردہ لوگوں کے پاس سے قیمتی چیزیں لیں گے ۔" 24 موآبی لوگ اسرائیلی خیمہ میں آئے لیکن اسرائیل باہر آئے اور مو آبی فوج پر حملہ کئے ۔ موآبی لوگ اسرائیلیوں کے پاس سے بھا گے اسرائیلیوں نے انکا موآب میں لڑنے کے لئے پیچھا کیاہے ۔ 25 اسرائیلیوں نے شہروں کو تباہ کی ۔ انہوں نے موآب کے ہر ایک اچھے قلعہ پر پتھر پھینکے ۔ انہوں نے پانی کے تمام چشموں کو روک دیا اور انہوں نے تمام اچھے درختوں کو کاٹ دیئے۔ اسرائیلی مسلسل قِیر حراست تک لڑے ۔سپاہیوں نے قیر حراست کو گھیر لیا اور اس پر حملہ بھی کئے ۔ 26 موآب کے بادشاہ نے دیکھا کہ لڑا ئی اس کے لئے بہت مشکل ہے وہ ۷۰۰ آدمیوں کو تلواروں کے ساتھ لیا اور ادوم کے بادشاہ کو مار نے اور فوج کو تو ڑنے کے لئے بھیجا ۔ لیکن وہ ادوم کے بادشاہ تک پہنچ کر فوج کو تو ڑ نہ سکے ۔ 27 تب موآب کے بادشاہ نے اپنے بڑے بیٹے کو لیا یہ وہ بیٹا تھا جو اس کے بعد بادشاہ ہو نے وا لا تھا اور شہر کے اطراف فصیل پر موآب کے بادشاہ نے اپنے بیٹے کو جلانے کا نذرانہ کے طور پر پیش کیا ۔ اس ہیبت نایک واقعہ نے بنی اسرائیلیوں کو بہت زیادہ پریشان کیا ۔ اس لئے بنی اسرائیلیوں نے موآب کو چھوڑدیا اور اپنی سرزمین میں واپس چلے گئے ۔

4:1 نبیوں کے گروہ کے ایک آدمی کی بیوہ تھی ۔ وہ آدمی مرگیا اسکی بیوی الیشع کے پاس رو ئی ، " میرا شوہر آپ کے خادم کی مانند تھا اب میرا شوہر مرچکا ہے ۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ خداوندکی تعظیم کرتا تھا لیکن اس پر ایک آدمی کا قرض باقی ہے اور اب وہ آدمٹی میرے دو بیٹوں کو غلا م بنانے کیلئے لینے آرہا ہے ۔" 2 الیشع نے جواب دیا ، " میں تمہا ری کس طرح مدد کرسکتا ہوں۔ مجھے کہو کہ تمہا رے گھر میں تمہا رے پاس کیا ہے ؟" عورت نے کہا ، " گھر میں میرے پاس کو ئی چیز نہیں ہے میرے پاس صرف زیتون کے تیل کا مرتبان ہے ۔" 3 تب الیشع نے کہا ، " جا ؤ اور اپنے سارے پڑوسیوں سے خالی مرتبان کو مانگ کر لا ؤ ۔ 4 پھر اپنے گھر جا ؤ اور درواز ے بند کرلو صرف تم اور تمہا رے بیٹے گھر میں رہیں گے ۔ پھر ہر ایک مرتبان میں تیل ڈا لو اور اسے ایک طرف رکھو۔" 5 اس طرح وہ عورت الیشع کے پاس سے نکلی اور اپنے گھر میں گئی اور دروازہ بند کردی صرف وہ اور اس کے بیٹے گھر میں تھے اس کے بیٹے مرتبانوں کولا ئے اور اسے تیل سے بھر دیئے ۔ 6 اسنے کئی مرتبانوں کوبھرے آخر کار اس نے اپنے بیٹے سے کہا ، " ایک اور مرتبان میرے پاس لا ؤ۔" لیکن تمام مرتبان بھرے ہو ئے تھے اس لڑکے نے عورت سے کہا ، " یہاں اور کو ئی مرتبان خالی نہیں ہے ۔" اس وقت مرتبان میں تیل ختم ہو چکا تھا ۔ 7 تب اس عورت نے خدا کے آدمی ( الیشع ) سے جو کچھ ہوا اسے کہا۔الیشع نے اس سے کہا ، " جا ؤ تیل کو بیچو اور قرض ادا کرو تیل کے بیچنے کے بعد اور قرض ادا کرنے کے بعد تم اور تمہا رے بیٹے جو رقم بچی ہے اس سے گذارا کر سکتے ہیں ۔" 8 ایک دن الیشع شونیم کو گیا ۔ ایک دولتمند عورت وہاں رہتی تھی ۔ اس عورت نے الیشع سے کہا ، " وہ اس کے گھر پر ٹھہرے اور کھانا کھا ئے ۔ اس لئے جب بھی الیشع وہاں گیا وہ اس کے ساتھ ٹھہرا ور کھانا کھایا ۔ 9 عورت نے اپنے شوہر سے کہا ، " دیکھو ! میں دیکھ سکتی ہوں کہ الیشع ایک مقدس خدا کا آدمی ہے وہ ہمارے گھر سے ہر وقت گذرتا ہے ۔ 10 ہمیں الیشع کے لئے چھت پر ایک چھوٹا کمرہ بنا نے دو ۔ ہم اس کمرے کو ایک پلنگ ، میز ،چراغ ، اور کرسی سے آراستہ کریں گے تا کہ وہ جب بھی ہمارے ساتھ رہنے کیلئے آئے وہ وہاں رہ سکے ۔" 11 ایک دن الیشع عورت کے گھر آیا وہ اس کمرے میں گیا اور اس کو جانچا۔ 12 الیشع نے اپنے خادم جیحا زی سے کہا ،" اس شونیمی عورت کو بلا ؤ ۔" خادم نے شونیمی عورت کو بلا یا اور وہ الیشع کے سامنے کھڑی ہو ئی ۔ 13 الیشع نے اس کے خادم سے کہا ،" اس عورت سے کہو ، " تم ہماری دیکھ بھال کی خاطر بڑی تکلیف اٹھا ئی ۔ اس کے بدلے میں ہم تمہا رے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ اگر تم چا ہو تو ہم بادشاہ یا فوج کے سپہ سالار سے تمہا ری خاطر بات کر سکتے ہیں ،" عورت نے جواب دیا ، " میں یہاں اچھی طرح اپنے لوگوں میں ہوں۔" 14 الیشع نے جیحازی سے کہا ، " ہم اس کیلئے کیا کرسکتے ہیں ؟" جیحازی نے جواب دیا ، " میں جانتا ہوں! اس کو بیٹا نہیں ہے اور اس کا شوہر ایک بوڑھا آدمی ہے ۔" 15 تب الیشع نے کہا ، " اس کو بلا ؤ ۔" اس لئے جیحازی نے اس عورت کو بلا یا وہ آئی اور دروازے پر کھڑی رہی ۔ 16 الیشع نے عورت سے کہا ، " اس وقت سے دوسرے بہار کے موسم تک تمہا ری گود میں تمہا را لڑکا ہو گا ۔" عورت نے کہا ، " نہیں جناب ! اے خدا کے آدمی مجھ سے جھوٹ مت کہو ۔" 17 لیکن عورت حاملہ ہو ئی اس نے لڑکے کو جنم دیا دوسرے بہار کے موسم میں جیسا کہ الیشع نے کہا تھا ۔ 18 لڑکا بڑا ہوا ۔ ایک دن لڑکا باہر کھیتو ں میں اپنے باپ اور ان آدمیوں کو جو اناج کا ٹ رہے تھے دیکھنے گیا ۔ 19 لڑکے نے اپنے باپ سے کہا ،"آہ میرا سر ۔ میرا سر پھٹا جا رہا ہے ۔" باپ نے اپنے نوکر سے کہا ، " اس کو اس کی ماں کے پاس لے جا ؤ ۔" 20 نوکر لڑ کے کو ماں کے پاس لے گیا لڑکا ماں کی گود میں دوپہر تک بیٹھا اور وہ مرگیا ۔ 21 عورت نے لڑکے کو خدا کے آدمی ( الیشع) کے بستر پر لٹا دیا اور اس کمرے کا دروازہ بند کردیا اور باہر چلی گئی ۔ 22 اس نے اپنے شوہر کو بلا یا اور کہا ، " براہ کرم اپنے کسی ایک نوکر اور ایک خچر کو میرے پاس بھیجو تب میں جلدی ہی خدا کے آدمی کولینے جا ؤں گی اور واپس آؤں گی ۔ 23 عورت کے شوہر نے کہا ، " تم آج کیوں خدا کے آدمی کے پاس جانا چا ہتی ہوں؟" یہ کو ئی نیا چاند یا سبت کا دن نہیں ہے ۔" اس نے کہا ، " فکر نہ کرو ہر چیز ٹھیک ہے ۔" 24 تب اس نے خچر پر زین ڈا لی اور اپنے خادم سے کہا ، " جلدی چلو جب تک میں نہ کہوں تو آہستہ نہ چلنا ۔" 25 عورت کرمل کی چوٹی پر خدا کے آدمی کو لینے گئی ۔خدا کے آدمی نے دیکھا کہ شونیمی عورت آرہی ہے ۔ وہ ابھی کچھ دور ہی میں تھی کہ الیشع نے ملا زم جیحازی سے کہا ، "دیکھو اس شونیمی عورت کو ۔ 26 براہ کرم ابھی دوڑ کر اس سے ملو اس سے کہو ، ' کیا ہوا ؟ کیا تم بالکل ٹھیک ہو ؟ کیا تمہا را شوہرٹھیک ہے؟ کیا تمہا را بیٹا بالکل ٹھیک ہے ؟" جیحازی شونیمی عورت سے ان باتوں کو پو چھا اس نے جواب دیا ہر چیز ٹھیک ہے ۔" 27 لیکن شونیمی عورت اوپر پہاڑی پر خدا کے آدمی کے پاس گئی وہ جھک گئی اور الیشع کے قد م چھو ئی۔جیحازی اس خاتون کو ڈھکیل دینے کیلئے آگے بڑھا ۔لیکن خدا کے آدمی نے جیحازی سے کہا ، " اس کو اکیلا چھوڑدو ۔ وہ بہت تناؤ میں ہے اور خداوند نے اس عورت کے متعلق کچھ ظاہر نہیں کیا ۔خداوند نے اس خبر کو مجھ سے پوشیدہ رکھا ۔" 28 تب شونیمی عورت نے کہا ، " جناب میں نے بیٹے کیلئے کبھی سوال نہیں کیا تھا میں نے تم سے کہا تھا ، ' مجھے فریب مت دو ۔" 29 تب الیشع نے جیحازی سے کہا ، " جانے کیلئے تیار رہو میری چھڑی لو اور چلو کسی سے بات کرنے کیلئے مت رُکو اگر راستے میں کسی سے ملو تو سلام نہ کرو اور اگر تم سے کو ئی سلام کرے تو جواب نہ دو ۔ میری چھڑی کو لڑکے کے چہرے پر رکھو ۔" 30 لیکن لڑکے کی ماں نے کہا ، " میں خداوند اور تمہا ری زندگی کی قسم کھا تی ہوں میں آپ کے بغیر یہاں سے نہیں جا ؤں گی۔" اس لئے الیشع اٹھا اور شونمی عورت کے ساتھ چلا۔ 31 جیحازی شونیمی عورت کے گھر شونیمی عورت اور الیشع سے پہلے پہنچا ۔جیحازی نے چھڑی کو بچے کے چہرہ پر رکھا لیکن لڑکے نے بات نہیں کی یا کو ئی ایسی نشانی دکھا ئی نہیں دی جس سے ظاہر ہو کہ اس نے کو ئی چیز سنی ہو ۔ تب جیحاز ی واپس الیشع سے ملنے آیا ۔جیحازی نے الیشع سے کہا ، " لڑکا نہیں اٹھا ۔" 32 الیشع گھر کے اندر گیا اور وہاں بچہ اس کے بستر پر مُردہ پڑا تھا ۔ 33 الیشع کمرہ کے اندر گیا اور دروازہ بند کردیا ۔ اب صرف الیشع اور بچہ ہی کمرے میں تھے ۔ تب الیشع نے خداوند سے دُعا کی ۔ 34 الیشع بستر کے پاس گیا اور بچے پر لیٹ گیا ۔ الیشع نے بچّے کے منہ پر اپنا منھ رکھا الیشع نے اپنی آنکھیں اسکی آنکھوں پر رکھیں ۔ الیشع نے ا س کے ہاتھ بچے کے ہاتھ پر رکھے ۔ الیشع اس وقت بچے کے اوپر پڑا رہا جب تک کہ بچے کا جسم گرم نہ ہوگیا ۔ 35 تب الیشع واپس ہوا اور اپنے کمرے کے اطراف ٹہلنے لگا وہ پھر دوبارہ گیا اور بچّے کے اوپر لیٹ گیا جب تک بچّے نے سات مرتبہ چھینکیں نہ لیں اور آنکھیں نہ کھو لیں ۔ 36 الیشع نے جیحازی کو بلایا ، " شو نیمی عورت کو بلاؤ ۔" جیحازی نے شونیمی عورت کو بلایا اور وہ الیشع کے پاس آئی اس نے کہا ،" اپنے بیٹے کو اٹھا لو ۔" 37 تب شونیمی عورت (کمرہ کے ) اندر گئی اور الیشع کے قدم بوس ہوئی تب اس نے بچے کو اٹھا یا اور باہر گئی ۔ 38 الیشع دوبارہ جلجال گیا اس وقت زمین پر قحط تھا نبیوں کا گروہ الیشع کے سامنے بیٹھا تھا ۔الیشع نے اپنے خادم سے کہا ، " بڑا برتن آگ پر رکھو اور کچھ شوربہ نبیوں کے گروہ کے لئے بناؤ ۔" 39 ایک آدمی باہر کھیت میں بوٹیاں لانے گیا اس کو ایک جنگلی انگور کی بیل ملی اس نے اس سے کچھ میوے لئے ۔ اس نے اس میوہ کو لباس میں رکھا اور واپس لایا ۔ اس نے میوہ کو کاٹا اور برتن میں ڈا لا لیکن نبیوں کے گروہ کو معلوم نہ تھا کہ وہ کس قسم کا میوہ تھا ۔ 40 تب انہوں نے کچھ شوربہ آدمیوں کو کھانے کے لئے ڈا لا لیکن جب انہوں نے شوربہ کھا نا شروع کیا انہوں نے الیشع کو پکا را ، " خدا کے آدمی برتن میں زہر ہے ۔ " پوری غذا ز ہر آلود ہے اس لئے انہوں نے وہ غذا نہیں کھا ئی ۔ 41 لیکن الیشع نے کہا ، " تھو ڑا آٹا لاؤ ۔" انہوں نے آٹا الیشع کے پاس لایا اور اس نے اس کو برتن میں پھینکا ۔ تب الیشع نے کہا ، " لوگوں کے لئے شوربہ ڈا لو تا کہ وہ کھا پی سکیں۔ " اس شوربہ میں کچھ بھی نقصان دہ چیز نہ تھی۔ 42 بعل شلیشہ کے پاس سے ایک آدمی اور پہلی فصل کی رو ٹی خدا کے آدمی( الیشع) کے لئے لا یا اس آدمی نے بارلی کے ۲۰ رو ٹی کے ٹکڑے اور تازہ اناج اس کے تھیلے میں لا یا ۔ تب الیشع نے کہا ، " یہ غذا لوگوں کو دو تا کہ وہ کھا سکیں۔" 43 الیشع کے خادم نے کہا ،" کیا ؟ یہاں تو ۱۰۰ آدمی ہیں میں ان تمام آدمیوں کو کیسے غذا دے سکتا ہوں ؟" لیکن الیشع نے کہا ، " لوگوں کو کھانے کے لئے غذا دو خدا وند کہتا ہے ، " وہ کھائیں گے اور پھر بھی غذا بچی رہے گی ۔" 44 تب الیشع کے خادم نے کھانا نبیوں کے گروہ کے سامنے رکھا نبیوں کے گروہ نے کافی سیر ہو کر کھا یا اور پھر بھی کھانا بچا رہا یہ واقعہ ہوا جیسا کہ خدا وند نے کہا ۔

5:1 نعمان ارام کے بادشاہ کی فوج کا سپہ سالار تھا ۔ نعمان اپنے بادشاہ کے لئے بہت اہم آدمی تھا ۔ نعمان بہت اہم آدمی تھا کیوں کہ خدا وند نے اسکو ارام کو فتح کرانے کے لئے استعمال کیا تھا ۔ نعمان عظیم اور طا قتور آدمی تھا لیکن وہ کو ڑھ کا مریض بھی تھا ۔ 2 ارامی فوج نے کئی سپاہیوں کے گروہوں کو اسرائیل میں لڑ نے بھیجا سپاہیوں نے لوگوں کو غلام بنایا ۔ ایک مرتبہ انہوں نے ایک چھو ٹی لڑ کی کو اسرائیل کی زمین سے لیا ۔یہ چھو ٹی لڑ کی نعمان کی بیوی کی خادمہ ہوئی ۔ 3 اس لڑ کی نے نعمان کی بیوی سے کہا ، " میں چاہتی ہوں کہ میرا آقا ( نعمان) نبی( الیشع) سے ملے جو سامریہ میں رہتا ہے وہ نبی نعمان کو اس کی کوڑھ کو شفا دے سکتا ہے ۔" 4 نعمان اپنے آقا (ارام کا بادشاہ ) کے پاس گیا ۔ نعمان نے ارام کے بادشاہ سے وہ باتیں کہیں جو باتیں اسرائیلی لڑ کی نے کہیں تھیں ۔ 5 تب ارام کے بادشاہ نے کہا ،" اب جاؤ اور میں اسرائیل کے بادشاہ کو ایک خط بھیجونگا ۔" اس لئے نعمان اسرائیل گیا ۔ نعمان اپنے ساتھ کچھ تحفے لے گیا ۔ نعمان اپنے ساتھ ۷۵۰ پاؤنڈ چاندی ،۶۰۰۰ سونے کی مہریں اور دس جوڑے کپڑے لے گئے ۔ 6 نعمان ارام کے بادشاہ کا خط اسرائیل کے بادشاہ کے پاس لے گیا خط میں یہ لکھا تھا : " یہ خط یہ بتانے کے لئے ہے کہ میں خط پہنچانے والے خادم نعمانی کو اس لئے بھیج رہا ہوں تا کہ تم اس کو کوڑھ کی بیماری سے شفاء دے سکو ۔" 7 جب اسرائیل کے بادشاہ نے خط پڑھا اس نے اپنے کپڑے پھاڑ ڈا لے یہ ظا ہر کرنے کے لئے کہ وہ غمزدہ اور پریشان ہے ۔ اسرائیل کے بادشاہ نے کہا ، " کیا میں خدا ہوں ؟"نہیں ! میرے پاس زند گی اور موت پر قابو پانے کے لئے طا قت نہیں ۔ تو پھر کیوں ارام کے بادشاہ نے ایک کوڑھی کو علاج کے لئے میرے پاس بھیجا ہے ۔ وہ ضرور ہم لوگوں کے خلاف لڑا ئی لڑ نے کے لئے کچھ بہانہ ڈھونڈ نے کی کوشش کررہا ہے ۔" 8 الیشع خدا کے آدمی نے سنا کہ اسرائیل کے بادشاہ نے اپنے کپڑے پھاڑ لئے ۔ اس لئے الیشع نے بادشاہ کو پیغام بھیجا آپ نے کیوں اپنے کپڑے پھا ڑے ؟ نعمان کو میرے پاس آنے دو تب اسے معلوم ہوگا کہ اسرائیل میں ایک نبی ہے ۔ 9 اس لئے نعمان اس کے گھو ڑوں اور رتھ کے ساتھ الیشع کے گھر آیا اور دروازہ کے سامنے کھڑا رہا ۔ 10 الیشع نے خبر رساں کو نعمان کے پاس بھیجا ۔ خبر رساں نے کہا ، " جاؤ اور دریائے یردن میں سات مرتبہ دھو ڈا لو تب تمہاری جِلد کو شفاء ہو گی اور تم پاک اور صاف ہو جاؤ گے ۔" 11 نعمان غصہ ہوا اور نکل گیا ۔ اس نے کہا ، " میں سمجھا تھا الیشع کم ازکم باہر آئے گا اور میرے سامنے کھڑا ہوگا اور خدا وند اپنے خدا کانام پکارے گا ۔ میں سمجھا وہ اپنا ہاتھ میرے جسم پر پھیرے گا اور جذام کو شفا بخشے گا ۔ 12 دمشق کے دو دریا ابانہ اور فر فر تمام اسرائیل کے پانی سے بہتر ہیں ۔ کیا میں ان دمشق کے دریاؤں میں نہیں دھو سکتا اور پاک صاف نہیں ہو سکتا ۔" نعمان بہت غصہ میں تھا اور جانے کے لئے پلٹا ۔ 13 لیکن نعمان کے خادم اس کے پاس گئے اس سے بات کئے انہوں نے کہا ، " باپ ! اگر نبی تمہیں بڑی چیز کرنے کے لئے کہے تو کیا تم اسے نہیں کرو گے ؟ لیکن وہ تم سے ایک آسان کام کر نے کے لئے کہا ، " دھو ؤ ، تم پاک اور صاف ہو گے ۔" 14 اس لئے نعمان نے وہی کیا جو خدا کے آدمی ( الیشع ) نے کہا ۔ نعمان نیچے گیا اور دریائے یردن میں سات مرتبہ دھو یا اور نعمان پاک اور صاف ہوگیا ۔ نعمان کی جلد بالکل ملائم ہو گئی جس طرح بچّے کی ہوتی ہے ۔ 15 نعمان اور اسکے تمام گروہ خدا کے آدمی الیشع کے پاس واپس آئے وہ الیشع کے سامنے کھڑا ہوا اور کہا ، " دیکھو اب میں جان گیا ہوں سوائے اسرائیل کے تمام زمین پر کوئی خدا نہیں اب براہ کرم میری جانب سے تحفہ قبول کیجئے ۔" 16 لیکن الیشع نے کہا ، " میں نے خدا وند کی خدمت کی میں خدا وند کی زندگی کی قسم کھا تا ہوں میں کوئی تحفہ قبول نہیں کروں گا ۔" نعمان نے بہت کو شش کی کہ الیشع تحفہ لے لے لیکن الیشع نے انکار کیا ۔ 17 تب نعمان نے کہا ، ' ' اگر تم یہ تحفہ قبول نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم میرے لئے یہ کیجئے مجھے کچھ مٹی اسرائیل سے لینے دو ۔ جنہیں ٹوکروں میں دو خچروں پر لادونگا ۔ کیوں کہ دوبارہ میں جلانے کا نذرانہ یا قربانی کبھی بھی دوسرے خدا ؤ ں کونہیں پیش کروں گا ۔ میں قربانی صرف خداوند کو پیش کروں گا۔ 18 اور اب میں خداوند سے دعا کرتا ہوں کہ اس کے لئے مجھے معاف کر : آئندہ جب بھی میرا آقا ( ارام کا بادشاہ ) رمّون کی ہیکل میں عبادت کرنے کے لئے جا ئے گا وہ مورتیوں کے آگے جھکے گا اور وہ سہارے کیلئے مجھ پر جھکنا چا ہے گا ۔ اس لئے مجھے بھی رمّون کی ہیکل میں جھکنا چاہئے ۔ اگر اس طرح کی بات ہو تی ہے تو اب میں خداوند سے معافی مانگتا ہوں۔" 19 تب الیشع نے نعمان سے کہا ، " سلامتی سے جا ؤ ۔" اس لئے نعمان الیشع کو چھوڑا اور کچھ دور گیا۔ 20 لیکن خدا کے آدمی الیشع کے خادم جیحازی نے کہا ، " دیکھو میرے آقا ( الیشع) نے نعمان ارامی کو بغیر تحفہ قبول کئے جانے دیا جسے وہ لا یا تھا ۔ میں خداوند کی زندگی کی قسم کھا تا ہوں میں نعمان کے پیچھے جا ؤں گا اور اس سے کچھ لو ں گا ۔" 21 اس لئے جیحازی نعمان کے پاس دوڑا ۔ نعمان نے دیکھا کو ئی اس کے پیچھے دوڑ رہا ہے وہ رتھ سے نیچے اُترا جیحازی سے ملنے ۔نعمان نے کہا ، " کیا سب ٹھیک ہے ؟" 22 جیحازی نے کہا ، " ہاں سب کچھ ٹھیک ہے ۔" میرے آقا ( الیشع) نے مجھے بھیجا ہے اس نے کہا ، " دیکھو دو نوجوان آدمی میرے پاس آئے وہ افرائیم کے پہا ڑی ملک کے نبیوں کے گروہ سے تھے ۔ براہ کرم انہیں ۷۵ پاؤنڈ چاندی اور دو جو ڑا کپڑا انہیں دے دو ۔" 23 نعمان نے کہا ، " براہ کرم ۱۵۰ پاؤنڈ لے لو ۔نعمان نے جیحازی کو چاندی لینے کے لئے منایا ۔نعمان نے ۱۵۰ پاؤنڈ چاندی دو تھیلوں میں رکھا اور دو جو ڑا کپڑا لیا ۔ تب نعمان نے یہ چیزیں جیحازی کو دیں۔ 24 جب جیحازی پہاڑ پر آیا تو اس نے یہ چیزیں خادموں سے لیں اور انہیں روانہ کردیا ۔ پھر جیحازی نے اُن چیزوں کو گھر میں چھپا دیا ۔ 25 جیحازی اندر آیا اور اسکے آقا ( الیشع) کے سامنے کھڑا ہوا ۔ الیشع نے جیحازی سے کہا ، " تم کہاں گئے تھے جیحازی ؟" جیحازی نے کہا ، " میں کہیں بھی نہیں گیا ۔" 26 الیشع نے جیحازی سے کہا ، " یہ سچ نہیں ہے میرا دِل تمہا رے ساتھ تھا جب نعمان اپنی رتھ سے تم سے ملنے کیلئے پلٹا ۔ یہ وقت رقم ، کپڑے ، زیتون ، انگور ، بھیڑیں ، گائیں یا مرد اور عورت خادماؤں کو لینے کا نہیں ۔ 27 اب تم کو اور تمہا رے بچوں کو نعمان کی بیماری ہو گی اور تم ہمیشہ ( کو ڑھی ) جذامی رہو گے ۔" جب جیحازی الیشع کے پاس سے نکلا تو جیحازی کی جلد برف کی طرح سفید تھی جیحازی جُذام سے بیمار تھا ۔

6:1 نبیوں کے گروہ نے الیشع سے کہا ، " ہم اس جگہ جہاں ٹھہرے ہیں ہمارے لئے بہت چھوٹی ہے ۔ 2 ہمیں دریائے یردن جانے اور کچھ لکڑی کاٹنے دو ہم میں سے ہر ایک ، ایک ایک لٹھا لے گا اور ہم لوگ وہاں اپنے رہنے کے لئے ایک جگہ بنا ئیں گے ۔" الیشع نے جواب دیا ، " ٹھیک ہے جاؤ اور کرو ۔" 3 ان میں سے ایک آدمی نے کہا ، " برائے کرم ہمارے ساتھ چلئے ۔" الیشع نے کہا ، " ٹھیک ہے میں تمہارے ساتھ چلوں گا ۔" 4 اس طرح الیشع نبیوں کے گروہ کے ساتھ گیا ۔ جب وہ دریائے یردن پہنچے انہوں نے کچھ درختوں کو کاٹنا شروع کیا ۔ 5 اور جب ان میں سے ایک شخص درخت کاٹ رہا تھا تو اس کی کلہا ڑی دستے سے باہر نکل گئی اور پانی میں گر گئی اس آدمی نے پکا را ، " اے آقا میں نے وہ کلہاڑی مانگ کر لایا تھا ۔" 6 خدا کے آدمی ( الیشع )نے کہا ، " وہ کہاں گری ۔" اس آدمی نے وہ جگہ بتائی جہاں کلہاڑی گری تھی ۔ تب الیشع نے ایک لکڑی کاٹی اور اسے پانی میں پھینکا اور لکڑ ی نے کلہاڑی کو پانی کے اوپر تیرا دیا ۔ 7 الیشع نے کہا ، " کلہاڑی کو اٹھا ؤ ۔" تب وہ آدمی وہاں پہنچا اور کلہاڑی اٹھا لیا ۔ 8 ارام کا بادشاہ اسرائیل کے خلاف جنگ کر رہا تھا ۔ اس نے جنگی افسروں کے ساتھ ایک نشست منعقد کی ۔ اس نے کہا ، " اس جگہ پر چھپ جاؤ اور جب اسرائیلی یہاں سے ہو کر نکلیں تو حملہ کرو ۔" 9 لیکن خدا کے آدمی ( الیشع ) نے ایک پیغام اسرائیل کے بادشاہ کو بھیجا الیشع نے کہا، " ہوشیار رہو اس جگہ سے مت جاؤ ارامی سپاہی وہاں چھپے ہوئے ہیں ۔" 10 اسرائیل کے بادشا ہ نے ان آدمیوں کو خبر بھیجی کہ اس جگہ کے متعلق خدا کے آدمی ( الیشع ) نے خبر دار کیا ہے اور اسرائیل کے بادشاہ نے بہت سے آدمیوں کو بچا لیا ۔ 11 ارام کا بادشاہ بہت پریشان تھا ارام کے بادشاہ نے اپنے فوجی عہدیداروں کو بلایا اور کہا ، " مجھے کہو کہ اسرائیل کے بادشاہ کے لئے کون جا سوسی کر رہا ہے ۔" 12 ارام کے بادشاہ کے ایک افسر نے کہا ، " میرے آقا و بادشاہ ہم میں سے ایک بھی جاسوس نہیں ۔ الیشع نبی جو کہ اسرائیل سے ہے اسرائیل کے بادشاہ سے کئی خفیہ باتیں کہہ سکتا ہے ۔ حتیٰ کہ وہ باتیں بھی جو آپ نے اپنے سونے کے کمرے میں کریں ۔" 13 ارام کے بادشاہ نے کہا ، " جا ؤ پتہ کرو الیشع کہاں ہے ۔ میں اپنے لوگوں کو اسے پکڑنے کے لئے بھیجوں گا ۔" خادموں نے ارام کے بادشاہ سے کہا ، " الیشع نے دوتان میں ہے ۔" 14 تب ارام کے بادشاہ نے گھوڑے اور رتھ اور ایک بڑی فوج کو دوتان روانہ کیا ۔ وہ رات میں پہنچے اور شہر کو گھیر لیا ۔ 15 الیشع کا خادم اس دن صبح جلدی اٹھا ۔ خادم باہر گیا اس نے دیکھا گھوڑوں اور رتھوں کے ساتھ فوج شہر کے اطراف تھی ۔ الیشع کے خادم نے الیشع سے کہا ،" آہ میرے آقا ہم کیا کر سکتے ہیں؟" 16 الیشع نے کہا ،" ڈرومت وہ فوج جو ہمارے لئے جنگ کرتی ہے اس فوج سے بڑی ہے جو ارام کیلئے جنگ کرتی ہے ۔" 17 تب الیشع نے دُعا کی اور کہا ،" خداوند میں التجا کرتا ہوں کہ میرے خادم کی آنکھیں کھول دے تا کہ وہ دیکھ سکے ۔ خداوند نے نوجوان کی آنکھیں کھو ل دیں اور خادم نے دیکھا کہ پہاڑ گھوڑو ں اور آ گ کی رتھوں سے بھری ہو ئی ہے وہ سب الیشع کے اطراف تھے ۔ 18 ارامیوں کے وہ گھوڑے اور رتھ الیشع کے پاس نیچے آئے ۔ الیشع نے خداوند سے دعا کی اور کہا ،" میں دعا کرتا ہو ں کہ تم ا ن لوگو ں کو اندھے کردو ۔" اس لئے خداوند نے الیشع کی عبادت و منت کی وجہ سے ارامی فوج کو اندھا بنا دیا ۔ 19 الیشع نے ارامی فوج سے کہا ، " یہ صحیح راستہ نہیں ہے یہ صحیح شہر نہیں ہے میرے ساتھ آؤ میں تمہیں اس آدمی کے بارے میں بتاؤں گا جس کی تمہیں تلاش ہے ۔" تب الیشع ارامی فوج کو سامریہ کی طرف لے گیا ۔ 20 جب وہ سامریہ پہنچے تو الیشع نے کہا ، " خداوند ان آدمیوں کی آنکھیں کھول دے تا کہ یہ دیکھ سکیں۔" تب خداوند نے ان کی آنکھیں کھول دیں تب ارامی فوج نے دیکھا کہ وہ لوگ سامریہ میں ہیں۔ 21 اسرائیل کے بادشاہ نے ارامی فوج کو دیکھا ۔ اسرائیل کے بادشاہ نے الیشع سے کہا، " میرے باپ کیا مجھے ان کو مارڈالنا چا ہئے ؟ کیامیں انہیں مارڈا لوں؟" 22 الیشع نے جواب دیا ،" نہیں انکو جان سے مت مارو تم ان لوگوں کو جو جنگ کے دوران حراست میں آتے ہیں انہیں اپنی تلواروں تیروں کمانوں سے نہیں ماروگے ۔ ارامی فوج کو روٹی اور پانی دو انہیں کھا نے اور پینے دو پھر انہیں اپنے آقا کے پاس جا نے دو ۔ " 23 اسرائیل کے بادشاہ نے ضرورت سے زیادہ کھا نا ارامی فوج کے لئے تیار کروایا ۔ ارامی فوج کھا یا پیا اور پھر اسرائیل کے بادشاہ نے ارامی فوج کو واپس ان کے گھر بھیج دیا ۔ ارامی فوج اپنا وطن اپنا آقا کے پاس پہنچی ۔ ارامیوں نے مزید سپاہیوں کو اسرائیل کی سر زمین پر دھا وا کر نے نہیں بھیجا ۔ 24 یہ ہوجانے کے بعد ارام کے بادشاہ بن ہدد نے اپنی تمام فوج کو جمع کیا ۔ اور شہر سامر یہ کو محصور اور حملہ کرنے گیا ۔ 25 سپاہیوں نے لوگوں کو شہر میں غذا لانے نہیں دیا اس لئے سامر یہ میں خوفناک بھکمری آئی ۔ یہ سامریہ کا بہت برا وقت تھا یہ اتنا برا وقت تھا کہ ایک گدھے کا سر ۸۰ چاندی کی مہروں میں بکا اور کبوتر کی گوبری ۵ چاندی کی مہروں میں بکا ۔ 26 اسرائیل کا بادشاہ شہر کے اطراف گھوم پھر رہا تھا ایک عورت نے اسے پکارا عورت نے کہا ، " میرے آقا و بادشاہ براہ کرم میری مدد کرو ۔" 27 اسرائیل کے بادشاہ نے کہا ، " اگر خدا وند تمہاری مدد نہیں کرتا ،میں تمہاری مدد کیسے کروں ؟ میرے پاس تمہیں دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ نہ کھلیان میں اناج ہے اور نہ ہی مئے کی کولہو میں مئے ۔" 28 تب اسرائیل کے بادشاہ نے عورت سے پوچھا ، تمہیں کیا تکلیف ہے ؟" عورت نے جواب دیا ، " اس عورت نے مجھ سے کہا ، ' اپنا بیٹا میرے حوالے کرو تا کہ ہم اس کو مار کرآج کھا سکیں ۔ پھر ہم اپنے بیٹے کو کل کھا ئیں گے ۔ ' 29 اس لئے ہم نے اپنے بیٹے کو پکایا اور کھا یا پھر دوسرے دن میں نے اس عورت سے کہا ، ' تم اپنا بیٹا دو تاکہ ہم اس کو ماریں اور کھائیں ۔ لیکن اس نے اپنے بیٹے کو چھپا لیا ۔" 30 جب بادشاہ نے عورت کے الفاظ سنے تو وہ اتنے غصے میں تھا کہ اس نے اپنے کپڑے پھا ڑ لئے ۔ جب وہ دیوار کے پار سے گزرا تو لوگوں نے دیکھا کہ بادشاہ اپنے کپڑوں کے نیچے موٹے کپڑے پہنا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے وہ غصہ میں ہی نہیں بلکہ غمزدہ بھی ہے ۔ 31 بادشاہ نے کہا ، " خدا مجھے سزا دے اگر سافط کے بیٹے الیشع کا سر آج شام تک اس کے جسم پر قائم رہا تو ۔" 32 بادشاہ نے الیشع کے پاس خبر رساں کو بھیجا ۔ الیشع اس کے گھر میں بیٹھا تھا اور بزرگ اس کے ساتھ بیٹھے تھے ۔ خبر رساں کے پہنچنے سے پہلے الیشع نے بزرگوں سے کہا ، " دیکھو قاتل کا بیٹا ( اِسرائیل کا بادشاہ ) آدمیوں کو میرا سر کاٹنے کے لئے بھیج رہا ہے ۔ جب خبر رساں پہنچیں تو دروازہ بند کردو اور دروازہ کو پکڑو اور اس کو اندر آنے نہ دو ۔ میں اس کے آقا کے پیروں کی آواز سنتا ہوں جو اسکے پیچھے سے آرہی ہے ۔" 33 جب الیشع ابھی بزرگوں (قائدین ) سے باتیں کر ہی رہا تھا خبر رساں وہاں آیا اور پیغام دیا پیغام یہ تھا : " یہ مصیبت خدا وند کی طرف سے ہے میں خدا وند کا اور کیوں انتظار کروں ؟"

7:1 الیشع نے کہا ، " خداوند کا پیغام سُنو خداوند کہتا ہے : کل اسی وقت کافی مقدار میں غذا ہو گی اور دوبارہ سستی ہو گی ایک شخص عمدہ آٹے کی ایک ٹوکری یا دو ٹوکریاں بارلی کی صرف ایک مثقال میں سامریہ کے دروازے کے قریب بازار میں خریدے گا ۔" 2 تب وہ افسر جو بادشاہ کے اہم تجویز پیش کرنے وا لوں میں سے ایک تھا خدا کے آدمی کو جواب دیا۔ اور کہا کہ اگر خداوند جنت میں کھڑکیا ں بھی بنا ئیں تو بھی ایسا واقعہ نہ ہو گا ۔ الیشع نے کہا ، " تم یہ اپنی آنکھوں سے دیکھو گے لیکن تم یہ غذا نہیں کھا ؤ گے ۔" 3 وہاں شہر کے دروازے پر چار آدمی تھے جو جذام کی بیماری جھیل رہے تھے انہوں نے ایک دوسرے سے کہا ، " ہم یہاں کیوں بیٹھے موت کا انتظار کر رہے ہیں؟ 4 یہاں سامریہ میں کھانے کیلئے کچھ نہیں اگر ہم شہر میں جاتے ہیں تو ہم وہاں مر جا ئیں گے اگر ہم یہاں ٹھہرتے ہیں تو مر جا ئیں گے۔ اسلئے ارامی خیمہ کو چلنا ہو گا اگر وہ زندہ رہنے دیں تو ہم رہیں گے اگر وہ مارڈالتے ہیں تو ہم مرجا ئیں گے ۔" 5 اس لئے غروب آفتاب کے وقت چاروں جذامی ارامی چھا ؤنی کو گئے ۔ وہ ارامی چھاؤنی کے کنارے تک گئے وہاں کو ئی نہیں تھا ۔ 6 خداوند نے ارامی فوج کی رتھوں کو گھوڑو ں اور بڑی فوج کی آوازوں کو سنا یا تھا اس لئے ارامی سپاہیوں نے ایک دوسرے سے بات کی اور کہا ، " اسرائیل کے بادشاہ نے ہمارے خلاف لڑنے کیلئے حتیّ اور مصر کے بادشاہوں کو کرایہ پر حاصل کیا ۔" 7 ارامی شام میں جلد ہی بھاگے وہ ہر چیز کو چھوڑ دیئے انہوں نے ان کے خیمے ، گھوڑے گدھے چھوڑے اور اپنی جان بچا کر بھاگے ۔ 8 یہ چاروں جذامی خیمے کے کنارے پہنچے وہ ایک خیمے کے اندر گئے وہ کھا ئے اور پئے تب چاروں جذامی چاند ی سونا اور کپڑے خیمہ کے باہرلے گئے انہوں نے ان چیزوں کو چھپایا اور دوسرے خیمے میں داخل ہو ئے ۔ انہوں نے چیزوں کو خیمہ کے باہر لے آئے اور انہیں چھپا دیا ۔ 9 تب یہ جذامی نے ایک دوسرے سے کہا ، " ہم بُرائی کر رہے ہیں یہ وہ دن ہے جو خوشخبری لا تا ہے ۔ اگر ہم خامو ش رہے اور سورج کے طلوع ہو نے کا انتظار کرتے ہیں تو یقیناً ہمیں سزا ملے گی ۔ اسلئے ہمیں بادشاہ اور بادشاہ کے محل میں رہنے والوں کو خوشخبری سنانی ہو گی ۔" 10 اسلئے یہ جُذامی آئے اور شہر کے پہریداروں کو بُلا یا ۔ جُذامیوں نے پہریدار وں سے کہا ، " ہم ارامی چھاؤنی میں گئے ۔لیکن ہم نے کسی شخص کی آواز نہیں سنی کو ئی شخص وہاں نہ تھا گھوڑے اور گدھے ابھی تک بندھے ہو ئے تھے اور خیمہ ابھی تک پڑے ہیں لیکن سب لوگ جا چکے ہیں۔" 11 تب شہرکے دروازہ کے پہرے دارو ں نے چلایا اور بادشاہ کے گھر کے لوگو ں کو کہا ۔ 12 یہ رات کا وقت تھا لیکن بادشاہ بستر سے اٹھا اور اس نے اپنے افسروں کو کہا ،" میں تمہیں کہوں گا کہ ارامی سپا ہی ہمارے ساتھ کیا کرنا چا ہتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہم بھو کے ہیں وہ خیمہ چھوڑ کر کھیتو ں میں چھپے ہیں وہ سوچ رہے ہیں،' جب اسرائیلی شہر کے باہر آئیں تو انہیں زندہ پکڑلیں پھر وہ شہر میں داخل ہوں گے ۔" 13 بادشاہ کے ایک افسر نے کہا ، " کچھ آدمی شہر میں بچے ہو ئے گھوڑوں میں سے پانچ گھوڑ ے لے۔ تمام اسرائیلیو ں کی مانند ان کی حالت بری ہو گی بلکہ ان تمام اسرائیلیو ں کی مانند جو کہ فنا ہو گئے ہیں۔ اسلئے ان آدمیوں کو یہ دیکھنے کیلئے بھیجا جا ئے کہ کیا واقعہ ہوا ہے ۔ " 14 اس لئے آدمیوں نے دورتھ گھوڑوں کے ساتھ لئے بادشاہ نے انہیں آدمیو ں کو ارامی فوج کے پیچھے بھیجا ۔ اور انہیں کہا ،" جا ؤ اور دیکھو کہ کیا ہوا تھا ۔" 15 وہ آدمی ارامی فوج کے پیچھے دریائے یردن تک گئے سڑکیں ہتھیاروں،تلواروں، اور کپڑوں سے ڈھکی ہو ئی تھیں جنہیں ارامی فوجوں نے جلد بازی میں پھینک دیا تھا ۔ خبر رساں واپس سامریہ گئے اور بادشاہ سے کہا ۔ 16 تب لوگوں نے ارامی خیموں کی طرف دوڑپڑے اور وہاں سے قیمتی چیزیں لیں ۔ وہاں ہر ایک کے لئے کا فی چیزیں تھیں اس لئے یہ ایسا ہی ہوا جیسا کہ خداوند نے کہا کہ ایک شخص ایک عمدہ آٹے کی ٹوکری یادو بارلی کی ٹوکریاں صرف ایک مثقال میں خریدے گا ۔ 17 بادشاہ نے ان افسروں کو چُنا جو دروازہ کی حفاظت کیلئے اس کا اہم تجویز پیش کرنے والا تھا ۔ لوگ دشمنوں کی چھاؤنی کی طرف غذا کو اکٹھا کرنے کیلئے دوڑے ۔اسی دوران انہوں نے اس افسر کو دھکا دیا اور روند دیا جو بعد میں مر گیا وہ سارے واقعات ویسے ہی ہو ئے جیسا کہ خدا کے آدمی نے پیشین گوئی کی تھی ۔ بادشاہ اپنے گھر آئے ۔ 18 الیشع نے اپنے پیغام میں بادشاہ سے کہا تھا ،" ایک آدمی ایک عمدہ آٹے کی ٹوکری یا دو بارلی کی ٹوکریاں صرف ایک مثقال میں سامریہ کے دروازہ کے قریب خریدے گا ۔" 19 لیکن وہ افسر نے خدا کے آدمی کو جواب دیا تھا ، " اگر خداوند نے جنت میں کھڑکیاں بھی بنائیں تو ایسا نہیں ہو گا ۔" اور الیشع نے افسر سے کہا تھا ، " تم اپنی آنکھوں سے یہ دیکھو گے لیکن اس میں سے کو ئی غذا تم نہیں کھا ؤگے ۔" 20 اور یہی اس کے ساتھ ہوا لوگوں نے اسے دھکا دیا روندا اور اسے مار ڈا لا ۔

8:1 الیشع نے عورت سے بات کی جس کا بیٹا دوبارہ زندہ ہواتھا ۔ الیشع نے کہا ، "تم کو اور تمہا رے خاندان کو دوسرے ملک کو جانا ہو گا کیوں کہ خداوند نے طئے کیا ہے کہ یہاں قحط سالی کا زمانہ آئے گا اور قحط سالی اس ملک میں سات سال تک ہو گا ۔" 2 اس عورت نے ویسا ہی کیا جیسا کہ خدا کے آدمی نے کہا ۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ گئی اور فلسطین کی سر زمین میں سات سال تک رہی ۔ 3 سات سال ختم ہو نے کے بعد وہ عورت سر زمین فلسطین سے واپس ہو ئی ۔ عورت بادشاہ کے پاس گئی اور اس سے مدد کی درخواست کی ۔وہ پوچھنا چاہتی تھی کہ اس کا مکان اور زمین واپس لینے میں وہ اس کی مدد کرے ۔ 4 بادشاہ جیحازی سے بات کر رہا تھا جو خدا کے آدمی (الیشع) کا خادم تھا ۔ بادشاہ نے جیحازی سے کہا ،" براہ کرم تمام عظیم کارنامے جو الیشع نے کئے وہ مجھ سے کہو ۔" 5 جیحازی بادشاہ سے کہہ رہا تھا کہ الیشع نے ایک مُردہ آدمی کوزندگی دی اور اس وقت وہ عورت جس کے بیٹے کو نئی زندگی دی گئی تھی آئی اور اپنے گھر اور زمین واپس لینے میں بادشاہ سے مددمانگی ۔جیحازی نے کہا ، " میرے آقا و بادشاہ یہ وہی عورت ہے جس کے بیٹے کو الیشع نے زندہ کیا تھا ۔" 6 بادشاہ نے عورت سے پو چھا کہ تم کیا چاہتی ہوں عورت نے اس کے سامنے اپنی درخواست پیش کی ۔ تب بادشاہ نے ایک افسر چنا اور عورت کی مدد کے لئے بادشاہ نے حکم دیا، " عورت کی جو ملکیت ہے سب اس کو دیدو اور جس دن سے اس نے ملک چھوڑا اس دن سے لے کر آج کی تاریخ تک اسے اس کی زمین کی ساری فصل بھی دے دو ۔" 7 الیشع دمشق گیا ۔ارام کا بادشاہ بن ہدد بیمار تھا ۔ایک شخص نے بن ہدد کو کہا ، "خدا کا آدمی یہاں آیا ہے ۔" 8 تب بن ہدد نے حزائیل سے کہا ، " یہ تحفہ لو اور خدا کے آدمی سے ملنے جا ؤ ۔ اس سے پو چھو کیا میں اس بیماری سے اچھا ہو جا ؤں گا ۔" 9 اس لئے حزائیل الیشع سے ملنے گیا حزائیل اپنے ساتھ تحفہ لایا تھا اس نے دمشق سے ہر قسم کی اچھی چیزیں لا یا تھا۔ اس نے سبھی چیزوں کو لانے کیلئے ۴۰ اونٹ لیا تھا ۔ حزائیل الیشع کے پاس گیا اور کہا ، " آپ کا ماننے وا لا ارام کے بادشاہ بن ہدد نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے وہ جاننا چا ہتا ہے کہ کیا وہ اپنی بیمار ی سے شفا پا ئے گا ۔ 10 تب الیشع نے حزائیل سے کہا ، " جا ؤ بن ہدد سے کہو ، ' تم زندہ رہو گے لیکن حقیقت میں خداوند نے کہا تھا کہ وہ مرے گا ۔ " 11 الیشع نے حزائیل کو تکنا شروع کیا وہ اس وقت تک دیکھتا رہا جب تک حزائیل پریشان نہیں ہوا ۔تب خدا کے آدمی نے رونا شروع کیا ۔ 12 حزائیل نے کہا ، "جناب ! آپ کیوں رو رہے ہو ؟" الیشع نے جواب دیا ، " میں اس لئے رو رہا ہوں کہ میں ان خوفناک اذیتوں کو جانتا ہوں جو تم اسرائیل کو دو گے تم ان کے فصیلدار شہروں کو جلا ؤگے ۔ تم ان کے جوان آدمیو ں کو تلواروں سے مار ڈا لو ں گے ۔ تم ا ن کے بچوں کو مار ڈالو گے تم ان کی حاملہ عورتوں کو چیر دو گے ۔" 13 حزا ئیل نے کہا ، " میں اتنا بڑا طاقتور آدمی نہیں ہوں کہ ایسا کر سکوں۔" الیشع نے جواب دیا ، "خداوند نے مجھے بتا یا ہے کہ تم ارام کے بادشاہ ہو گے ۔" 14 تب حزائیل نے الیشع کو چھوڑا اور اپنے بادشاہ کے پاس گیا ۔ بن ہدد نے حزائیل سے پو چھا ، " الیشع نے تم سے کیا کہا ؟" حزائیل نے جواب دیا ، " اس نے مجھ سے کہا کہ آپ زندہ رہیں گے ۔" 15 لیکن دوسرے دن حزائیل جالی دار کپڑا لیا اور اس کو پانی میں بھگویا ۔ اور اس نے اسے بادشاہ کے چہرے پر پھیلا دیا ۔ لیکن جب اسے اس کپڑے سے ڈھانک دیا گیا تو وہ مرگیا ۔ اسلئے حزائیل نیا بادشاہ ہوا ۔ 16 یہو سفط کا بیٹا یہورام یہوداہ کا بادشاہ بنا ۔ یہورام نے اخی اب کا بیٹا یورام کے اسرائیل پر بادشاہت کے پانچویں سال میں حکومت کرنی شروع کی ۔ 17 یہورام ۳۲ سال کی عمر سے حکو مت کرنی شروع کی ۔ اُس نے یروشلم میں آٹھ سال حکو مت کی ۔ 18 لیکن یہورام اِسرائیل کے بادشاہوں کی طرح رہا اور وہ سارے کام کئے جسے خدا وند نے بُرا کہاتھا ۔ یہورام اخی اب کے خاندان کے لوگوں کی طرح رہا ۔ یہورام اس طرح رہا کیوں کہ اس کی بیوی اخی اب کی بیٹی تھی ۔ 19 لیکن خدا وند نے یہوداہ کو تباہ نہیں کیا کیوں کہ اس نے اپنے خادم داؤد سے وعدہ کیا تھا کہ اس کے خاندان سے ایک آدمی ہمیشہ یہوداہ کا بادشاہ ہوگا ۔ 20 یہورام کے وقت میں ادوم یہوداہ کی حکو مت کے خلاف بغا وت کی ادوم کے لوگوں نے ان کے لئے بادشاہ چُنا ۔ 21 تب یہورام اور اس کی تمام رتھیں شعیر کو گئے ادومی فوج نے انہیں گھیر لیا ۔ یہورام اور ان کے افسروں نے حملہ کیا اور انہیں شکست دی تب وہ مُڑے اور گھر بھاگ گئے ۔ 22 اس لئے ادومی کے یہوداہ کی حکو مت کا سلسلہ ٹو ٹا اور وہ آج تک یہوداہ پر حکو مت کرنے سے آزاد ہیں ۔ اسی وقت لبناہ بھی یہوداہ کی حکو مت سے آزاد ہوا ۔ 23 وہ سارے کام جو یہورام نے کیا وہ کتاب" تاریخ سلاطین یہوداہ " میں لکھا ہے ۔ 24 یہورام مر گیا اور اس کے آباؤ اجداد کے ساتھ شہر داؤد میں دفن ہوا ۔ یہورام کا بیٹا اخزیاہ نیا بادشاہ ہوا ۔ 25 یہورام کا بیٹا اخزیاہ یہوداہ کا اس وقت بادشاہ ہوا جب اخی اب کا بیٹا یورام کی حکو مت کا بارہواں سال تھا ۔ 26 اخزیاہ ۲۲ سال کا تھا جب اس نے حکو مت کرنی شروع کی ۔ اس نے ایک سال یروشلم پر حکو مت کی ۔ اس کی ماں کا نام عتلیاہ تھا وہ اسرائیل کے بادشاہ عمری کی بیٹی تھی ۔ 27 اخزیاہ نے وہ سارے کام کئے جنہیں خدا وند نے برا کہا تھا ۔ اخزیاہ نے کئی بُرے کام کئے جس طرح اخی اب کے خاندان کے لوگوں نے کئے تھے اخزیاہ اسی طرح رہا ۔ کیوں کہ اس کی بیوی اخی اب کے خاندان سے تھی ۔ 28 یورام اخی اب کے خاندان سے تھا اخزیاہ یورام کے ساتھ ارام کے بادشاہ حزائیل کے خلاف جنگ لڑ نے رامات جِلعاد گیا ۔ ارامیوں نے یورام کو زخمی کیا ۔ 29 بادشاہ یورام یزرعیل واپس گیا تاکہ ان زخموں سے شفا یاب ہو سکے ۔ اخزیاہ یورام کا بیٹا یہوداہ کا بادشاہ ، اخی اب کے بیٹے یورام کو دیکھنے یزر عیل گیا ۔ کیوں کہ وہ زخمی تھا ۔

9:1 الیشع نبی نے نبیوں کے گروہ میں سے ایک کو بُلایا ۔ الیشع نے اس آدمی سے کہا ، " تیار رہو اور یہ تیل کی چھو ٹی شیشی اپنے ہاتھ میں لو ۔ رامات جِلعاد کو جاؤ ۔ 2 جب تم وہاں پہنچو تو نِمسی کے بیٹے یہوسفط اس کے بیٹے یا ہو کو دیکھو تب اندر جاؤ اسکے بھا ئیوں میں سے اس کو اٹھا کر تیار کرو ۔ اُس کو اندرونی کمر ہ میں لے جاؤ ۔ 3 تیل کی چھو ٹی شیشی لو اور یاہو کے سر میں تیل ڈا لو اور کہو ، " خدا وند یہ کہتا ہے کہ میں نے تمہیں اسرائیل کا نیا بادشاہ ہونے کے لئے مسح کیا ہے ۔ پھر دروازہ کھو لو اور دوڑو انتظار نہ کرو ۔" 4 اس لئے یہ نوجوان نبی رامات جِلعاد گیا ۔ 5 جب نوجوان وہاں پہنچا اس نے دیکھا سپہ سالار بیٹھے ہیں ۔ نو جوان نے کہا ، " میرے پاس تمہارے لئے ایک پیغام ہے ۔" یا ہو نے کہا ، " ہم سب کو ئی یہاں ہیں ہم میں سے کس کے لئے یہ پیغام ہے ؟" نو جوان نے کہا ، " سپہ سالار پیغام آپ کے لئے ہے ۔" 6 یا ہو اٹھا اور گھر کے اندر گیا تب وہاں نو جوان نبی نے یا ہو کے سر میں تیل ڈا لا ۔ اور کہا ، " خدا وند اسرائیل کا خدا کہتا ہے ، میں خدا وند کے لوگ بنی اسرائیلیوں پر نیا بادشاہ ہو نے کے لئے تیرا مسح کر رہا ہوں ۔ 7 تمہیں اخی اب کے خاندان کو تباہ کرنا چاہئے ۔ اس طرح میں ایزبل کو اپنے خادموں کی موت کے لئے ، نبیوں ، اور خدا وند کے تمام خادموں کی موت کے لئے جو قتل ہوئے ہیں سزا دوں گا ۔ 8 اس لئے اخی اب کا تمام خاندان مرے گا ۔ میں اخی اب کے خاندان کے کسی نرینہ بچّہ کو زندہ نہ رہنے دوں گا اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ نرینہ بچّہ کوئی غلام ہو یا آزاد اِسرائیلی ۔ 9 میں اخی اب کے خاندان کو نباط کے بیٹے یربعام کے خاندان کی طرح اور اخیاہ کے بیٹے بعشا کے خاندان کی طرح بناؤں گا ۔ 10 کتّے ایزبل کو یزر عیل کے علاقے میں کھا ئیں گے ایزبل دفنا یا نہیں جائے گا ۔" پھر نو جوان نبی نے دروازہ کھو لا اور بھا گا ۔ 11 یا ہو واپس اپنے بادشاہ کے پاس گیا ۔ ایک افسر نے یاہو سے پو چھا ، " کیا سب کچھ ٹھیک ہیں ؟ وہ دیوانہ آدمی تمہارے پاس کیوں آیا تھا ؟" یا ہو نے افسر کو جواب دیا ، " اس دیوانہ آدمی کو اور وہ جو کہتا ہے تم اسے خوب جانتے ہو ۔" 12 افسر نے کہا ، " مہربانی سے ہمیں سچائی بتاؤ کہ اسنے کیا کہا ، " یا ہو نے افسروں سے وہ کہا جو کچھ اس نو جوان نبی نے کہا تھا ۔ یا ہو نے کہا ، " وہ کہا ،' خدا وند یہ کہتا ہے : میں تمہیں اسرائیل کا نیا بادشاہ ہونے کے لئے مسح کیا ہوں ۔" 13 تب فوراً دوسرے افسروں نے اپنے لباس اتارے اور اسے اس کے پیروں کے نیچے ننگے سیڑھیوں پر بچھا یا ۔ پھر انہوں نے بگل بجا یا اور اعلان کیا ، " یا ہو بادشاہ ہے ۔" 14 اسلئے نمسی کا بیٹا یہوسفط ، یہوسفط کا بیٹا یا ہو یو رام کے خلاف منصوبہ بنا یا ۔ اس وقت یو رام اور اسرائیلی ارام کے بادشاہ حزائیل سے رامات جلعاد کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ 15 بادشاہ یو رام ارام کے بادشاہ حزائیل کے خلاف لڑا ۔ لیکن ارامیوں نے بادشاہ یو رام کو زخمی کیا اور وہ زخموں کی شفا کے لئے یزرعیل گیا ۔ اس لئے یاہو نے افسروں سے کہا ، " اگر تم یہ قبول کرتے ہو کہ میں نیا بادشا ہ ہو ں تو پھر کسی آدمی کو یزرعیل میں یہ خبر دینے کیلئے شہر سے فرار ہو نے مت دو ۔ " 16 یورام یزرعیل میں ٓرام کر رہا تھا اس لئے یا ہو اپنی رتھ میں سوار ہو ا اور یزرعیل کی طرف بڑھا ۔ یہودا ہ کا بادشاہ اخزیاہ بھی یو رام سے ملنے کیلئے یزرعیل کو آیا ۔ 17 ایک پہریدار یزرعیل کے مینار پر تھا ۔ اس نے دیکھا کہ ایک بڑا گروہ آرہا ہے ۔ اس نے کہا ، " میں لوگوں کے ایک بڑے گروہ کو دیکھتا ہوں ۔" یو رام نے کہا ، "کسی ایک کو گھوڑے پر ان سے ملنے بھیجو اس خبر رساں کوکہو کہ وہ پو چھے کہ کیا وہ لوگ امن کے لئے آئے ہیں؟" 18 اس لئے خبر رساں گھوڑے پر سوار ہو کر یا ہو سے ملنے گیا خبر رساں نے کہا ، "بادشاہ یو رام کہتا ہے ، ' کیا تم امن میں آئے ہو ؟" یا ہو نے کہا ، " امن کے بارے میں پرواہ نہ کرو،میرے ساتھ آؤ " پہریدار نے یو رام سے کہا ، " خبررساں گروہ کے پاس گئے لیکن وہ اب تک واپس نہیں آیا ۔" 19 تب یورام نے گھوڑے پر دوسرے خبر رساں کو بھیجا ۔ یہ آدمی یا ہو کے گروہ کے پاس آیا اور کہا ، " بادشاہ یورام کہتا ہے ، 'امن ۔" یا ہو نے جواب دیا ، " تم امن کے بارے میں کچھ خیال مت کرو۔ میرے ساتھ آؤ " 20 پہریدار نے یو رام سے کہا ، " دوسرا خبررساں گروہ کے پاس گیا لیکن وہ بھی واپس نہیں آیا ۔ ایک آدمی ہے جو اس کی رتھ پاگل آدمی کی طرح وہ نمسی کے بیٹے یا ہو کی طرح چلا تا ہے ۔" 21 یو رام نے کہا ، " میری رتھ لا ؤ ۔" پھر خادم نے یورام کی رتھ لا ئی ۔ اسرائیل کا بادشاہ یورام اور یہوداہ کا بادشاہ اخزیاہ ان کی رتھ لیا اور یا ہو سے ملنے چلے ۔ وہ یا ہو سے یزرعیل کی نبوت کی زمین پر ملے ۔ 22 یو رام نے یاہو کو دیکھا اور پو چھا ، "یا ہو ! کیا تم امن میں آئے ہو ؟" یا ہو نے جواب دیا ، " کو ئی امن نہیں ہے جب تک تمہا ری ماں ایز بل اپنی فحش حرکتیں اور جادو گری کرتی ہے ۔ 23 یو رام بھاگنے کیلئے گھوڑوں کو موڑا " اور اخزیاہ سے کہا اخزیاہ ! یہ ایک چال ہے ۔" 24 لیکن یاہو نے اپنی کمان کوپو ری طاقت سے کھینچا اور اس کی پیٹھ پر تیر چھو ڑا ۔ تیر یورام کے دل سے پار کرگیا اور وہ رتھ میں گرا ۔ 25 یا ہو نے اپنے رتھ بان بدقر سے کہا ، " یورا م کی لاش کو اٹھا ؤ اور یزرعیل کی نبوت کے کھیت میں پھینکو ۔ یاد کرو جب میں اور تم ایک ساتھ یورام کے باپ اخی اب کے ساتھ سوار ہو ئے تھے تو خدا وند نے کہا تھا یہ واقعہ اس کے ساتھ ہوگا ۔ 26 خدا وند نے کہا ، ' کل میں نے نبوت اور اسکے بیٹوں کا خون دیکھا تھا اس لئے میں اخی اب کو اس کھیت میں سزا دونگا ۔ ' خدا وند نے یہ کہا تھا ۔ اِس لئے یورام کی لاش کو لو اور کھیت میں پھینکو جیسا کہ خدا وند نے کہا تھا !" 27 یہوداہ کا بادشاہ اخزیاہ نے یہ دیکھا وہ باغ سے فرار ہونے کی کو شش کی ۔ لیکن یا ہو اس کا پیچھا یہ کہتے ہوئے کیا ، " اخزیاہ کو بھی مار ڈا لو !" اخزیاہ زخمی ہو گیا تھا جب وہ اپنی رتھ میں اِبلعام کے قریب جور کی سڑک پر تھا ۔ اخزیاہ مجدد کو بھاگ نکلا ۔ لیکن وہ وہیں مر گیا ۔ 28 اخزیاہ کے خادم اُس کی لاش کو رتھ میں یروشلم لے گئے انہوں نے اخزیاہ کو اس کے آباؤ اجداد کے ساتھ اس کی قبر میں شہر داؤد میں دفن کئے ۔ 29 یہ یورام کی بادشاہت کا اسرائیل کے بادشاہ کی حیثیت سے گیارہواں سال تھا ۔ تب اخزیاہ یہوداہ کا بادشاہ بنا ۔ 30 یا ہو یزر عیل کو گیا اور ایز بل نے خبر سنی تو اس نے اپنے کو سنوارا اور بالوں کو باندھی تب وہ کھڑ کی کے پاس کھڑی ہوئی اور باہر دیکھی ۔ 31 یا ہو شہر میں داخل ہوا ۔ ایزبل نے کہا ، " زمری کیا تم امن میں آئے ہو ؟ تم نے اپنے مالک کو مار دیا جیسا کہ اس نے کیا ۔" 32 یا ہو نے اوپر کھڑ کی میں دیکھا وہ بولا " میری طرف کون ہے ؟کون ؟" دو یا تین خواجہ سراء اس کو کھڑ کی سے نیچے دیکھے ۔ 33 یا ہو نے ان سے کہا ، " ایزبل کو نیچے پھینکو ۔" تب خواجہ سراؤں نے ایز بل کو نیچے پھینکا ایز بل کے خون کے چھینٹے دیواروں اور گھوڑوں پر بکھر گئے ۔ ایزبل کے جسم کو گھوڑوں نے روندا ۔ 34 یا ہو گھر کے اندر گیا کھا یا اور پِیا ۔ تب اس نے کہا ، " اب اس بری عورت کے لئے ایسا کرو کہ اس کو دفنادو کیوں کہ وہ بادشاہ کی بیٹی تھی ۔ 35 کچھ آدمی ایز بل کو وفن کرنے کے لئے گئے لیکن انہوں نے اسکی لاش کو نہیں پایا وہ صرف اس کی کھو پڑی اس کے پیر اس کے ہاتھ کی ہتھیلیاں ہی پا سکے ۔ 36 اِس لئے آدمی واپس آئے اور یاہو سے کہا ۔ تب یاہو نے کہا ، " خدا وند نے اسکے خادم ایلیاہ تبشی سے یہ پیغام دیا تھا ۔ ایلیاہ نے کہا تھا ، ' ایز بل کے جسم کو یزرعیل کے علاقہ میں کتے کھا ئیں گے۔ 37 ایزبل کا جسم یزرعیل کے علاقے کے کھیتوں میں گو بر کی طرح ہوگا لوگ اس کے جسم کی شناخت نہیں کر پائیں گے ۔"

10:1 سامریہ میں اخی اب کے ۷۰ بیٹے تھے ۔ یا ہو نے خطوط لکھے اور اُنہیں اور یزرعیل کے حاکم اور قائدین کے پاس سامریہ بھیجا ۔ اس نے ان لوگوں کو بھی خطوط بھیجے جو اخی اب کے بیٹوں کو عروج پر لانے کے ذمہ دار تھے ۔ خطوط میں یاہو نے کہا ، 2 "جیسے ہی تمہیں یہ خطوط ملے سب سے قابل آدمی کو چنو جو تمہارے باپ کے بیٹوں میں ہو ۔ تمہارے پاس رتھ اور گھو ڑے ہیں اور تم ایک فصیل دار شہر میں رہتے ہو ۔ تمہارے پاس ہتھیار بھی ہیں ۔ بیٹے کو چُن کر اپنے باپ کی جگہ تخت پر بٹھا ؤ ۔ پھر اپنے باپ کے خاندان کے لئے لڑو ۔" 3 4 لیکن یزر عیل کے حاکم اور قائدین بہت زیادہ ڈرے ہوئے تھے انہوں نے کہا ، " دو بادشا۰ ( یورام اور اخزیاہ ) یا ہو کو روک نہ سکے اس لئے ہم بھی اسے روک نہیں سکتے ۔" 5 وہ آدمی جو اخی اب کے محل کی دیکھ بھال کرتا تھا ،وہ آدمی جو شہر کو قابو میں رکھتا ، بزرگوں اور وہ لوگ جو اخی اب کے بچوں کو پال پوس کر بڑا کیا انہوں نے یاہو کو پیغام بھیجا ، " ہم آپ کے خادم ہیں جو آپ کہیں ہم وہی کریں گے ۔ ہم کسی کو بادشاہ نہیں بنائیں گے آپ جو اچھا سمجھیں وہ کریں ۔" 6 پھر یاہو نے دوسرا خط اُن قائدین کو لکھا جس میں یہ لکھا تھا ، " اگر تم میری مدد اورمیری اطاعت کرتے ہو تو اخی اب کے بیٹوں کے سر کاٹ دو اور میرے پاس کل اسی وقت یزرعیل کولا ؤ ۔" احی اب کو ۷۰ بیٹے تھے وہ شہر کے ان قائدین کے ساتھ تھے جو ان کو پال پوس کر بڑا کیا تھا ۔ 7 جب شہر کے قائدین کو خط ملا تو انہوں نے بادشاہ کے تمام ۷۰ بیٹوں کو لے کر مارڈا لا پھر قائدین نے ان کے سروں کو ٹوکریوں میں رکھا اور ان ٹوکریوں کو یزرعیل میں یا ہو کے پاس بھیجا ۔ 8 خبر رساں یاہو کے پاس آیا اور اس کو کہا ، " وہ بادشاہ کے بیٹوں کے سر لا ئے ہیں۔" تب یا ہو نے کہا ، " سروں کو دوقطاروں میں شہر کے دروازہ پر صبح تک رکھو ۔ " 9 صبح کے وقت یا ہو باہر گیا اور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوا اور کہا ، " تم لوگ معصوم ہو ۔ دیکھومیں نے اپنے آقا کے خلاف منصوبہ بنایا میں نے اس کومار ڈا لا ۔ لیکن اخی اب کے سبھی بیٹوں کا قتل کس نے کیا ؟ تم نے انہیں مارڈا لا ۔ 10 تم کو جاننا چا ہئے کہ جو کچھ بھی خداوند کہتا ہے وہ ہو گا ۔ اخی اب کے خاندان سے متعلق ان باتوں کو کہنے کیلئے خداوند نے اپنے خادم ایلیاہ کو استعمال کیا ۔ خداوند نے جن باتوں کے لئے کہا تھا کہ وہ اسے کریگا تو اب اس نے ا ن باتوں کوکر چکا ہے ۔" 11 اس لئے یا ہو یزرعیل کے رہنے وا لے اخی اب کے خاندان کے تمام لوگوں کومار ڈا لا ۔ یاہو نے تمام اہم آدمیوں، قریبی دوستوں اور کاہنوں کو مارڈا لا ۔ اخی اب کے لوگوں کا کو ئی بھی آدمی زندہ نہیں رہا۔ 12 یا ہو یزرعیل سے نکل کر سامریہ گیا ۔راستہ پر یا ہو ایک جگہ رُکا جس کانام چرواہے کی چھاؤنی تھی ۔ جہاں چرواہے اپنی بھیڑوں کی اُون کاٹتے تھے ۔ 13 یہودا ہ کے بادشاہ اخزیاہ کے رشتے داروں سے ملا ۔یا ہونے ان سے کہا ، " تم کون ہو ؟" انہوں نے جواب دیا ، " ہم یہوداہ کے بادشاہ اخزیاہ کے رشتہ دار ہیں ہم یہاں بادشاہ کے بچوں سے ملکہ ماں کے بچوں سے ملنے آئے ہیں ۔" 14 تب یا ہو نے اپنے آدمیوں سے کہا ، " ان کو زندہ لے لو۔ " یا ہو کے آدمی اخزیاہ کے رشتہ داروں کو زندہ پکڑلئے جو بیالیس لوگ تھے یا ہو نے ان کو بیت اِکاد کے قریب کنویں پر مارڈا لا ۔ یا ہو نے کسی آدمی کو زندہ نہیں چھوڑا ۔ 15 یا ہو وہاں سے نکلنے کے بعد ریکاب کے بیٹے یہوناداب سے ملا ۔ جو یاہو سے ملنے ہی آرہا تھا ۔ یا ہو نے اسے سلام کیا اور پو چھا ، " کیا تم میرے وفادار دوست ہو جیسا کہ میں تمہا را ہوں؟" یہوناداب نے جوا ب دیا ، " ہاں ! میں تمہا را وفادار دوست ہوں۔" یا ہو نے کہا ، " اگر ایسا ہے تو مجھے تمہا را ہاتھ دو ۔" اس لئے یہوناداب نے اپنا ہا تھ رتھ سے اسکی طرف بڑھا یا اور یہوناداب اوپر اپنی رتھ میں کھینچ لیا ۔ 16 یا ہو نے کہا ، " میرے ساتھ آؤ تم دیکھ سکتے ہو کہ میری سر گرمی خداوند کے لئے کتنی مضبوط ہے ۔" اس لئے یہوناداب یا ہوکی رتھ میں سوار ہوا ۔ 17 یا ہو سامر یہ کو آیا اور اخی اب کے خاندان کو مار ڈا لا جو اب تک سامریہ میں زندہ تھے ۔ یا ہو نے اُن تمام کو مار ڈا لا ۔ یا ہو نے وہ چیزیں کیں جو خداوند نے ایلیاہ سے کہی تھیں ۔ 18 تب یا ہو نے تمام لوگوں کو ایک ساتھ جمع کیا ۔ یا ہو نے اُن کو کہا ، " اخی اب نے بعل کی تھوڑی سی خدمت کی لیکن یا ہو بعل کی زیادہ خدمت کرے گا ۔ 19 اب تمام کاہنوں اور بعل کے نبیوں کو ایک ساتھ بُلا ؤ تمام لوگوں کو جو بعل کی پرستش کرتے ہیں ایک ساتھ بُلا ؤ کو ئی بھی آدمی ا س مجلس میں آنے سے چھوٹ نہ پا ئے ۔ مجھے ایک عظیم قربانی بعل کو نذر کرنے کی خواہش ہے ۔ کو ئی ایک بھی اس مجلس میں غیر حاضر رہے تو مار دیا جا ئے گا ۔" لیکن یا ہو ان سے فریب کر رہا تھا ۔ یا ہو بعل کے پرستاروں کو تباہ کرنا چا ہتا تھا ۔ 20 یا ہو نے کہا ، " بعل کے لئے ایک مقدس مجلس مقرر کرو ۔" او ر کا ہنوں نے مجلس کا اعلان کیا ۔ 21 تب یا ہو نے اسرئیل کی ساری زمین پر پیغام بھیجا تمام بعل کے پرستار آئے ایک بھی آدمی گھر پر نہیں رہے۔بعل کے پرستار بعل کی ہیکل میں اندر آئے ۔ ہیکل لوگوں سے بھر گئی تھی ۔ 22 یا ہو نے اس آدمی سے جو لباس رکھتا تھا کہا ، " بعل کے تمام پرستاروں کے لئے لباس لاؤ ۔" اور اس آدمی نے بعل کے سب پرستاروں کے لئے لباس لا یا ۔ 23 پھر یا ہو اور ریکاب کا بیٹا یہوناداب بعل کی ہیکل میں داخل ہو ئے ۔ یا ہو نے بعل کے پرستاروں سے کہا ، "چاروں طرف دیکھو اور تسلّی کرو کہ کہیں کو ئی خداوند کا خادم تم میں نہ ہو ۔ تسلی کرلو کہ صرف وہی لوگ ہیں جو بعل کی پرستش کر تے ہیں ۔" 24 بعل کے پرستار بعل کی ہیکل کے اندر قربانیاں اور جلانے کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے اندر گئے ۔لیکن باہر یا ہو کے پاس ۸۰ آدمی انتظار کر رہے تھے ۔ یا ہو نے انہیں کہا ، " لوگوں میں کسی کو بھی فرار ہونے نہ دو ۔ اگر تم میں سے کسی نے بھی بعل کے پرستاروں کو فرار ہونے دیا تو پھر اس کو اپنی زندگی بطور معاوضہ دینی ہوگی ۔" 25 یا ہو اپنی قربانی اور جلانے کا نذرانہ پیش کرنے کا مرحلہ ختم کرتے ہی فوراً اپنے پہرے داروں کو اور سپہ سالاروں کو کہا ، " اندر جاؤ اور بعل کے پرستاروں کو مار ڈالو کسی بھی آدمی کو ہیکل کے باہر زندہ آنے نہ دو ۔" اس لئے سپہ سالاروں نے تیز تلواریں استعمال کیں اور بعل کے پرستاروں کو مارڈا لا ۔ پہریداروں اور سپہ سالاروں نے بعل کے پرستاروں کی لا شوں کو باہر پھینک دیا ۔پھر پہریدار اور سپہ سالار ہیکل کے اندرونی کمرہ میں گئے ۔ 26 وہ یاد گار پتھر کو باہر لائے ، جو بعل کی ہیکل میں تھا اور ہیکل کو جلادیا ۔ 27 پھر انہوں نے بعل کے یادگار پتھروں کو تہس نہس کر دیا ۔ انہو ں نے بعل کی ہیکل کو تہس نہس نہیں کیا انہوں نے بعل کی ہیکل کو بیت الخلاء بنادیا ۔ لوگ ابھی تک اس جگہ کو بیت الخلاء کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ 28 اس طرح سے یاہو نے اسرائیل میں بعل کی پرستش کو ختم کردیا ۔ 29 لیکن یاہو پوری طرح سے ان گناہوں سے پلٹا نہیں جو نباط کے بیٹے یر بعام نے بنی اسرائیلیوں کے کرنے کا سبب بنا ۔ یا ہو نے بیت ایل اور دان میں سنہرے بچھڑوں کو تباہ نہیں کیا ۔ 30 خدا وند نے یاہو سے کہا ، " تم نے اچھا کیا تم نے وہی کئے جنہیں میں اچھا کہتا ہوں ۔ تم نے اخی اب کے خاندان کو اسی طرح تباہ کر دیا جیسا میں نے تم سے چاہا تھا ، اس لئے تمہاری نسلیں اسرائیل پر چار نسلوں تک حکومت کریں گی ۔" 31 لیکن یاہو پورے دل سے خدا وند کے اصولوں کو پورا کرنے میں ہوشیار نہیں تھا ۔ یا ہو نے یُربعام کے گناہوں کو کرنا بند نہیں کیا جس نے اسرائیل سے گناہ کروائے تھے ۔ 32 اس وقت خدا وند نے اسرائیل کے علاقوں کو فتح کرنا شروع کیا ۔ ارام کے بادشاہ حزائیل نے بنی اسرائیلیوں کو اسرائیل کی ہر سر حد پر شکست دی ۔ 33 حزائیل نے یردن ندی کی مشرقی زمین کو جیت لیا اور جِلعاد کی تمام زمین اور بشمول وہ زمین جو جاد کے خاندانی گروہ کی روبن اور منسّی کی تھی ۔ حزائیل نے عرو عیر سے اروناہ کی وادی ہوتے ہو ئے جِلعاد اور بسن تک کے تمام زمینات کو جیت لیا ۔ 34 وہ تمام عظیم کارنامے جو یا ہو نے کئے وہ کتاب " تاریخ سلاطین اسرائیل " میں لکھے ہوئے ہیں ۔ 35 یا ہو مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفن ہوا ۔ لوگوں نے یا ہو کو سا مریہ میں دفن کیا ۔ یا ہو کا بیٹا یہو آخز اس کے بعد اسرائیل کا نیا بادشاہ بنا ۔ 36 یا ہو نے سامریہ میں اسرائیل پر ۲۸ سال حکو مت کی ۔

11:1 عتلیاہ اخزیاہ کی ماں تھی ۔ اس نے دیکھا کہ اس کا بیٹا مرگیا اس لئے وہ اٹھی اور بادشاہ کے سارے خاندان کو مار ڈا لی ۔ 2 یہوشبع بادشاہ یو رام کی بیٹی اور اخزیاہ کی بہن تھی ۔ یو آس بادشاہ کے بیٹوں میں سے ایک تھا ۔یہوشبع نے یو آس کو لیا جبکہ دوسرے بچے مار دیئے گئے تھے ۔یہوشبع نے یو آس کو چھپایا ۔ اس نے یو آس اور اس کی دایہ کو اس کے کمرہ میں رکھا ۔اس طرح یہوشبع اور دایہ نے یو آس کو عتلیاہ سے چھپایا اس طرح یو آس مارا نہیں گیا ۔ 3 تب یوآس اور یہوشبع خداوند کی ہیکل میں چھپے ۔ یو آس وہاں چھ سال تک چھپا رہا اور عتلیاہ یہوداہ پر حکومت کی ۔ 4 ساتویں سال اعلیٰ کا ہن یہویدع نے کریتوں کے سپہ سالا روں اور پہریداروں کو بلانے کیلئے بھیجا ۔یہویدع نے ان کو ایک ساتھ خداوند کی ہیکل میں لا یا پھر اسنے ان سے ایک معاہدہ کیا ۔ہیکل میں یہویدع نے ان کو وعدہ کرنے پر مجبور کیا۔ تب اس نے بادشاہ کے بیٹے یو آس کو انہیں دکھا یا۔ 5 پھر یہویدع نے انہیں ایک حکم دیا ۔ اس نے کہا ، " تمہیں یہ کام کرنا چا ہئے تمہا رے ایک تہائی لوگوں کو ہر سبت کے دن شروع میں آنا چا ہئے ۔تم لوگ بادشاہ کی حفاظت اس کے گھر پر کرو گے ۔ 6 دوسری تہائی کے سُر کے دروازہ پر رہنا ہو گا اور تیسری تہا ئی کو پہریداروں کے پیچھے رہنا ہو گا ۔اس طریقے سے تم ایک دیوار کی مانند یو آس کی حفاظت کرو گے ۔ 7 ہر سبت کے دن آخرمیں تم میں سے دوتہا ئی خداوند کی ہیکل کی حفاظت کرو گے اور باقی بادشاہ یو آس کی حفاظت کرو گے ۔ 8 تم کو ہر وقت بادشاہ کے ساتھ رہنا چا ہئے جہاں کہیں بھی وہ جا ئے ۔تم سبھوں کو بادشاہوں کو گھیرے ہو ئے رکھنا چا ہئے۔ ہر پہریدار کا ہتھیار اپنے اپنے ہاتھ میں ہو نا چا ہئے ۔ جو کو ئی بھی تمہا رے قریب آئے فوراً اسے مار ڈا لنا چا ہئے ۔" 9 سپہ سالاروں نے کا ہن یہویدع کے دیئے گئے ہر حکم کی تعمیل کی ۔ ہر سپہ سالار اپنے آدمیوں کو لیا ۔ ایک گروہ ہفتہ کے دن بادشاہ کی حفاظت کیلئے تھا اور دوسرا گروہ ہفتہ کے باقی دنوں میں بادشاہ کی حفاظت کے لئے تھے ۔وہ تمام لوگ کا ہن یہویدع کے پاس گئے ۔ 10 اور کا ہن نے بھا لے اور ڈھال سپہ سالاروں کو دیئے جو داؤد نے خداوند کی ہیکل میں رکھے تھے ۔ 11 " یہ پہریدار اپنے ہاتھوں میں ہتھیاروں کے ساتھ ہیکل کے دائیں کو نے سے بائیں کو نے تک کھڑے رہتے ۔ وہ قربان گاہ کے اطراف اور ہیکل کے اور بادشاہ کے اطراف جب وہ ہیکل کو جاتا کھڑے رہتے ۔ 12 ان آدمیوں کو یوآس کو باہر لایا انہوں نے اس کے سر پر تاج پہنا یا اور اسے خدا کے اور بادشاہ کے درمیان ہو ئے معاہدے کو دیا ۔ پھر انہوں نے اسے مسح کیا اور اس کو نیا بادشاہ بنایا ۔ انہوں نے تالیاں بجائیں اور چلّائے ، " بادشاہ کی عمر دراز ہو ۔" 13 ملکہ عتلیاہ نے پہریداروں اور لوگوں کی آواز سُنی اس لئے وہ لوگوں کے پاس خدا وند کی ہیکل گئی ۔ 14 عتلیاہ نے بادشاہ کو ستون کے پاس کھڑے دیکھا جو اس کا معمول تھا اس کے ساتھ سپہ سالار ، بگل بجانے والے اور تمام لوگ کھڑے تھے ۔ وہ بے حد خوش تھے اور بگل بجا رہے تھے ۔ اس نے بگل سُنی اور اپنے کپڑے پھاڑ ڈا لی یہ ظا ہر کرنے کے لئے وہ پریشان ہے ۔ پھر عتلیاہ چیخی " غدر !" "غد ر !" 15 یہویدع کاہن نے سپہ سالاروں کو حکم دیا جو سپاہیوں کے انچارج تھے ۔ یہویدع نے ان سے کہا ، " عتلیاہ کو ہیکل کے باہر لے جاؤ جو کوئی بھی اس کو بچانے کی کو شش کرے اس کو مار ڈا لو ۔ لیکن انہیں خدا وند کی ہیکل میں مت مارنا ۔" 16 اس لئے سپاہیوں نے عتلیاہ کو پکڑ لیا ۔ جیسے وہ گھو ڑوں کے داخل دروازہ سے ہوتے ہوئے محل کی طرف گئی سپاہیوں نے اسے وہیں مارڈا لا ۔ 17 تب یہو یدع نے خدا وند بادشاہ اور لوگوں کے درمیان معاہدہ کیا اس معاہدہ میں یہ بتایا گیا کہ بادشاہ اور رعایا یعنی لوگ خدا وند کے اپنے ہی ہیں ۔ یہو یدع نے بادشاہ اور لوگوں کے درمیان بھی معاہدہ کیا اس معاہدہ میں یہ بتایا گیا کہ لوگ بادشاہ کی اطاعت کریں گے اور اس کے کہنے پر چلیں گے ۔ 18 تب تمام لوگ ( جھو ٹے خدا وند ) بعل کی ہیکل کو گئے ۔ لوگوں نے بعل کے مجسّمہ اور قربان گاہ کو بھی تباہ کیا ۔ انہوں نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کئے لوگوں نے بعل کے کاہن متّان کو بھی قربان گاہ کے سامنے مار ڈا لا ۔ اس لئے یہو یدع کاہن نے آدمیوں کو خدا وند کی ہیکل کی نگہداشت کا ذمہ دار بنایا ۔ 19 کا ہن نے لوگوں کو بتایا ۔ وہ خدا وند کی ہیکل سے بادشاہ کے مکان تک گئے ۔ تب بادشاہ یوآس تخت پر بیٹھا ۔ 20 سب لوگ خوش تھے ۔ شہر پر امن تھا اور ملکہ عتلیاہ کو بادشاہ کے مکان کے قریب تلوار سے مار دیا گیا تھا ۔ 21 یوآس کی عمر سات سال تھی جب وہ بادشاہ بنا ۔

12:1 یوآس نے حکو مت کی ابتداء یا ہو کے اسرائیل پر حکو مت کے ساتویں سال میں کی ۔ یوآس نے یروشلم پر ۴۰ سال حکو مت کی ۔ یوآس کی ماں کا نام ضبیاہ تھا جو بیر شبع کی تھی ۔ 2 یوآس نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے اچھا کہا تھا ۔ یوآس نے اپنی پوری زندگی میں خدا وند کی اطا عت کی ۔ اس نے وہی کام کئے جو کا ہن یہویدع نے اسے سکھا ئے تھے ۔ 3 حالانکہ اس نے اعلیٰ جگہوں کو تباہ نہیں کیا ۔ لوگ ان عبادت کے مقامات پر بخور جلاتے اور جلانے قربانیاں پیش کر تے تھے ۔ 4 یوآس نے کاہنوں سے کہا کہ خدا وند کی ہیکل میں بہت زیادہ رقم ہے بلکہ لوگوں نے بہت ساری چیزیں ہیکل کو نذر کی ہیں ۔ لوگوں نے مردم شماری کے دوران ہیکل کا محصول ادا کیا ہے اور لوگو ں نے اپنی خواہش سے رقم دیئے ۔ تمام پیسوں کا حساب رکھو اور اس کی مدد سے تمہیں خدا وند کی ہیکل کی مرمت کر نی چاہئے ۔ ہر کاہن کو ان پیسوں کا جو اسکی خدمت کے بدلے لوگوں سے ملتا ہے ہیکل کی مرمت کرنے میں استعمال کرنا چاہئے ۔ 5 6 لیکن کاہنوں نے مرمت نہیں کی ۔ تئیسویں سال جس وقت یو آس بادشاہ تھا اس وقت تک بھی کاہنوں نے ہیکل کی مرمت نہیں کی ۔ 7 اس لئے بادشاہ یوآس یہویدع کاہن کو بلایا۔ یوآس نے اسے اور دوسرے کاہنوں سے کہا ، " تم نے ہیکل کی مرمّت کیوں نہیں کی ؟ لوگوں سے رقم لینا بند کرو دوسرے اخراجات بھی بند کرو ۔ اور وہ رقم ہیکل کی مرمت کے لئے استعمال کرو ۔ " 8 کاہنوں نے لوگوں سے رقم لینا بند کرنے کو مان لیا ۔ لیکن انہوں نے یہ طئے کیا کہ ہیکل کی مرمّت نہ کریں ۔ 9 اس لئے یہویدع کا ہن نے ایک صندوق قربان گا ہ کی جنوبی جانب رکھا ۔ یہ صندوق دروازہ کے پاس تھا جہاں سے لوگ خداوند کی ہیکل میں آتے تھے ۔ کچھ کا ہن ہیکل کی دہلیز کی حفاظت پر مامور تھے ۔ وہ کا ہن لوگ رقم کولے لیتے تھے جسے لوگ خداوند کے لئے دیتے اور وہ اس رقم کو اس صندوق میں ڈالدیتے تھے ۔ 10 جب بھی لوگ ہیکل کو جا تے رقم کو صندوق میں ڈالنا شروع کردیتے ۔ جب کبھی بادشاہ کا معتمد اور اعلیٰ کا ہن دیکھتے کہ کا فی رقم صندوق میں ہے تووہ آتے اور صندو ق میں سے رقم لے لیتے ۔ وہ رقم کو گنتے اور تھیلے میں رکھ لیتے ۔ 11 تب ان لوگوں نے خداوند کی ہیکل میں کام کرنے وا لے عملے کو ان کی اُجرت دیا ۔ ان لوگوں نے دوسرے معماروں اور بڑھئی کو بھی اُجرت دیئے جو خداوندکی ہیکل میں کام کرتے تھے ۔ 12 وہ لوگ اس رقم کو پتھر کے کام کرنے وا لوں اور سنگ تراشو ں کو اُجرت دینے میں استعمال کئے ۔ ان لوگوں نے اس رقم کو لکڑی خریدنے میں اور پتھر کے کاٹنے میں اور دوسری چیزیں جن کی خداوند کی ہیکل میں مرمت کے کام کیلئے ضرورت ہو تی ہے استعمال کئے ۔ 13 لوگو ں نے خداوند کی ہیکل کے لئے رقم دیئے ۔لیکن کا ہنوں نے اس کو چاندی کے پیالے ، شمعدان ، سلفچی،بگل ، یا کو ئی سونے یا چاندی کی برتن بنانے کے استعمال میں نہیں لا یا ۔وہ رقم کام کرنے وا لوں کی اُجرت کی ادائیگی میں صَرف کیا گیا ۔ ان عملوں نے خداوند کی ہیکل کی مرمت کی ۔ 14 15 کسی نے ان تمام رقم کو نہیں گنا یا کام کرنے وا لوں پر زیادتی نہیں کی کہ اس رقم کا کیا ہوا کیوں کہ ان کام کرنے وا لوں پر بھروسہ تھا ۔ 16 لوگوں نے جرم کا نذرانہ اور گناہ کا نذرانہ پیش کرتے وقت رقم دیئے ۔لیکن وہ رقم کام کرنے وا لوں کی ادائی میں استعمال نہیں ہوا وہ رقم کا ہنوں کا تھا ۔ 17 حزائیل ارام کا بادشاہ تھا ۔حزائیل شہر جات کے خلاف لڑنے گیا ۔حزائیل نے جات کو شکست دی ۔ پھر اس نے یروشلم کے خلاف لڑنے کا منصوبہ بنا یا ۔ 18 یہوسفط ، یہورام اور اخزیاہ پہلے یہوداہ کے بادشاہ تھے ۔ وہ یو آس کے آبا ؤ اجداد تھے ۔ انہوں نے خداوند کو کئی چیزیں دی تھیں۔ وہ چیزیں ہیکل میں رکھی گئی تھیں۔ یو آس نے بھی کئی چیزیں خداوند کے لئے دی تھیں۔ یو آس نے وہ تمام چیزیں اور تمام سونا جو ہیکل میں اور اس کے گھر میں تھا لیا اور اسے ارام کے بادشاہ حزائیل کو بھیج دیا ۔ 19 جو عظیم کارنامے یو آس نے کئے وہ کتاب " تاریخ سلاطین یہوداہ " میں لکھے ہیں۔ 20 یو آس کے افسروں نے ا س کے خلاف منصوبہ بنایا ۔ انہوں نے یو آس کوملّو کے گھر پر مارڈا لا جو سلّا کو جانے وا لی سڑک پر تھا ۔ 21 یوُ سکار سماعت کا بیٹا اور یہوزبد شومیر کا بیٹا یو آس کے افسر تھے ۔ ان آدمیوں نے یو آس کو مار ڈا لا ۔ لوگو ں نے یو آس کو اس کے آباؤاجداد کے ساتھ شہر داؤد میں دفن کیا یو آس کا بیٹا امصیاہ اس کے بعد نیا بادشاہ ہوا ۔

13:1 اخزیاہ کا بیٹا یہودا ہ کا بادشاہ یو آس کی بادشاہت کے تئیسویں سال کے دوران یا ہو کا بیٹا یہو آخز سامریہ میں اسرائیل کا بادشا ہ ہوا ۔ یہو آخز سترہ سال تک حکومت کی ۔ 2 یہو آخز نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے بُرا کہا تھا ۔ یہو آخز نے نباط کے بیٹے یر بعام کے گناہوں کی پیر وی کی جس نے بنی اسرائیلیوں سے گناہ کر وائے تھے ۔ یہو آخز نے ان چیزوں کو نہیں روکا ۔ 3 پھر خدا وند اسرائیل کے خلاف بہت غصہ میں آیا ۔ خدا وند نے اسرائیل کو ارام کے بادشاہ حزائیل اور اس کے بیٹے بن ہدد کے زیر قا بو میں دے کر لمبے عرصے تک کے لئے سزا دی ۔ 4 تب یہو آخز نے خدا وند سے التجاء کی کہ ان کی مدد کرے اور خدا وند نے اس کو سُنا ۔ خدا وند نے اسرائیل کی مصیبتوں کو دیکھا تھا اور کس طرح ارام کے بادشاہ نے اسرائیلیوں کو تکالیف دی تھیں دیکھا تھا ۔ 5 اِس لئے خدا وند نے اسرائیل کو بچانے کے لئے ایک آدمی کو بھیجا ۔ اسرائیلی ارامیوں سے آزاد تھے ۔ اس لئے اسرائیلی اپنے گھروں کو گئے جیسا کہ پہلے کئے تھے۔ 6 لیکن اسرائیلی ابھی تک یُر بعام نے جو گناہ بنی اسرائیلیوں سے کروائے تھے ان سے رُکے نہیں تھے ۔ بنی اسرائیلیوں نے یُر بعام کے گناہوں کو جاری رکھا ۔ انہوں نے آشیرہ کے ستون کو بھی سامر یہ میں رکھا ۔ 7 ارام کے بادشاہ نے یہو آخز کی فوج کو شکست دی ۔ اس نے فوج کے بہت سارے آدمیوں کو تباہ کیا اس نے صرف ۵۰ گھوڑ سوار سپا ہی ، ۱۰ رتھ ، اور ۱۰۰۰۰ پیدل سپا ہی چھو ڑے ۔ یہو آخز کے سپا ہی ان بھو سوں کی طرح تھے جو کھلیان میں کچلتے وقت تیز ہوا سے اڑجاتے ہیں ۔ 8 تمام عظیم کارنامے جو یہو آخز نے کئے وہ " تاریخ سلا طین اسرائیل " نامی کتاب میں لکھے ہیں ۔ 9 یہو آخز مر گیا اور اسکے آباؤ اجداد کے ساتھ دفن ہوا ۔ لوگوں نے یہوآخز کو سامر یہ میں دفن کیا ۔ یہو آخز کا بیٹا یہوآس اس کے بعد بادشاہ ہوا ۔ 10 یہو آخز کا بیٹا یہو آس سامر یہ میں اسرائیل کا بادشا ہ ہوا ۔ یہ واقعہ یہوداہ کا بادشاہ یوآس کی بادشاہت کے سینتیسویں سال کا ہے ۔ یہوآس نے اسرائیل پر ۱۶ سال حکو مت کی ۔ 11 اسرائیل کا بادشاہ یہوآس نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے برا کہا تھا ۔ اس نے نباط کے بیٹے یُر بعام کے گناہوں سے جس نے اسرائیل سے گناہ کروائے تھے نہیں روکا ۔ یہوآس نے ان گناہوں کو جاری رکھا ۔ 12 سب عظیم کارنامے جو یہوآس نے کئے اور یہوداہ کے بادشاہ امصیاہ کے خلاف جو جنگیں کیں وہ سب " تاریخ سلاطین اسرائیل " نامی کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔ 13 یہوآس مر گیا اور اسکے آباؤ اجداد کے ساتھ دفن ہوا ۔ یُر بعام نیا بادشاہ ہوا اور یہوآس کے تخت پر بیٹھا ۔ یہوآس سامریہ میں اسرائیل کے بادشاہوں کے پاس دفن ہوا ۔ 14 الیشع بیمار ہوا اور بیماری کی جہ سے وہ بعد میں مر گیا ۔ اسرائیل کا بادشاہ یہوآس الیشع سے ملنے گیا ۔ یہوآس الیشع کے لئے رویا اور کہا ،"میرے باپ ، میرے باپ ! کیا یہ وقت اسرائیل کی رتھوں اور اسکے گھو ڑوں کا ہے ؟" 15 الیشع نے یہوآس سے کہا ، " ایک کمان اور چند تیر لو ۔" یہوآس نے کمان اور چند تیر لئے ۔ 16 تب الیشع نے اسرائیل کے بادشاہ سے کہا ، " کمان اپنے ہاتھ میں پکڑو ۔" یہوآس نے اپنا ہاتھ کمان پررکھا ۔ تب الیشع نے اپنا ہاتھ بادشاہ کے ہاتھ پر رکھا ۔ 17 الیشع نے کہا ، مشرقی کھڑ کی کھو لو۔ یہوآس نے کھڑ کی کھو لی۔ تب الیشع نے کہا، " تیر چلاؤ ۔" یہوآس نے تیر چلایا ۔ تب الیشع نے کہا ، " وہ خدا وند کی فتح کا تیر ہے ۔ ارام پر فتح کا تیر ۔ تم ارامیوں کو افیق پر شکست دوگے اور انہیں تباہ کروگے ۔" 18 الیشع نے کہا ، " تیروں کو لو ۔" یہوآس نے تیروں کو لیا تب الیشع نے اسرائیل کے بادشاہ سے کہا ، " زمین پر چلاؤ۔" یہوآس نے تین بار زمین پر مارا ۔ تب وہ رکا ۔ 19 خدا کا آدمی یہوآس پر غصّہ ہوا ۔ الیشع نے کہا ، " تمہیں پانچ یا چھ مرتبہ مارنا چاہئے تھا ۔ تب ہی تو ارام کو شکست دیئے ہوتے جب تک کہ تباہ نہ ہوجاتے لیکن اب تم ارام کو صرف تین مرتبہ شکست دوگے ۔" 20 الیشع مر گیا اور لوگوں نے اسے دفن کیا ۔ کبھی کبھار موآبی سپاہی بہار کے موسم میں ملک پر حملہ کرتے تھے ۔ 21 کچھ اِسرائیلی ایک مردہ آدمی کو دفن کر رہے تھے ۔ اور انہوں نے سپاہیوں کے گروہ کو دیکھا ۔ اسرائیلیوں نے جلدی سے مردہ آدمی کو الیشع کی قبر میں پھینک کر بھا گ گئے ۔ جیسے ہی مردہ آدمی الیشع کی ہڈیوں سے چھو گیا ۔ مردہ میں زندگی آگئی اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ۔ 22 ان تمام دنوں کے دوران جب یہو آخز نے حکو مت کی ، ارام کا بادشاہ حزائیل اسرا ئیل کی مصیبت کا باعث ہوا ۔ 23 لیکن خدا وند اسرائیلیوں پر مہربان تھا ۔ خدا وند نے رحم اور ترس سے اسرائیلیوں کی طرف پلٹا اس کے اس معاہدہ کی وجہ سے جو اس نے ابراہیم ، اسحاق اور یعقوب کے ساتھ کیا تھا ۔ خدا وند اس لئے اسرائیلیوں کو نہ تباہ کریگا اور نہ آج تک وہ خدا وند کی نظر سے دور ہانک دیئے جائیں گے ۔ 24 ارام کا بادشاہ حزائیل مر گیا اور اسکے بعد بن ہدد نیا بادشاہ ہوا ۔ 25 اس کے مرنے سے پہلے حزائیل نے جنگ میں کچھ شہروں کو یہوآس کے باپ یہوآخز سے لے لیا تھا ۔ لیکن اب یہوآس ان شہروں کو حزائیل کے بیٹے بن ہدد سے واپس لے لیا تھا ۔ یہوآس نے بن ہدد کو تین مرتبہ شکست دی اور اسرائیل کے شہروں کو واپس لے لیا ۔

14:1 یہوداہ کابادشاہ یو آس کا بیٹا امصیاہ یہو آخز کا بیٹا اسرائیل کا بادشاہ یہو آس کی بادشاہت کے دوسرے سال بادشا ہوا تھا ۔ 2 امصیاہ کی عمر ۲۵ سال تھی جب اس نے حکومت کرنی شروع کی ۔ امصیاہ نے یروشلم میں۲۹ سال حکومت کی امصیاہ کی ماں یہوعدّان یروشلم کی رہنے وا لی تھی ۔ 3 امصیاہ نے وہ کام کئے جو خداوند نے کہا کہ صحیح ہے ۔ لیکن وہ اس کے آ باء واجداد کی طرح خدا کے احکامات کی پوری طرح پابندی نہ کر سکا ۔ امصیاہ نے وہی سب کام کیا جو اس کا باپ یو آس کر چکا تھا ۔ 4 اس نے اعلیٰ جگہوں کو تباہ نہیں کیا ۔ تا کہ لوگ ابھی تک قربانیاں اور بخور جلانے کا نذرانہ ان عبادت کی جگہوں پر دیتے رہیں۔ 5 جب امصیاہ نے پوری سلطنت پر مکمل قابو پا لیا تو اس نے ان افسروں کومارڈا لا جنہو ں نے اس کے باپ کو مار ڈا لا تھا ۔ 6 لیکن اس نے قاتلوں کے بچوں کو ہلاک نہیں کیا محض اُن اصولوں کی وجہ سے جو موسیٰ کی شریعت میں لکھے ہو ئے ہیں ۔ یہ حکم خداوند کی طرف سے موسیٰ کی شریعت میں دیا ہے ۔ " بچوں کے کچھ کئے جانے سے والدین کومارا نہیں جا سکتا ۔ اسی طرح والدین کے کچھ کئے کی وجہ سے بچوں کو جان سے نہیں مارا جا سکتا ۔ ایک شخص کو موت کی سزا تبھی دی جا سکتی ہے اگر وہ خود سے جرم کیا ہو ۔ " 7 امصیاہ نے ۱۰۰۰۰ ادومیوں کو نمک کی وادی میں مار ڈا لا۔جنگ میں امصیاہ نے سلع کو جیتا اور اس کانام "یُقتیل " رکھا وہ جگہ ابھی تک " یُقتیل " کہلا تی ہے ۔ 8 امصیاہ نے خبر رسانوں کو اسرائیل کے بادشاہ یاہو کے بیٹے یہو آخز کے بیٹے یہوآس کے پاس بھیجا ۔ امصیاہ کا پیغام تھا ، "آ ؤ ایک دوسرے سے سامنے ملیں اور لڑیں۔" 9 اسرائیل کے بادشاہ یہوآس نے یہوداہ کے بادشاہ امصیاہ کو جواب بھیجا ۔یہوآس نے کہا ، " لبنان کے کانٹوں کی جھاڑی نے لبنان کے بلوط کے درخت کے پاس پیغام بھیجا اس نے کہا ، " تم اپنی بیٹی کی میرے بیٹے سے شادی کرادو ' لیکن ایک لبنان کا جنگلی جانور کانٹوں کی جھاڑی کے پاس سے گذرا اور روند ڈا لا ۔ 10 سچ! تم نے ادوم کو شکست دے دی ہے لیکن ادوم پر اپنی جیت کی وجہ سے تم مغرور ہوگئے ہو ! لیکن گھر پر رہو اور ڈینگ ما رو ۔ اپنے لئے مصیبت نہ لا ؤ ۔ اگر تم ایسا کرو گے تو گِر پڑو گے اور یہودا ہ بھی تمہا رے ساتھ گر جا ئے گا ۔" 11 لیکن امصیاہ نے یہو آس کی تنبیہ ( اگاہی ) کو نظر انداز کردیا ۔اس لئے اسرائیل کا بادشاہ یہو آس یہودا ہ کے بادشا ہ امصیاہ کے خلاف لڑنے یہودا ہ میں بیت شمس گیا ۔ 12 اسرائیل نے یہودا ہ کو شکست دی۔ یہودا ہ کا ہر آدمی گھر کو بھاگا ۔ 13 بیت شمس میں اسرائیل کے بادشاہ یہو آس نے یہودا ہ کے بادشا ہ امصیاہ کو پکڑا ۔امصیاہ ، یو آس کا بیٹا تھا ۔ یو آس اخزیاہ کا بیٹا تھا ۔ یہوآس نے امصیاہ کو یروشلم لے گیا ۔ یہو آس نے یروشلم کی دیوار افرائیم کے دروازے سے کو نے کے دروازے تک تقریباً ۶۰۰فیت تو ڑ ڈا لی ۔ 14 تب یہوآس نے سا را سونا اور چاندی اور تمام برتن جو خداوندکی ہیکل میں تھے اور بادشاہ کے گھر سے خزانہ لے لیا ۔ اور لوگوں کو بھی اپنا قیدی بنا لیا اور سامریہ کو واپس گیا ۔ 15 سب عظیم کارنامے جو یہوآ س نے کئے بشمول جنگ جو یہودا ہ کے بادشاہ امصیاہ سے ہو ئی"تاریخ سلاطین اسرائیل " نامی کتاب میں لکھی ہو ئی ہے۔ 16 یہوآس مرگیا اور سامریہ میں اسرائیل کے بادشا ہو ں کے ساتھ دفن ہوا ۔ یہوآس کا بیٹا یربعام اس کے بعد نیا بادشاہ ہوا ۔ 17 یہوداہ کا بادشاہ یو آس کا بیٹا امصیاہ یہوآس کے مرنے کے بعد ۱۵ سال تک زندہ رہا ۔ 18 تمام عظیم کارنامے جو امصیاہ نے کئے وہ " تاریخ سلاطین اسرائیل " نامی کتاب میں لکھے ہو ئے ہیں ۔ 19 لوگو ں نے امصیاہ کے خلاف یروشلم میں ایک منصوبہ بنا یا ۔ امصیاہ لکیس کو بھا گا۔ لیکن لوگو ں نے آدمیوں کو امصیاہ کے پیچھے لکیس تک بھیجا ۔ اور ان آدمیو ں نے لکیس میں امصیاہ کومار ڈا لا ۔ 20 لوگوں نے امصیاہ کی لاش کو گھوڑو ں پر واپس لا ئے ۔ امصیاہ کو یروشلم میں اس کے آ با ؤاجداد کے ساتھ شہر داؤد میں دفن کیا گیا ۔ 21 تب یہوداہ کے تمام لوگوں نے عزریاہ کو اپنا نیا بادشاہ بنا یا ۔ اس وقت عزریاہ ۱۶ سال کا تھا ۔ 22 امصیاہ کے مرنے کے بعد عزریاہ نے ایلات کو دوبارہ یہوداہ کے لئے حاصل کیا اور اس ے اس شہر کو دوبارہ بنا یا ۔ 23 اسرائیل کے بادشاہ یہو آس کا بیٹا یُربعام سامریہ میں جب حکومت کرنی شروع کی ۔ اس وقت یو آس کے بیٹے امصیاہ کے یہودا ہ پر بادشاہت کا پندرہواں سال تھا۔یرُ بعام نے ۴۱ سال تک حکومت کی ۔ 24 یُر بعام نے وہ چیزیں کیں جنہیں خداوند نے بُرا کہا تھا ۔یربعام نے ان گناہو ں کو جو نباط کے بیٹے یربعام نے بنی اسرائیلیوں سے کروا ئے اس کو نہیں رو کا ۔ 25 یربعام نے اسرائیل کی زمین کو واپس لی جو لیبو حمات سے عربا سمندر تک تھی ۔ یہ واقعہ ایسا ہی ہوا جیسا اسرائیل کے خداوند نے اپنے خادم جات حفر کے نبی امتی کے بیٹے یُوناہ کو کہا تھا ۔ 26 خداوند نے یہ سب اس لئے کیا کیونکہ ا س نے دیکھا کہ کس طرح بنی اسرائیل مصیبت زدہ ہیں۔حالات اتنی بُری تھی ایسا لگ رہا تھا کہ کو ئی بھی غلاموں کی مدد کے لئے اور بنی اسرائیلیوں کو آزاد کرنے کیلئے نہیں تھے ۔ 27 خداوند نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ دنیا سے اسرائیل کا نام اٹھا لے گا اسی لئے خداوند نے یہوآس کے بیٹے یربعام کو بنی اسرائیلیوں کو بچانے کیلئے استعمال کیا ۔ 28 تمام عظیم کارنامے جو یربعام نے کیا وہ " تاریخ سلاطین اسرائیل " نامی کتاب میں لکھے ہو ئے ہیں ۔ اس میں وہ قصہ بھی شامل ہے جس میں یربعام کو دمشق اور حمات کے اسرائیل کے لئے واپس جیتا ہے ۔( یہ شہر یہوداہ کے تھے ) 29 یربعام مرگیا اپنے آ باؤ اجداد اور اسرائیل کے بادشا ہوں کے ساتھ دفنایا گیا۔یربعام کا بیٹا زکریاہ اس کے بعد نیا بادشاہ ہو ا ۔

15:1 جب یربعام کی اسرا ئیل پر بادشا ہت کا۲۷ واں سال تھا تو عزریاہ امصیاہ کا بیٹا یہودا ہ کا بادشا ہ بنا۔ 2 عزریاہ اس وقت سولہ سال کا تھا جب وہ حکومت شروع کی ۔ اس نے یروشلم میں ۵۲سال حکومت کی ۔ عزریاہ کی ماں یروشلم کی رہنے وا لی تھی اس کا نام یکولیاہ تھا ۔ 3 عزریاہ نے بالکل اپنے باپ امصیاہ کی طرح وہ کام کیا جسے خداوند نے اچھا کہا تھا ۔ 4 لیکن اس نے اعلیٰ جگہوں کو تباہ نہیں کیا لوگ ابھی تک عبادت کی جگہ پر قربانیاں اور بخور جلاتے ۔ 5 خداوند نے بادشاہ عزریاہ کو جُذام کا مریض بنایا وہ مرنے کے دن تک جذامی رہا ۔ عزریاہ ایک علٰحدہ مکان میں رہا ۔بادشاہ کا بیٹا یو تام بادشا ہ کے گھر کی دیکھ بھال کرتا اور لوگو ں کا انصاف کرتا تھا ۔ 6 عزریاہ نے جو بڑے کام کئے وہ " تاریخ سلاطین یہوداہ " نامی کتاب میں لکھے ہو ئے ہیں ۔ 7 عزریاہ مرگیا اور اپنے آ باؤ اجداد کے ساتھ شہر داؤد میں دفنایا گیا۔ عزریاہ کا بیٹا یوتام اس کے بعد نیا بادشاہ بنا ۔ 8 یربعام کا بیٹا زکریاہ اسرائیل میں سامریہ پر چھ مہینے کیلئے حکومت کی ۔عزریاہ کا یہوداہ کے بادشا ہ ہو نے کا ۳۸ واں سال تھا ۔ 9 زکریاہ نے وہ کام کیا جسے خداوند نے بُرا کہا ۔اس نے وہی کیا جسے اس کے آ باء واجداد نے کیا وہ ان گناہوں کے کرنے سے نہیں رکا جسے نباط کے بیٹے یربعام نے اسرائیلیوں سے کروائے ۔ 10 شلوم جو یبیس کا بیٹا تھا زکریاہ کے خلاف منصوبہ بنا یا ۔ شلوم نے زکریاہ کو ابلیم میں مارڈا لا ۔شلوم اس کے بعد نیا بادشا ہ بنا ۔ 11 وہ سب دوسری باتیں جو زکریانے کیں وہ " تاریخ سلاطین اسرائیل " میں لکھی ہیں ۔ 12 اس طرح خداوند کا کہا سچ ہوا ۔خداوند نے یا ہوسے کہا تھا کہ اس کی نسل سے چارپشت تک اسرائیل کے بادشا ہ ہو ں گے ۔ 13 یبیس کا بیٹا شلوم اسرائیل کا بادشا ہ اس دوران جب عُزّیاہ کی یہودا ہ پر بادشاہت کا ۳۹ واں سال تھا ۔ شلوم سامریہ میں ایک مہینہ کے لئے حکومت کی ۔ 14 جادی کا بیٹا مناحم ترضہ سے سامریہ آیا ۔مناحم نے یبیس کے بیٹے شلوم کو مارڈا لا پھر مناحم اس کے بعد نیا بادشاہ ہوا ۔ 15 وہ تمام حرکتیں جو شلوم نے کیں بشمول زکریاہ کے خلاف اس کے منصوبے وہ سب کتاب "تاریخ سلاطین اسرائیل " میں لکھی ہیں ۔ 16 شلوم کے مرنے کے بعد مناحم نے ترضہ سے تفسح اور اس کے اطراف کے علاقے کو شکست دینی شروع کی ۔ اس لئے لوگوں نے شہر کا دروازہ اس کے لئے کھول نے سے انکار کیا ۔ مناحم نے انہیں شکست دی وہ اس شہر میں حاملہ عورتوں کے شکم چیر دیئے۔ 17 جدی کا بیٹا منا حم ، جب عزریاہ کا بادشا ہ تھا تو اس کی بادشا ہت کے انتالیسویں سال وہ بادشا ہ بنا ۔ مناحم نے سامریہ میں دس سال حکومت کی۔ 18 مناحم نے وہ کام کیا جنہیں خداوند نے برا کہا ۔ مناحم ان گناہوں سے رکا نہیں جو نباط کا بیٹا یربعام نے اسرائیلیوں سے کروائے تھے ۔ 19 اسُور کا بادشا ہ پول اسرائیل کے خلاف لڑنے آیا ۔ مناحم نے پُول کو ۰۰۰,۷۵ پاؤنڈ چاندی دیا ۔اس نے ایسا کیا تاکہ پوُل مناحم کی بادشاہت کو بہت زیادہ مضبوط بنانے میں اس کی مدد کریں گے ۔ 20 مناحم نے دولتمند لوگوں اور طاقتور لوگوں پر محصول لگا کر دولت میں اضافہ کیا ۔ مناحم نے ہر آدمی پر ۵۰ مثقال چاندی محصول لگا یا ۔تب مناحم نے رقم اسور کے بادشاہ کو دی ۔اس لئے اسور کا بادشاہ وہاں سے نکلا اور اسرائیل میں نہیں ٹھہرا ۔ 21 تمام بڑے کارنامے جو مناحم نے کئے وہ " تاریخ سلاطین اسرائیل " نامی کتاب میں لکھے ہو ئے ہیں ۔ 22 مناحم مرگیا اور اپنے آ باء واجداد کے ساتھ دفنایا گیا۔اس کے بعد اس کا بیٹا فقحیاہ اس کا جانشین ہوا اور نیا بادشاہ بنا ۔ 23 جوب عزریاہ یہودا ہ کابادشا ہ تھا اس کے پچاسویں سال میں مناحم کا بیٹا فقحیاہ سامریہ میں اسرائیل کا با دشا ہ ہوا ۔فقحیاہ نے دو سال حکومت کی ۔ 24 فقحیاہ نے وہ کام کیا جسے خداوند نے بُرا کہا ۔ فقحیاہ ان گناہوں سے نہیں رُکا جو نباط کے بیٹے یربعام نے بنی اسرائیلیوں سے کروا ئے ۔ 25 فقحیاہ کی فوج کا سپہ سالار رملیاہ کا بیٹا فِقح تھا ۔ فِقح نے فِقحیاہ کو مار ڈا لا ۔ اس نے اس کو سامریہ میں بادشاہ کے محل میں مار ڈا لا ۔ اس وقت اس کے ساتھ جلعاد کے پچاس آدمی تھے جس وقت وہ فقحیاہ کو مارڈا لا تھا ۔ اس کے بعد فِقح نیا بادشا ہ ہوا ۔ 26 تمام بڑے کارنامے جو فقحیاہ نے کئے وہ " تاریخ سلاطین اسرائیل " میں لکھے ہو ئے ہیں ۔ 27 جب اخزیاہ یہودا ہ کا بادشا ہ تھا اس کے ۵۲ ویں سال میں رملیاہ کا بیٹا فِقح سامریہ میں اسرائیل پر حکومت کرنی شروع کی ۔ فِقح نے سامریہ میں ۲۰ سال حکومت کی ۔ 28 فِقح نے وہ کام کیا جسے خداوند نے بُرا کہا تھا ۔ فِقح ان گناہوں کے کرنے سے نہیں رُکا جنہیں نباط کے بیٹے یربعام نے بنی اسرائیلیوں سے کروائے ۔ 29 اسُور کا بادشا ہ تِگلت پِلا سر اسرائیل کے خلاف لڑنے آیا یہ وقت کی بات ہے جب فِقح اسرائیل کا بادشاہ تھا ۔تگلت پِلاسر نے ایون ، ابیل بیت معکہ ، ینوحہ ، قادس، حُصور، جلعاد،گلیل اور تمام نفتالی علاقہ کو فتح کرلیا ۔ تِگلت پِلاسر نے ان جگہوں کو قیدی بنا کر اسور لے گیا ۔ 30 ایلہ کا بیٹا ہو سیعاہ نے رملیاہ کے بیٹے فقح کے خلاف منصوبے بنائے۔ ہو سیعاہ نے فِقح کو مار ڈالا ۔ پھر فقح کے بعد ہو سیعاہ نیا بادشاہ ہوا ۔ یہ بیسویں سال کے دورا ن کا واقعہ ہے جب عزّیاہ کا بیٹا یوتام یہوداہ کا بادشاہ تھا ۔ 31 تمام بڑے کارنامے جو فقح نے کئے تھے وہ " تاریح سلاطین اسرائیل " میں لکھے ہوئے ہیں۔ 32 عُزّیاہ کا بیٹا یوتام یہوداہ کا بادشاہ ہوا ۔ یہ اسرائیل کے بادشاہ رملیاہ کے بیٹے فِقح کی حکومت کا دوسرا سال تھا ۔ 33 یوتام ۲۵ سال کا تھا جب وہ بادشاہ ہوا ۔ یوتام نے یروشلم میں ۱۶ سال حکومت کی ۔ یوتام کی ماں یُروسا تھی جو صدوق کی بیٹی تھی ۔ 34 یو تام نے بالکل اپنے باپ عُزّیاہ کی طرح ایسے کام کئے جسے خدا وند نے ٹھیک کہا ۔ 35 لیکن اس نے اعلیٰ جگہوں کو تباہ نہیں کیا تھا ۔ لوگ ابھی تک ان عبادت کی جگہوں پر قربانیاں دیتے اور بخور جلاتے ۔ یوتام نے خدا وند کی ہیکل کا بالائی دروازہ بنایا ۔ 36 تمام عظیم کارنامے جو یوتام نے کئے وہ " تاریخ سلاطین یہوداہ میں لکھے ہوئے تھے ۔ 37 اس وقت خدا وند نے ارام کے بادشاہ رصین کو اور رملیاہ کے بیٹے فِقح کو یہوداہ کے خلاف لڑ نے بھیجا ۔ 38 یو تام مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفنا یا گیا ۔ یو تام کے بعد اسکا بیٹا آخز بادشاہ ہوا ۔

16:1 یوتام کا بیٹا آخز اس وقت یہوداہ کا بادشاہ ہوا جب رملیاہ کے بیٹے فِقح کی اسرائیل پر بادشاہت کا ستر ہواں سال تھا ۔ 2 آخز جب بادشاہ ہوا تو اسکی عمر ۲۰ سال تھی ۔ آخز نے یروشلم میں ۱۶ سال حکو مت کی ۔ آخز اپنے آباؤ اجداد داؤد کی طرح نہیں تھا ۔ آخز نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے اچھا نہیں جانا تھا ۔ 3 آخز اسرائیل کے بادشاہوں کی طرح رہا ۔ یہاں تک کہ وہ اپنے بیٹوں کی آ گ کی قربانی دیتے تھے ۔ اس نے ان قوموں کے ان بھیانک گناہوں کو کیا جنہیں خدا وند نے ملک چھو ڑ نے کے لئے کہا تھا جس وقت اسرائیلی آئے تھے ۔ 4 اخز نے اعلیٰ جگہو ں پر اور پہاڑ یوں پر اور ہر ہرے درخت کے نیچے قربانیاں دیں اور بخور جلائیں ۔ 5 ارام کا بادشاہ رضین اور اسرائیل کا بادشاہ رملیاہ کا بیٹا فِقح یروشلم کے خلاف لڑنے آئے ۔ رضین اور فقح نے آخز کو گھیر لیا مگر اس کو شکست نہ دے سکے ۔ 6 " اس وقت ارام کا بادشاہ رضین ایلات کو ارام کے لئے واپس لے لیا ۔ رضین نے یہوداہ کے تمام لوگوں کو جو ایلات میں رہتے تھے بھگا دیا ۔ ارامی آئے تھے اور ایلات میں بس گئے تھے اور آج بھی وہاں رہتے ہیں ۔ 7 آخز نے خبر رسا نوں کو تگلت پِلاسر جو اسُور کا بادشاہ تھا اس کے پاس پیغام بھیجا ۔ پیغام یہ تھا :" میں تمہارا خادم ہوں ۔میں تمہارے لئے ایک بیٹے کی مانند ہوں ۔ مہر بانی کر کے یہاں آؤ اور مجھے ارام کے بادشاہ سے اور اسرائیل کے بادشاہ سے بچاؤ ۔ وہ مجھ سے لڑ نے آئے ہیں ۔" 8 آخز نے خدا وند کے گھر سے تمام سونے اور چاندی اور بادشاہ کے محل کا تمام خزانہ بھی لیا ۔ اور اس نے اسور کے بادشاہ کو ایک تحفہ بھیجا ۔ 9 اسُور کے بادشاہ نے آخز کی بات سنی ۔اسوُر کے بادشاہ دمشق کے خلاف لڑ نے گیا ۔ بادشاہ نے اس شہر کو فتح کیا اور دمشق کے لوگوں کو قیدی بناکر قیر لایا ۔ اس نے رضین کو بھی مارڈا لا ۔ 10 بادشاہ آخز اسُور کے بادشاہ تگلت پِلاسر سے ملنے دمشق گیا ۔ آخز نے دمشق میں قربان گاہ کو دیکھا ۔ بادشاہ آخز نے ایک اس قربان گاہ کا نمونہ اور نقش کاہن اوریاہ کو بھیجا ۔ 11 " تب کاہن اوریاہ نے اس نمونے کے مطا بق جو بادشاہ آخز نے دمشق سے اسے بھیجا تھا ایک قربان گا ہ بنوا ئی۔ کا ہن اوریاہ نے قربان گا ہ کو بادشا ہ آخز کے دمشق سے وا پس آنے سے پہلے بنا ئی ۔ 12 جب بادشاہ دمشق سے آپہنچا اس نے قربان گاہ کو دیکھا اس نے قربان گاہ پر قربانی دی ۔ 13 قربان گاہ پر آخز نے جلانے کا نذرانہ پیش کیا اور پینے کا نذرانہ اور خون کا چھڑ کاؤ اس قربان گاہ پر کیا ۔ 14 آخز نے کانسے کی قربان گاہ کو جو خدا وند کے روبرو تھی خدا وند کی ہیکل کے سامنے سے ہٹا یا اور اس نئی قربان گاہ کو اس جگہ پر رکھا ۔ آخز نے کانسے کی قربان گاہ کو اپنی ذاتی قربان گاہ کی شمالی جانب رکھا ۔ 15 آخز نے کاہن اوریاہ کو حکم دیا اور کہا ، " بڑی قربان گاہ کو صبح کی جلانے کا نذرانہ کے لئے اور شام کی اناج کا نذرانہ اور مئے کا نذرانہ جو ملک کے سب لوگوں کی طرف سے ہو اس کے لئے استعمال کرو ۔ جلانے کا نذرانہ اور دوسرے قربانیوں کے سارے خون کا چھڑکاؤ بڑی قربان گاہ پر کرو ۔ لیکن میں کانسہ کی قربان گاہ کو خدا سے سوال پوچھنے کے لئے استعمال کروں گا ۔ " 16 کاہن اوریاہ نے وہی کیا جیسا کہ بادشاہ آخز نے حکم دیا تھا ۔ 17 کانسے کے منقش فریم کی گاڑیاں اور سلفچیاں کاہنوں کے ہاتھ دھو نے کے لئے تھیں ۔ بادشاہ آخز نے منقش تختوں کو اور سلفیچیوں کو نکال دیا اور گاڑیوں کو کاٹ ڈا لا ۔ اس نے بڑے حوض کو اور کانسے کے بیل جو وہاں نیچے چپکے ہوئے تھے نکال دیا ۔ اس نے بڑے حوض کو ایک پتھر کے چبوترے پر رکھا ۔ 18 معماروں نے ایک ڈھکی ہوئی جگہ ہیکل کے اندر کے حصے میں سبت کی مجلس کے لئے بنا ئی تھی۔ لیکن آخز نے وہ ڈھکی ہو ئی جگہ کو لے لیا ۔ آخز نے بادشاہ کیلئے بیرونی داخلہ کو بھی لے لیا ۔ آخز نے یہ سب خدا وند کی ہیکل سے لیا ۔ آخز نے یہ سب اسُور کے بادشاہ کے لئے کیا ۔ 19 تمام بڑے کارنامے جو آخز نے کئے وہ " تاریخ سلاطین یہوداہ " کی کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔ 20 آخز مرگیا اور اپنے آباؤ اجداد کے پاس شہر داؤد میں دفنا یا گیا ۔ آخز کا بیٹا حزقیاہ اس کے بعد بادشاہ ہوا ۔

17:1 ایلہ کا بیٹا ہوسیعاہ سامر یہ میں اسرائیل پر حکو مت کرنی شروع کی ۔ یہ یہوداہ کا بادشاہ آخز کی بادشاہت کا بارہواں سال تھا ۔ ہوسیعاہ نے ۹ سال تک حکو مت کی ۔ 2 ہوسیعاہ نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے برا کہا تھا ۔ حالانکہ وہ اتنا برا نہیں تھے جتنا کہ اسرائیل کے وہ بادشاہ جنہوں نے اس سے پہلے حکو مت کی تھیں ۔ 3 شلمنسر جو اسُور کا بادشاہ تھا وہ ہوسیعاہ کے خلاف لڑنے آیا ۔ شلمنسر نے ہوسیعاہ کو شکست دی اور ہوسیعا ہ اس کا خادم ہوا ۔ اس لئے ہوسیعاہ نے شلمنسر کو محصول دینا شروع کیا ۔ 4 بعد میں ہوسیعاہ نے خبر رسانوں کو مصر کے بادشاہ کے پاس مدد مانگنے کے لئے بھیجا ۔بادشاہ کا نام "سو" تھا ۔ اس سال ہوسیعاہ نے ہر سال کی طرح اسُور کے بادشاہ کو تاوان نہیں دیا ۔ اسُور کے بادشاہ کو معلوم ہوا کہ ہوسیعاہ نے اس کے خلاف منصوبے بنائے ہیں ۔ اس لئے اسُور کے بادشاہ نے ہو سیعاہ کو گرفتار کر لیا اور جیل میں ڈال دیا ۔ 5 اسُور کے بادشاہ نے اسرائیل کے کئی مقامات پر حملے کئے پھر وہ سامر یہ آیا وہ سامریہ کے خلاف تین سال تک لڑا ۔ 6 اسور کے بادشاہ نے سامریہ کو اس وقت تک قبضہ کیا جب ہوسیعاہ کی اسرائیل پر بادشاہت کا نواں سال تھا ۔ اسُور کے بادشاہ نے کئی اسرائیلیوں کو قیدی بنایا اور انہیں اسُور لے گیا۔ اس نے انہیں حلح میں جوزان کی خابور ندی کے پاس اور مادیس کے شہروں میں رکھا ۔ 7 یہ واقعات اس لئے ہوئے کہ بنی اسرائیلیوں نے خدا وند ، اپنے خدا کے خلاف گناہ کئے تھے ۔ یہ خدا وند ہی تھا جس نے بنی اسرائیلیوں کو مصر کے باہر لایا تھا ۔ خدا وند نے ان کو مصر کے بادشاہ فرعون کی طاقت سے بچایا تھا ۔ لیکن بنی اسرائیلیوں نے دوسرے خداؤں کی عبادت کر نی اور اس سے ڈرنا شروع کیا ۔ 8 بنی اسرائیلیوں نے ان دوسری قوموں کے دستور کو اپنا یا جو کہ خدا وند کے ذریعہ اس سر زمین سے نکالے جانے سے پہلے یہاں رہتے تھے ۔ وہ بادشاہوں کی حکومت کو بھی پسند کیا نہ کہ خدا کے ۔ 9 اسرائیلیوں نے چوری چھپے خدا وند اپنے خدا کے خلاف کام کئے اور وہ برا کام تھا ۔ اسرائیلیوں نے اعلیٰ جگہ ہر شہر میں ہر چھو ٹے شہر سے لیکر بڑے شہر تک بنائی ۔ 10 اسرائیلیوں نے یادگار پتھر اور آشیرہ کے ستون ہر اونچی پہاڑی اور ہر ہرے درخت کے نیچے نصب کئے ۔ 11 اسرائیلیوں نے ان تمام عبادت کی جگہوں پر بخور جلائے ۔انہوں نے یہ سب کام ان قوموں کی طرح کیا جنہیں خدا وند نے سر زمین سے باہر کیا تھا ۔ اسرائیلیوں نے ایسے کام کئے جس سے خدا وند کو غصہ آیا ۔ 12 انہوں نے مورتیوں کی پرستش اور اسکی خدمت کی حالانکہ خدا وند نے ان اسرائیلیوں سے کہا تھا ، " تم ویسا کام مت کرو ۔" 13 خدا وند نے ہر نبی اور سیر کو استعمال کیا اسرائیل اور یہوداہ کی آ گاہی کے لئے ۔ خدا وند نے کہا ، " تم برے کاموں سے دور رہو اور میرے احکامات اور شریعت کی پابندی و اطاعت کرو ۔ ان سب شریعتوں پر عمل کرو جو میں نے تمہارے باپ داداؤں کو دیا تھا ۔ میں نے اپنے خادموں اور نبیوں کو یہ قانون تمہیں دینے کے لئے استعمال کیا ۔" 14 لیکن لوگوں نے سنا نہیں ۔ وہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح بہت ضدی رہے ۔ ان کے آباؤ اجداد خدا وند اپنے خدا پر یقین نہیں کر تے تھے ۔ 15 لوگوں نے خدا وند کے قانون اور اسکے معاہدہ جو اس نے ان کے آباؤ اجداد سے کیا تھا اس سے انکار کئے ۔ انہوں نے خدا وند کی تنبیہ کو سننے سے انکار کئے ۔ انہوں نے بتوں کی پرستش کی جنکی کوئی قیمت نہ تھی ۔ وہ اپنے اطراف کی قوموں کے لوگوں کی طرح رہے۔ انہوں نے وہ برے کام کئے ۔ اور خدا وند نے بنی اسرائیلیوں کو خبردار کیا ۔ خدا وند نے ان سے کہا کہ وہ ان برے کام کو نہ کریں ۔ 16 لوگوں نے خدا وند اپنے خدا کے احکامات کو ماننا چھوڑ دیا ۔ انہوں نے دو سونے کے بچھڑے بنائے ۔ انہوں نے آشیرہ کے ستون بنائے ۔انہوں نے آسمان کے ستاروں کی پرستش کی اور بعل کی خدمت کی ۔ 17 انہوں نے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کی قربانی آ گ میں دیں ۔ انہوں نے مستقبل کو جاننے کے لئے جادو ٹونا کا استعمال کیا ۔ انہوں نے وہ کر نے کے لئے اپنے آپ کو بیچا جس کے کرنے کو خدا وند نے برا کہا تھا ۔ انہوں نے خدا وند کو غصہ دلانے کے لئے وہ کام کئے ۔ 18 اس لئے خدا وند اسرائیل پر بہت غصہ میں آیا اور انہیں اپنی نظروں سے دور کردیا ۔ کوئی بھی اسرائیلی نہیں چھو ٹا سوائے یہوداہ کے خاندانی گروہ کے ۔ 19 اس طرح یہوداہ کے لوگوں نے بھی خدا وند، اپنے خدا کے احکامات کی نافرمانی کی ۔ وہ بھی بنی اسرائیلیوں کی طرح ہی رہے ۔ 20 خدا وند نے تمام بنی اسرائیلیوں کو رد کردیا اس نے ان پر کئی مصیبتیں نازل کیں ۔ اُس نے لوگوں کو انہیں تباہ کرنے دیا۔ اور آخر کار وہ انہیں اپنی نظروں سے دور کردیا ۔ 21 خدا وند نے اسرائیل کو داؤد کے خاندان سے الگ کر ڈا لا اور اسرائیلیوں نے نباط کے بیٹے یربعام کو اپنا بادشاہ بنایا ۔ یربعام نے اسرائیلیوں کو خدا وند کی باتوں پر عمل کرنے سے دور کردیا ۔ یُربعام نے اسرائیلیوں سے بڑا گناہ کروایا ۔ 22 اس لئے اسرائیلیوں نے وہ تمام گناہ کئے جنہیں یربعام نے کیا انہوں نے ان گناہوں کے کرنے سے نہیں روکا ۔ 23 پس خدا وند نے اسرائیل کو اپنی نظروں سے دور کردیا اور خدا وند نے کہا کہ ایسا ہوگا ۔ اس نے اپنے نبیوں کو لوگوں سے کہنے بھیجا کہ ایسا ہوگا اسی لئے بنی اسرائیلیوں کو ان کے ملک سے نکال کر اسُور لیجا یا گیا ۔ اور وہ آج تک وہیں ہیں ۔ 24 اسُور کے بادشاہ نے بنی اسرائیلیوں کو سامر یہ کے باہر کیا ۔ پھر اس نے لوگوں کو بابل ،کوتہ ،عوّا ، حمّات ، اور سِفروائم سے لایا ۔ انہیں سامر یہ میں اسرائیلیوں کی جگہ پر ان لوگوں کو جلا وطن کر دیا گیا تھا بسایا گیا ۔ ان لوگوں نے سامریہ پر قبضہ کیا اور اطراف کے شہروں میں بسے ۔ 25 جب یہ لوگ سامریہ میں رہنا شروع کئے انہوں نے خدا وند کی تعظیم نہیں کی اس لئے خدا وند نے شیروں کو ان پر حملہ کرنے بھیجا ۔ ان شیروں نے ان میں سے کچھ لوگوں کو مارڈا لا ۔ 26 کچھ لوگوں نے اسور کے بادشاہ سے کہا ، " وہ لوگ جنہیں آپ لائے اور سامریہ کے شہروں میں بسائے وہ اس ملک کے خدا وند کے قانون کو نہیں جانتے ۔ اس لئے خدا وند ان کے پاس شیروں کو ان پر حملہ کرنے کے لئے بھیجا ۔ شیروں نے ان لوگوں کو مارڈا لا کیوں کہ وہ لوگ اس ملک کے خدا وند کے قانون کو نہیں جانتے ۔" 27 اس لئے اسور کے بادشاہ نے یہ حکم دیا :" تم نے کچھ کاہنوں کو سامریہ سے لیا تھا ۔ ان میں سے ایک کاہن کو بھیجو ۔ اس کاہن کو وہاں جانے اور رہنے دو ۔ تب وہ کاہن لوگوں کو اس ملک کے خدا وند کے قانون کی تعلیم دیگا ۔" 28 اس لئے کاہنوں میں سے ایک کاہن جسے اسوریوں نے سامریہ سے لے گئے تھے بیت ایل میں رہنے آیا ۔ اس کاہن نے لوگوں کو سکھا یا کہ کس طرح خدا وند کی تعظیم کریں ۔ 29 لیکن وہ تمام لوگ اپنے اپنے خدا وند بنا لئے اور اعلیٰ جگہوں پر عبادت گاہ میں رکھ لئے جنہیں سامر یوں نے بنائے تھے ۔وہ لوگ جہاں رہے ایسا کئے ۔ 30 بابل کے لوگ جھو ٹے خدا وند سکّات بنات بنائے ۔ کوت کے لوگوں نے جھو ٹا خدا وند نیر گل بنایا ۔ حمّات کے لوگوں نے جھو ٹا خدا وند اشیما بنایا ۔ 31 عوّا کے لوگوں نے جھو ٹے خدا وند نجاز اور ترتاق بنائے ۔ اور سِفروائم کے لوگوں نے اپنے بچوں کو آ گ میں جلاکر جھو ٹے خداؤں ادر ملک اور عنملک کی تعظیم کی ۔ 32 لیکن ان لوگوں نے خدا وند کی بھی عبادت کی ۔ انہوں نے اعلیٰ جگہوں کے لئے کاہنوں کو چنا ۔ یہ کاہن لوگو ں کے لئے ان کی عبادت کی جگہوں پر ہیکل میں قربانیاں دیتے ۔ 33 انہوں نے خدا وند کی تعظیم کی ۔ لیکن انہوں نے اپنے خدا ؤ ں کی بھی خدمت کی ۔ ان لوگوں نے اپنے خدا ؤں کی ویسی ہی خدمت کی جیسا کہ انہوں نے اپنے ملک میں کی تھی جہاں سے وہ لائے گئے تھے ۔ 34 آج بھی وہ لوگ ویسے ہی رہتے ہیں جیسا کہ گزرے زمانے میں تھے ۔ وہ خدا وند کی تعظیم نہیں کرتے ۔ وہ اسرائیلیوں کے اصول اور احکام کی اطاعت نہیں کرتے۔ وہ ان قانون اور احکامات کی بھی اطاعت اور پابندی نہیں کرتے جو خدا وند نے یعقوب کے بچوں ( اسرائیل ) کو دیا تھا ۔ 35 خدا وند نے بنی اسرائیلیوں سے ایک معاہدہ کیا ۔ خدا وند نے انہیں حکم دیا کہ تمہیں دوسرے خدا ؤں کی تعظیم نہیں کرنی چاہئے ۔ تمہیں انکی پرستش نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی خدمت کرنی چاہئے اور نہ ہی قربانی پیش کرنی چاہئے ۔ 36 لیکن تمہیں خدا وند کے کہنے پر چلنا چاہئے ۔ خدا وند وہی خدا ہے جس نے تمہیں مصر سے نکال لایا ہے ۔ خدا وند نے تمہیں اپنی عظیم طاقت سے بچا یا ہے ۔ تم کو خدا وند کی عبادت اور خوف کرنا اور اس کو قربانی پیش کرنی چاہئے ۔ 37 تمہیں اس کے ان اصول ، قانون تعلیمات اور احکامات جو اس نے تمہارے لئے لکھے ہیں کی پابندی اور اطاعت کرنی چاہئے ۔ اور تمہیں ہر وقت ان چیزوں کی اطاعت کرنی چاہئے تمہیں دوسرے خداؤں کی تعظیم نہیں کرنی چاہئے ۔ 38 تمہیں معاہدہ کو جو میں نے تم سے کیا ہے نہیں بھولنا چاہئے ۔ تمہیں دوسرے خداؤں کی عزت نہیں کرنی چاہئے ۔ 39 نہیں! تم صرف خدا وند کی اپنے خدا کی تعظیم کرو تب وہ تمہیں تمہارے سب دشمنوں سے بچائے گا ۔ 40 لیکن اسرائیلیوں نے اسے نہیں سنا ۔ وہ وہی کرتے رہے جو پہلے کرتے آئے تھے ۔ 41 اس لئے اب وہ دوسری قومیں خدا وند کی عزت کرتی ہیں ۔ لیکن وہ بھی اپنے بتوں کی خدمت کرتے ہیں ۔ ان کے بچّے اور بچوں کے بچے بھی وہی کام کرتے ہیں جو ان کے آباؤ اجداد کرتے رہے ۔ وہ آج تک بھی وہی کام کرتے ہیں۔

18:1 ایلہ کے بیٹے اسرائیل کا بادشاہ ہوسیعاہ کی بادشاہت کے تیسرے سال میں آخز کا بیٹا حزقیاہ یہوداہ کا بادشاہ بنا ۔ 2 حزقیاہ نے جب حکو مت شروع کی تو اسکی عمر پچیس سال تھی ۔ حزقیاہ نے یروشلم میں انتیس سال حکو مت کی ۔ اس کی ماں کا نام ابی تھا جو زکریاہ کی بیٹی تھی ۔ 3 حزقیاہ نے بالکل اپنے آباؤ اجداد داؤد کی طرح وہ کام کیا جسے خدا وند نے اچھا کہا تھا ۔ 4 حزقیاہ نے اعلیٰ جگہوں کو تباہ کیا ۔ اس نے یادگار پتھروں کو توڑا اور آشیرہ کے ستون کو کاٹ ڈالا ۔ اس وقت بنی اسرائیل موسیٰ کے بنائے ہوئے کانسے کے سانپ کے لئے بخور جلاتے تھے ۔ یہ کانسے کا سانپ " نحشتان " کہلاتا ۔ حزقیاہ نے اس کانسے کے سانپ کوتوڑ کر ٹکڑ ے ٹکڑے کردیا ۔ کیوں کہ لوگ اس کی پرستش کرنی شروع کرچکے تھے ۔ 5 حزقیاہ نے خدا وند اسرائیل کے خدا پر بھروسہ کیا ۔ یہوداہ کے بادشاہوں میں حزقیاہ جیسا کوئی آدمی نہیں تھا نہ اس سے پہلے نہ اس کے بعد ۔ 6 حزقیاہ خدا وند کا وفادار تھا ۔ اس نے خدا وند کی اطاعت کرنا نہیں چھو ڑا ۔ اس نے ان احکامات کی اطاعت کی جو خدا وند نے موسیٰ کو دیئے تھے ۔ 7 خدا وند حزقیاہ کے ساتھ تھا ۔ حزقیاہ نے ہر وہ چیز جسے کیا اس میں کامیاب رہا ۔ حزقیاہ نے اسور کے بادشاہ سے اپنے کو آزاد کرلیا ۔ حزقیاہ نے اسور کے بادشاہ کی خدمت کرنی بند کردی ۔ 8 حزقیاہ نے غزّہ اور اسکے چاروں طرف کے علاقہ کو پانے تک فلسطینیوں کو مسلسل شکست دی ۔ اس کے علاوہ اس نے تمام فلسطینی شہروں کو شکست دی ۔ چھو ٹے شہر سے لیکر بڑے سے بڑے شہر تک ۔ 9 اسور کا بادشاہ شلمنسر سامریہ کے خلاف لڑنے گیا ۔ اس کی فوج نے شہر کو گھیر لیا ۔ یہ واقعہ حزقیاہ کی یہوداہ پر بادشاہت کے چوتھے سال کے دوران کا ہے ۔ ( یہ ایلہ کے بیٹے ہوسیعاہ کی بادشاہت کا ساتواں سال بھی تھا ۔) 10 تیسرے سال کے خاتمہ پر شلمنسر سامریہ پر قبضہ کر لیا ۔ اس نے سامریہ پر حزقیاہ کی یہوداہ پر بادشاہت کے چھٹے سال کے دوران قبضہ کیا ۔ ( ہوسیعاہ کی اسرائیل پر بادشاہت کا یہ نواں سال بھی تھا ) 11 اسُور کے بادشاہ نے اسرائیلیوں کو قیدیوں کی طرح اسور لے گیا اس نے انہیں حلح اور خابور ( دریائے جو زان ) اور مادیس کے شہروں میں رکھا ۔ 12 یہ ہوا اس لئے کہ اسرائیلیوں نے خدا وند اپنے خدا کی اطاعت نہیں کی تھی ۔ انہوں نے خدا وند کے معاہدہ کو توڑا ۔ انہوں نے ان تمام چیزوں کی اطاعت نہیں کی جس کا حکم خدا وند کے خادم موسیٰ نے دیئے تھے بنی اسرائیلیوں نے خدا وند کے معاہدہ کو نہیں مانے یا جو چیزیں کر نے کو سکھا یا تھا وہ نہیں کئے ۔ 13 حزقیاہ کی بادشاہت کے چودھویں سال کے دوران ، سنحیریب جو اسُور کا بادشاہ تھا وہ تمام قلعہ دار شہروں کے خلاف جنگ لڑ نے گیا ۔ سنحیریب نے ان تمام شہروں کو شکست دی ۔ 14 تب یہوداہ کا بادشاہ حزقیاہ نے اسیریاہ کے بادشاہ کو لکیس کے مقام پر ایک پیغام بھیجا ۔ حزقیاہ نے کہا ، " میں نے برائی کی میرے ملک پر اپنے حملے کو روکو تب تم جو محصول مانگو گے میں ادا کروں گا ۔" تب اسُور کے بادشاہ نے یہوداہ کے بادشاہ حزقیاہ کو ۱۱ٹن چاندی اور ایک ٹن سے زیادہ سونا ادا کرنے کو کہا ۔ 15 حزقیاہ نے تمام چاندی جو خدا وند کی ہیکل میں تھی اور بادشاہ کے خزانہ میں تھی دے دی ۔ 16 اس وقت حزقیاہ نے ان سونے کو کاٹ کر نکالا جو خدا وند کی ہیکل میں دروازوں اور چوکھٹوں پر مڑھا گیا تھا ۔ بادشاہ حزقیاہ نے ان دروازوں اور چوکھٹوں پر سونا مڑھوایا تھا ، حزقیاہ نے یہ سونا اسور کے بادشاہ کو دیا ۔ 17 اسُور کے بادشاہ نے اپنے تین سب سے اہم سپہ سالاروں کو ایک بڑی فوج کے ساتھ بادشاہ حزقیاہ کے پاس یروشلم بھیجا ۔ وہ لوگ لکیس سے نکل کر یروشلم گئے ۔وہ اوپر کے تالاب کے نالے کے پاس کھڑے ہوئے ( اوپری تالاب سڑک پر دھوبیوں کے میدان کے راستے پر ہے ۔) 18 ان آدمیوں کو بادشاہ کے لئے بلایا گیا ۔ خلقیاہ کا بیٹا الیا قیم ( الیاقیم شاہی محل کا نگراں کار تھا ) شبناہ( معتمد ) آسف کا بیٹا یوآخ ( محافظ دفتر) ان لوگوں سے ملنے باہر آئے ۔ 19 ان میں سے ایک سپہ سالار نے ان کو کہا ، " حزقیاہ سے کہو اسُور کا عظیم بادشاہ جو کہتا ہے وہ یہ ہے : تم اتنے بھروسے مند کیوں ہو ؟ 20 کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ جنگ لڑنے میں مدد کے لئے حوصلہ مند نصیحت اور قوت کے لئے صرف تمہارا الفاظ ہی کافی ہے ؟ لیکن تم پر کون بھروسہ کرتا ہے کیوں کہ تم نے میری حکو مت کے خلاف بغاوت کی ۔ 21 تم ٹو ٹی ہوئی بید کی چھڑی کا سہارا لے رہے ہو ۔ یہ چھڑی مصر ہے ۔ اگر کوئی آدمی اس چھڑی کا سہارا لے گا تو یہ ٹو ٹے گی ۔ اور اس کے ہاتھ کو زخمی کردے گی ۔ مصر کا بادشاہ بھی اسی طرح سب لوگوں کے لئے ہے جو اس پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ 22 ہو سکتا ہے تم کہو گے ، " ہم خدا وند اپنے خدا پر بھروسہ کرتے ہیں ۔" لیکن میں جانتا ہوں کہ حزقیاہ نے تمام اعلیٰ جگہیں اور قربان گاہیں لے لی ہیں جہاں لوگ عبادت کرتے تھے ۔ اور حزقیاہ نے یہوداہ اور یروشلم کے لوگوں سے کہا ، " تم کو صرف اس قربان گاہ کے سامنے یروشلم میں عبادت کرنی چاہئے ۔" 23 اب یہ معاہدہ میرے آقا کے ساتھ کرو جو اسُور کا بادشاہ ہے ۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ۲۰۰۰ گھو ڑے دونگا اگر تم ان پر سواری کرنے کے لئے آدمیوں کو پا سکو ۔ 24 تم میرے آقا کے افسروں میں سے ایک چھو ٹے درجہ کے افسر کو بھی شکست نہیں دے سکتے ۔ تم مصر پر تکیہ اس لئے کئے ہو کہ تمہیں گھوڑ سوار سپا ہی اور رتھ ملے ۔ 25 میں خدا وند کے بغیر یروشلم کو تباہ کرنے نہیں آیا ہوں ۔ خدا وند نے خود مجھ سے کہا ، " اس ملک پر حملہ کرو اور اس کو تباہ کرو ۔" 26 تب خلقیاہ کا بیٹا الیاقیم ، شبناہ اور یوآخ نے سپہ سالار سے کہا ، " براہ کرم ہم سے ارامی میں بات کیجئے ہم وہ زبان سمجھ سکتے ہیں ۔ ہم سے یہوداہ کی زبان میں بات مت کیجئے کیوں کہ دیوار پر کے لوگ ہم لوگو ں کی باتیں سن سکتے ہیں ۔" 27 لیکن ربشاقی نے ان سے کہا ، " وہ میرے آقا نے مجھے صرف تم سے اور تمہارے بادشاہ سے باتیں کر نے کے لئے نہیں بھیجا ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کو بھی معلوم ہو جو دیوار پر بیٹھے ہیں ۔ وہ اپنا فضلہ اور پیشاب تمہارے ساتھ کھا ئیں اور پئیں گے ۔" 28 تب سپہ سالار نے عبرانی زبان میں زور سے پکارا ،" عظیم بادشاہ ، اسُور کے بادشاہ کے پیغام کو سنو ۔ 29 بادشاہ کہتا ہے ، ' حزقیاہ کو موقع نہ دو کہ وہ تمہیں فریب دے ۔ وہ تمہیں میری طا قت سے نہیں بچا سکتا ۔' 30 حزقیاہ کو موقع نہ دو کہ تم اس کی وجہ سے خدا وند پر بھروسہ کرو ۔ حزقیاہ کہتا ہے ، " خدا وند ہمیں بچائے گا ۔ اسُور کا بادشاہ اس شہر کو شکست نہیں دیگا ۔" 31 لیکن حزقیاہ کی بات نہ سنو " اسور کا بادشاہ یہ کہتا ہے : ' میرے ساتھ امن بنائے رکھو ۔ اور مجھ سے ملو تب تم میں ہر ایک اپنا خود کا انگور اپنا خود کا انجیر کھا سکتا ہے ۔ اور اپنے کنویں سے پانی پی سکتا ہے ۔ 32 یہ تم کرسکتے ہو جب تک میں آؤں اور تم ایسی زمین (ملک ) میں نہ لے جاؤں جو تمہاری اپنی زمین کی طرح ہے ۔ یہ اناج اور نئی مئے کی زمین ، روٹی اور انگور کے کھیتو ں کی زمین، زیتون اور شہد کی زمین ہے ۔ تم وہاں رہ سکتے ہو اور تم نہیں مروگے ۔ لیکن حزقیاہ کی بات نہ سنو کیونکہ وہ تمہا رے ذہن کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے ، ' خداوند ہمیں بچا ئے گا ۔' 33 کیا کسی دوسری قوموں کے خدا ؤں نے ا س کی زمین کو اسُور کے بادشاہ سے بچا یا ہے ؟" نہیں ! 34 حمات اور ارفاد کے خداوند کہاں ہیں ؟" کہاں ہیں سفر وائم اور بینع اور عِواہ کے خداوند؟" کیا انہوں نے سامریہ کو مجھ سے بچا یا ؟"نہیں ۔ 35 کیا کسی خداوند نے دوسرے ملکوں میں ان کی زمین کو مجھ سے بچا یا ؟" نہیں ! کیا خداوند یروشلم کو مجھ سے بچا سکتا ہے ؟نہیں !" 36 لیکن لوگ خاموش تھے ۔انہوں نے ایک لفظ سپہ سالار سے نہیں کہا کیو ں کہ بادشاہ حزقیاہ نے انہیں ایک حکم دیا تھا ۔ ا س نے کہا ، " اس کو کچھ نہ کہو۔" 37 الیا قیم خلقیاہ کا بیٹا ( الیاقیم بادشاہ کے محل کا نگراں کار تھا) شبناہ ( معتمد) اور آسف کا بیٹا یو آخ ( محافظ دفتر ) حزقیاہ کے پاس آئے ان کے کپڑے پھٹے ہو ئے تھے یہ دکھانے کیلئے کہ وہ پریشان تھے ۔ انہوں ے حزقیاہ کو وہ باتیں کہیں جو اُسور کے سپہ سالار نے کہا تھا ۔

19:1 جب بادشاہ حزقیاہ ان چیزوں کو سنا اس نے اس کے کپڑے پھاڑ لئے اور موٹے کپڑے ڈا ل لئے جو ظاہر کرتے کہ وہ غمزدہ اور پریشان ہے ۔ پھر وہ خداوند کی ہیکل میں گیا ۔ 2 بادشاہ حزقیاہ نے الیا قیم ( الیاقیم شاہی محل کا نگراں کار ) شبناہ ( معتمد) اور بزرگ کا ہنوں کو آموص کے بیٹے یسعیاہ نبی کے پاس بھیجا وہ ٹاٹ کے کپڑے پہنے تھے جو ظاہر کرتے تھے کہ وہ غمزدہ اور پریشان ہیں ۔ 3 انہوں نے یسعیاہ سے کہا ، "حزقیاہ کہتا ہے ، ' یہ مصیبت کا دن ہے ۔ یہ دن بتا تا ہے کہ ہم بُرے ہیں۔ بچے کی پیدا ہو نے کی طرح کا وقت ہے لیکن ولادت کی طاقت نہیں ہے ۔ 4 سپہ سالار کا آقا اسُور کا بادشاہ ،اس کو زندہ خدا کے بارے میں بُری باتیں کہنے کیلئے بھیجا ۔ہو سکتا ہے خداوند تمہارا خدا اُن تمام چیزوں کو سنے گا یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ خداوند دشمن کو سزادے ۔اس لئے ان لوگوں کے واسطے دعا کرو جو اب زمین پر بچیں گے ۔" 5 بادشاہ حزقیاہ کے افسران یسعیاہ کے پا س گئے ۔ 6 یسعیاہ نے ان کو کہا ، " تمہارے آقا کو یہ پیغام دو : 'خداوند کہتا ہے : ان باتوں سے مت ڈرو جنہیں اسور کے بادشاہ کے افسران نے میرا مذاق اڑاتے ہو ئے کہا ہے ۔" 7 میں اس کے دل میں ایسا جذبہ پیدا کرو ں گا جس سے وہ ایک ا فواہ سنے گا پھر وہ واپس اپنے ملک کو بھا گے گا ۔اور میں اسے اس کے ملک میں تلوار کے گھاٹ اُتروادوں گا ۔" 8 سپہ سالار نے سنا کہ اسور کا بادشا ہ لکیس سے نکل پڑا ہے ۔ اس لئے سپہ سالار نے اپنے بادشا ہ لبناہ کے خلاف لڑتے ہو ئے پایا ۔ 9 اسور کے بادشا ہ نے ایک افواہ کوش ( اتھوپیا) کے بادشاہ تِر ہاقہ کے متعلق سنی ۔افواہ ایسی تھی : " تِرہاقہ تمہا رے خلاف لڑنے آیا ہے ۔" اس لئے اسور کا بادشاہ نے خبررسانوں کو دوبارہ حزقیاہ کے پاس یہ پیغام دینے کے لئے بھیجا : 10 اسور کے بادشاہ نے کہا ، تم اپنے آپ کو بیوقوف مت بناؤ جس خداوند پر تم بھروسہ کرتے ہواس سے دھوکہ مت کھا ؤ جو یہ کہتا ہے کہ ، " اسور کا بادشاہ یروشلم کو شکست نہیں دیگا ۔" 11 کیا تم نے سنا ہے اسور کے بادشاہ نے دوسرے تما م ملکو ں کے لئے جو کیا ہے ؟ ہم نے انہیں مکمل طور سے تباہ کیا ۔ کیا تم بچ جا ؤ گے ؟ نہیں! 12 ان قوموں کے خدا ؤں نے ان کے لوگو ں کو نہیں بچا ئے۔میرے آبا ء واجداد نے ان تمام کو تبا ہ کیا ۔ انہو ں نے جوزان ، حاران ، رصف اور تلسار میں عد ن کے لوگوں کو تباہ کیا 13 حما ت کا بادشا ہ کہا ں ہے ؟ ارفاد کا بادشا ہ کہاں ہے ؟ شہر سفروائم، بینع اور عِواہ کے بادشاہ کہاں ہیں ؟ وہ تمام ختم ہو گئے ۔ 14 حزقیاہ نے خبر رسانوں سے خطوط وصول کئے اور انہیں پڑھا ۔ تب حزقیاہ خداوند کی ہیکل کو گیا اور خداوند کے سامنے خطوط کو ڈا لا ۔ 15 حزقیاہ خداوند کے سامنے دعا کی اور کہا ، " خداوند اسرائیل کا خدا جو بادشاہ کی طرح کروبی فرشتوں کے درمیان بیٹھا ہے ۔ تو ہی اکیلا سار ی زمین کے تمام سلطنتوں کا خدا ہے ۔ تو نے آسمانوں اور زمین کو بنایا ۔ 16 خداوند براہ کرم میری بات سنو ۔خداوند! اپنی آنکھیں کھو لو اور یہ خط دیکھو الفاظ کو سنو جو سخیر یب زندہ خدا کی بے عزتی کر نے بھیجا ہے ۔ 17 خداوند یہ سچ ہے ۔اسور کے بادشا ہوں نے ان تمام قوموں کو تباہ کیا ۔ 18 انہوں نے قوموں کے خدا ؤں کو آ گ میں پھینکا ۔ لیکن وہ حقیقی خدا نہیں تھے ۔ وہ صرف پتھر اور لکڑی کے مجسمے تھے جو آدمیوں نے بنائے تھے ۔ اسی لئے اسور کے بادشا ہ ان کو تباہ کر سکے ۔ 19 اس لئے اب اے خداوندہم کو اسور کے بادشا ہ سے بچا ۔ پھر زمین کی تمام بادشاہتیں جان جا ئیں گی کہ تو خداوند ہی صرف خدا ہے ۔" 20 آموص کے بیٹے یسعیاہ نے یہ پیغام حزقیاہ کو بھیجا اس نے کہا ، " خداوند اسرائیل کا خدا یہ کہتا ہے : تم نے اسور کے بادشا ہ سخیر یب کے خلاف مجھ سے دعا کی میں نے تم کو سنا ۔" 21 " یہ خداوند کا پیغا م ہے سخیریب کے متعلق ہے : صیون کی کنواری بیٹی نہیں سوچتی کہ تم اہم ہو ۔ وہ تمہا را مذا اڑاتی ہے یروشلم کی بیٹی تمہا ری پیٹھ پیچھے سر ہلا تی ہے۔ 22 لیکن تم نے کس کی بے عزتی کی کس کا مذاق اُڑا یا ؟ کس کے خلاف تم نے باتیں کیں اور تکبر سے اپنی آنکھیں اوپر اٹھا ئی؟ " مقدس اسرائیل کے خلاف ! 23 تم نے اپنے خبررسانوں کو خداوند کی بے عزتی کرنے کو بھیجا ۔ تم نے کہا ، "میں کئی رتھوں کے ساتھ اونچی چوٹی پر آیا۔ میں لبنان میں اندر تک آیا ۔میں نے اونچے صنوبر کے درختوں کو اور لبنان کے بہترین فر کے درختوں کو کاٹ ڈا لا ۔میں لبنان کی اونچی جگہ اور بہترین جنگل تک گیا ۔ 24 میں نے کنویں کھودا اور نئی جگہوں سے پانی پیا ۔میں نے مصر کے دریاؤں کو سکھا دیا اور ا س ملک کو روند دیا ۔" 25 کیا تم نے نہیں سنا خدا نے کیا کہا ؟" میں ( خدا ) بہت پہلے ہی منصوبہ بنایا قدیم زمانے ہی سے میں نے یہ منصوبہ بنا یا ۔ اور اب میں ہی اسے پورا ہو نے دے رہا ہوں۔میں نے تمہیں طاقتور شہروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر چٹانوں کا ڈھیر بنانے دیا ۔ 26 شہر میں رہنے والے لوگوں میں قوت نہیں تھی ۔ یہ لوگ خوفزدہ اور پریشان ہو گئے تھے ۔ وہ کھیتو ں کے ان پودوں اور گھاس کی طرح ہوگئے تھے جو کا ٹ دیئے جانے کے قریب تھے ۔ وہ گھر کے منڈیر پر کے گھاس کی مانند تھے جو بڑھنے سے پہلے ہی سوکھ جا تے ہیں ۔ 27 مجھے معلوم ہے کب تم نیچے بیٹھتے ہو ، کب تم جنگ پر جاتے ہو اور کب تم گھر واپس آتے ہو ۔ اور میں جانتا ہوں جب تم مجھ پر خفا ہو تے ہو۔ 28 ہاں تم مجھ پر بر ہم تھے ۔ میں نے تمہا رے مغرور اور توہین آ میز الفاظ سنا ۔اس لئے میں اپنا ہک تمہا ری ناک میں ڈالوں گا اور میں اپنی لگام تمہا رے منھ میں دو ں گا ۔تب میں تمہیں پیچھے لو ٹاؤں گا اور اس راستے لو ٹا دو ں گا جس سے تم آئے تھے ۔" 29 " یہ نشان یہ ثابت کرنے کے لئے ہو گا کہ میں تمہا ری مدد کروں گا ۔اِس سال تم یہ اناج کھا ؤ گے جو خود سے اُگتا ہے ۔دوسرے سال تم وہ اناج کھا ؤ گے جواس بیج سے نکلتا ہے ۔تیسرے سال اس بیجوں سے اناج جمع کروگے جو تم نے بوئے تھے ۔ تم انگور کے پودے لگا ؤ گے اور ان سے انگور کھا ؤگے ۔ 30 " اور یہودا ہ کے خاندان کے جو لوگ بچ گئے ہیں وہ پھر پھو لے پھلیں گے بالکل اسی طرح جس طرح پودا اپنی جڑیں مضبوط کرلینے پر ہی پھل دیتا ہے ۔ 31 کیو ں کہ کچھ لوگ زندہ رہیں گے وہ یروشلم کے باہر چلے جا ئیں گے ۔جولوگ بھاگ کر صیون کی پہاڑی سے باہرجا ئیں گے ۔خداوندقادر مطلق کی جانفشانی اس کو پورا کرے گی ۔ 32 اس لئے خداوند اسور کے بادشا ہ کے متعلق یہ کہتا ہے : وہ ا س شہر میں نہیں آئے گا۔ وہ اس شہر میں ایک تیر بھی نہیں چلا ئے گا ۔ وہ ا س شہر میں اپنی ڈھال نہیں لا ئے گا ۔وہ شہر کی دیواروں پر حملے کے لئے مٹی کے ٹیلے نہیں بنا ئے گا ۔ 33 وہ واپس جا ئے گا اسی راستے سے جس سے وہ آیا تھا ۔ وہ اس شہر میں نہیں آئے گا۔خداوند یہ کہتا ہے ! 34 میں اس شہر کی حفاظت کروں گا اور اس کو بچا ؤں گا ۔ میں یہ اپنے لئے اور اپنے خادم داؤد کے لئے کروں گا۔" 35 اس رات خداوند کا فرشتہ باہر گیا اور اسوریوں کے خیمہ میں داخل ہوا ۔فرشتے نے ۱۸۵۰۰۰ لوگو ں کو مارڈا لا ۔ جب بچے ہو ئے سپاہی صبح اٹھے تو انہو ں نے تمام لاشوں کو دیکھا ۔ 36 اس لئے اسور کابادشاہ سخیر یب نکلا اور واپس نینوہ چلاگیا جہاں وہ رہتا تھا ۔ 37 ایک دن سخیر یب اپنے خداوند نسروک کی ہیکل میں عبادت کر رہا تھا اس کے بیٹے ادرملک اور شراضر نے اس کو تلوار سے مار ڈا لا اور پھر دونوں اراراط ( ایک قدیم ملک مشرقی ترکی کا علاقہ ) سر زمین کو فرار ہو گئے ۔اور سخیر یب کا بیٹا اسر حدوں اس کے بعد نیا بادشاہ ہو ا ۔

20:1 اس وقت حزقیاہ بیمار ہوا اور تقریباً موت کے قریب تھا ۔آموص کا بیٹا یسعیا نبی حزقیاہ کے پاس گیا یسعیاہ نے حزقیاہ سے کہا ، " خدا کہتا ہے ، ' اپنے گھر کے لوگوں کو تیار رکھو کیوں کہ تم مرو گے تم زندہ نہیں رہو گے ۔" 2 حزقیاہ نے اپنا چہرہ دیوار کی طرف پلٹ دیا ۔اس نے خداوند سے دعا کی اور کہا ، 3 " خدا وند یاد کرو!میں نے دِل سے تمہاری سچی خدمت کی ہے میں نے وہ چیزیں کیں جو تم نے اچھی کہیں۔" پھر حزقیاہ بہت رو یا ۔ 4 یسعیاہ کا درمیانی آنگن کے چھوڑنے سے پہلے خداوند کا پیغام اسے ملا ۔ خداوندنے کہا : 5 " واپس جا ؤ اور میرے لوگو ں کے قائد حزقیاہ سے بو لو اس کو کہو ، 'خداوند تمہا رے آباؤ اجدادداؤد کا خدا کہتا ہے : میں نے تمہا ری دعا سنی اور میں نے تمہا رے آنسو دیکھے ۔اس لئے میں تمہیں شفا دو ں گا ۔تیسرے دن تم خداوند کے گھر تک جا ؤ گے ۔ 6 اور میں تمہا ری زندگی میں پندر ہ سال اور جوڑوں گا۔ میں تم کو اور اس شہر کو اسور کے بادشا ہ کی طاقت سے بچا ؤں گا میں ا س شہر کی حفاظت کروں گا ۔ میں یہ کروں گا اپنے لئے اور اپنے وعدہ کیلئے جو میں نے اپنے خادم داؤد سے کیا تھا ۔" 7 تب یسعیاہ نے کہا ، " انجیر کا مخلوط بناؤ اور اسے زخم کی جگہ پر لگا ؤ ۔" اس لئے انہوں نے انجیر کا مخلوط بنا یا اور حزقیاہ کے زخم کی جگہ پر لگا یا تب حزقیاہ اچھا ہو گیا ۔ 8 حزقیاہ نے یسعیاہ سے کہا ، "اس کی نشانی کیا ہو گی کہ خداوند مجھے تندرست کرے گا تا کہ میں خداوند کی ہیکل کو تیسرے دن جاؤں ۔" 9 یسعیاہ نے پو چھا ، "تم کیا نشان چاہتے ہو ؟کیا سایہ کو دس قدم آگے یا دس قدم پیچھے جانا چا ہئے ؟ یہی نشان خداوند کی طرف ہے تمہیں دکھانے کے لئے کہ جو خداوند نے فیصلہ اور اعلان کردیا ہے وہ ضرور کرے گا ۔" 10 حزقیاہ جواب دیا ، " سایہ کیلئے دس قدم آگے جانا آسان ہے ۔ نہیں،اس کے بجائے دس قدم پیچھے جانے دو ۔" 11 تب یسعیاہ خداوند سے دعا کی اور خداوند نے سایہ کو دس قدم پیچھے ہٹایا ۔سایہ آخز کے گھر کی سیڑ ھیوں پر سے دس قدم پیچھے ہٹا ۔ 12 اس وقت بلہ دان کا بیٹا مرودک بلہ دان با بل کا بادشا ہ تھا ۔ اس نے حزقیاہ کو خطوط اور تحفہ بھیجا ۔ مرودک بلہ دان نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ وہ سنا تھا کہ حزقیاہ بیمار ہے ۔ 13 حزقیاہ نے بابل کے لوگوں کا استقبال کیا اور انہیں محل کی قیمتی چیزیں دکھا ئیں۔ اس نے ان کو سونا ، چاندی ، مصالح، قیمتی عطریات اور ہتھیار اور خزانے کی ہر چیز دکھا ئی۔ حزقیاہ کی حکومت اور محل میں کوئی چیز ایسی نہ تھی جسے اس نے نہ دکھا یا ہو ۔ 14 تب یسعیاہ نبی بادشاہ حزقیاہ کے پاس آیا اور اس کو پوچھا ، " وہ کون لوگ ہیں وہ کہاں سے آئے ہیں انہوں ے کیا کہا ؟" حزقیاہ نے کہا ، " وہ بہت دور کے ملک بابل سے آئے ہیں ۔" 15 یسعیاہ نے کہا ، " انہوں نے تمہا رے محل میں کیا دیکھا ؟" حزقیاہ نے جواب دیا ، "انہوں نے ہر چیز میرے محل میں دیکھی ہے میرے خزانے میں کو ئی ایسی چیز نہیں جسے میں نے نہ دکھا ئی ہو ۔" 16 تب یسعیاہ نے حزقیاہ سے کہا ، "خداوند کی طرف سے یہ پیغا م سنو ۔ 17 وقت آرہا ہے کہ تمہا رے محل کی تمام چیزیں اور تمہا رے آبا ؤ اجداد کی چیزیں جو آج تک بچی ہو ئی تھیں بابل کولے جا ئی جائیں گی کچھ بھی نہیں رہے گا ۔ خداوند یہ کہتا ہے ۔ 18 بابل کے لوگ تمہا رے بیٹوں کو لے جا ئیں گے اور تمہا رے بیٹے بابل کے بادشا ہ کے محل میں خواجہ سرا ہوں گے ۔" 19 تب حزقیاہ نے یسعیاہ سے کہا ، " خداوند کی طرف سے یہ بہت اچھا پیغام ہے ۔" حزقیاہ نے یہ بھی کہا ، " یہ بہت اچھا ہو گا اگر میری زندگی میں حقیقی امن ہو ۔ " 20 وہ تمام عظیم کارنامے ، تالاب بنانے اور شہر میں پانی مہیا کرنے کیلئے نہربنانے کا کام سمیت جو انہوں نے کئے یہ سب " تاریخ سلاطین یہوداہ " میں لکھا ہوا ہے ۔ 21 حزقیاہ مرگیا اور اپنے آبا ؤ اجداد کے ساتھ دفن ہوا اور اس کے بعد حزقیاہ کا بیٹا منسی نیا بادشاہ ہوا ہے ۔

21:1 منسّی کی عمر ۱۲ سال تھی جب اس نے حکو مت کرنی شروع کی ۔ اس نے ۵۵ سال تک یروشلم پر حکو مت کی ۔ اس کی ماں کا نام حفصیباہ تھا ۔ 2 منسّی نے وہ کام کئے جسے خدا وند نے برا کہا ۔ منسّی نے وہ بھیانک کام کئے جو دوسری قوموں نے کیں ( اور خدا وند نے ان قوموں کو زبردستی ملک سے نکالا جب اسرائیلی آئے ۔) 3 منسی نے دوبارہ اعلیٰ جگہیں بنوائی جو اس کے باپ حزقیاہ نے تباہ کئے تھے ۔ منسی نے بعل کے لئے قربان گا ہیں بھی بنوائی۔ اور ایک آشیرہ کا ستون بھی بنوایا بالکل اسرائیل کے بادشاہ اخی اب کی طرح ۔ منسّی نے آسمانی ستاروں کی پرستش اور خدمت کی ۔ 4 منسی نے جھو ٹے خدا ؤں کی تعظیم کے لئے قربان گاہیں خدا وند کی ہیکل میں بنوائیں ۔( یہ وہ جگہ ہے جس کے متعلق خدا وند نے باتیں کیں تھیں جب اس نے کہا ، " میں اپنا نام یروشلم میں رکھونگا ۔") 5 منسی نے خدا وند کی ہیکل کے دو آنگن میں آسمانی ستاروں کے لئے قربان گاہیں بنائیں ۔ 6 منسی نے اپنے بیٹے کو جلانے کی قربانی کے طور پر پیش کی اور اسے قربان گاہ پر جلایا ۔ اس نے مستقبل کو جاننے کے لئے مختلف طریقے کو اپنا یا ۔ اس نے عاملوں اور جادوگروں سے بات چیت کی ۔ منسی نے زیادہ سے زیادہ ایسے کام کئے جسے خدا وند نے بُرا کہا جسکی وجہ سے خدا وند غصّہ ہوا ۔ 7 منسی نے آشیرہ کی نقش کی ہو ئی مورتی بنائی اس نے اس مجسمہ کو ہیکل میں رکھا ۔ خدا وند نے داؤد کو کہا تھا اور داؤد کے بیٹے سلیمان کو اس ہیکل کے متعلق کہا تھا کہ میں نے تمام اسرائیل کے شہروں میں سے یروشلم کو چنا ہے میں اپنا نام یروشلم کے اس ہیکل میں ہمیشہ کے لئے رکھوں گا ۔ 8 میں بنی اسرائیلیوں کو وہ زمین جسے میں نے ان کے آباؤاجداد کو دی تھی چھو ڑ نے نہیں دونگا ۔ میں لوگوں کو ان کے ملک میں رہنے دونگا اگر وہ تمام چیزوں کی اطاعت کریں جو میں نے حکم دیا ہے اور میرے خادم موسیٰ نے جن کی تعلیم انہیں دی ہے ۔ 9 لیکن لوگو ں نے خدا کی بات نہیں سنی ۔ منسی نے بہت برے کام کئے بہ نسبت دوسری قوموں کے جو اسرائیل کے آنے سے پہلے کنعان میں رہتے تھے ۔ اور خدا وند نے ان قوموں کو تباہ کیا تھا جب بنی اسرائیل ان کی زمین لینے آئے تھے ۔ 10 خدا وند اپنے خادم نبیو ں کو یہ باتیں کہنے کے لئے استعمال کیا 11 " یہوداہ کا بادشاہ منسی نے نفرت انگیز کام کئے اور اموریوں سے زیادہ برے کام اس کے سامنے کئے ۔ منسی نے بتوں کی وجہ سے یہوداہ کے لوگوں سے گناہ کروائے ۔ 12 ا س لئے اسرائیل کا خدا وندکہتا ہے، " دیکھو میں اتنی زیادہ مصیبت یروشلم اور یہوداہ پر لاؤنگا کہ کوئی بھی سُنے گا تو دہل جائے گا ۔ 13 میں یروشلم کی اسی پیمانہ کی لکیر سے انصاف کروں گا جس سے میں نے سماریہ کا کیا تھا اور انصاف اسی ساہول کی ، ڈوری سے کروں گا جس سے میں نے اخی اب کی نسل کا کیا تھا ۔ میں یروشلم کو اسی طرح سے پونچھ لونگا جس طرح سے کوئی طشتری کو پونچھ کر اسے الٹ دیتا ہے ۔ 14 وہاں پر پھر بھی میرے کچھ آدمی بچے رہیں گے لیکن میں ان آدمیوں کو چھو ڑ دونگا میں انہیں ان کے دشمنوں کے حوالے کردونگا ان کے دشمن انہیں قیدی بنائیں گے ۔ وہ ان قیمتی چیزوں کی طرح ہونگے جو سپاہی جنگ میں حاصل کرتے ہیں ۔ 15 کیوں ؟ کیوں کہ میرے لوگوں نے وہ چیزیں کئے ہیں جسے میں نے برا کہا تھا ۔ انہوں نے مجھے اس دن سے غصہ میں لایا جس دن سے ان کے آباؤ اجداد مصر سے باہر آئے ۔ 16 اور منسی نے کتنے ہی بے گناہ لوگوں کو مار ڈا لا اس نے یروشلم کو ایک کونے سے دوسرے کونے تک خون سے بھر دیا ۔ اور وہ تمام گناہ ان لوگوں سے زیادہ ہیں جو اس نے یہوداہ سے کروایا ۔ منسی نے یہوداہ سے وہ چیزیں کروائیں جسے خدا وند نے برا کہا تھا ۔" 17 تمام کارنا مے جو منسی نے کیا ، بشمول وہ ساری گناہیں جسے اس نے کیا "تاریخ سلاطین یہوداہ " نا می کتاب میں لکھے ہوئے ہیں ۔ 18 منسّی مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفنایا گیا ۔ منسّی اس کے گھر کے باغ میں دفن ہوا اس لئے وہ " باغ عُزّا " کہلایا ۔ منسّی کے بعد اس کا بیٹا امون نیا بادشاہ ہوا ۔ 19 امون جب حکومت کرنی شروع کی تو اسکی عمر بائیس سال تھی ۔ اس نے یروشلم میں دو سال حکومت کی ۔ اس کی ماں کا نام مثلّمت جو یُطیب کے حروص کی بیٹی تھی ۔ 20 امون نے اپنے باپ منسّی کی طرح وہ کام کئے جسے خدا وند نے برا کہا تھا ۔ 21 امون بالکل اپنے باپ کی طرح رہا ۔ امون نے ان بتوں کی پرستش اور خدمت کی جنکی اس کا باپ کیا تھا ۔ 22 امون نے اپنے آباؤاجداد کے خدا وند کو چھو ڑ دیا اور اس طرح نہیں رہا جس طرح خدا وند چاہتا تھا ۔ 23 امون کے خادم اس کے خلاف منصوبے بنائے اور اس کو ان کے گھر میں مارڈا لے ۔ 24 عام لوگوں نے ان تمام افسروں کو مار ڈا لا جنہوں نے بادشاہ امون کے خلاف منصوبے بنائے تھے ۔ اس کے بعد لوگوں نے امون کے بیٹے یُوسیاہ کو نیا بادشاہ بنایا ۔ 25 دوسری چیزیں جو امون نے کیں وہ " تاریخ سلاطین یہوداہ " میں لکھی ہوئی ہیں ۔ 26 امون کو باغ عُزّا میں اسی قبر میں دفنایا گیا ۔ امون کا بیٹا یوسیاہ نیا بادشاہ ہوا ۔

22:1 یُوسیاہ کی عمر آٹھ سال تھی جب اس نے حکومت شروع کی ۔اس نے یروشلم میں ۳۱ سال حکومت کی ۔ اس کی ماں کانام جدیدہ تھا جو بُصقت کے عدایا ہ کی بیٹی تھی ۔ 2 یوسیاہ نہ وہ کام کئے جسے خداوند نے پسند کیا۔یوسیاہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح خدا کے کہنے پر عمل کیا ۔یوسیاہ خدا کی تعلیمات کی اطاعت کی اس نے بالکل وہی کیا جو خدا نے چا ہا ۔ 3 اٹھارویں سال کے درمیان جب یوسیاہ بادشا ہ تھا ، وہ مشلام کے بیٹے اصلیاہ کے بیٹے سافن کو خداوند کی ہیکل میں بھیجا ۔ 4 " یوسیاہ نے کہا اعلیٰ کا ہن خلقیاہ کے پاس جا ؤ اس کو کہو کہ اسے وہ رقم لینی چا ہئے جو لوگ خداوند کی ہیکل میں لا ئے ہیں ۔ دربانوں نے اسے لوگوں سے وصول کیا ہے ۔ 5 کاہنوں کو یہ رقم عملے کو ادا کرنے اور ہیکل کی مرمت کے لئے استعمال کرنی چا ہئے ۔ کا ہنوں کو یہ رقم ان لوگوں کو اُجرت کے لئے دینا چا ہئے ۔ جو خداوند کی ہیکل کے کام کی نگرانی کر تے ہیں ۔ 6 اس رقم کو بڑھئی ، پتھر کے کام کرنے وا لوں اور سنگ تراشوں کے لئے استعمال کرو اور اس رقم کا استعمال لکڑی خرید نے اور پتھر کو تراشنے میں جو کہ ہیکل کی تعمیر میں ضروری ہے اس کے لئے کرو ۔ 7 جو رقم تم مزدوروں کو دو تو اسے گِنو مت ان مزدوروں پر بھروسہ کر سکتے ہو ۔" 8 اعلیٰ کا ہن خلقیاہ سافن سکریٹری سے کہا ، ' دیکھو میں نے شریعت کی کتاب خداوند کی ہیکل میں پا ئی ہے ۔" خلقیاہ نے کتاب سافن کو دی اور سافن نے پڑھا ۔ 9 سکریٹری سافن بادشاہ یوسیاہ کے پاس گیا اور جو واقعہ ہوا وہ کہا ۔سافن نے کہا ، "تمہا رے خادموں نے جو رقم ہیکل میں تھی اس کو جمع کیا انہوں نے اس رقم کو ان آدمیوں کو دیا جو خداوند کی ہیکل میں کام کرتے ہیں ۔" 10 تب سافن سکریٹری نے بادشاہ سے کہا ، " اور کا ہن خلقیاہ نے یہ کتاب بھی مجھے دی ۔ " تب سافن نے بادشاہ کو کتاب پڑھ کر سنا یا ۔ 11 جب بادشاہ نے اصول کی کتاب کے الفاظ سنے تو اسنے اپنے کپڑے پھاڑے یہ بتانے کے لئے کہ وہ غمزدہ اور پریشان ہے ۔ 12 پھر بادشاہ نے کاہن خلقیاہ سافن کے بیٹے اخی قام، میکاہ یاہ کے بیٹے عکبور، سافن سکریٹری اور بادشاہ کے خادم عسایاہ کو حکم دیا ۔ 13 بادشاہ نے یوسیاہ سے کہا ، " جا ؤ اور خداوند سے پو چھو ہم کو کیا کرنا ہو گا ؟ خداوند سے میرے لئے لوگوں کے لئے اور تمام یہودا ہ کے لئے پو چھو ۔ اس کتاب کے الفاظ کے متعلق پو چھو جو ملی ہے ۔خداوند ہم پر غصّہ میں ہے کیوں ؟ کیوں کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس کتاب کی تعلیم کو نہیں مانا انہوں نے ان تمام احکامات کی پابندی نہیں کی جو ہمارے لئے لکھی گئی تھیں۔" 14 اس لئے کا ہن خلقیاہ ، اخی قام ، عکبور ، سافن اور عسایاہ خُلدہ کے پاس گئے جو نبیہ تھی ۔ خُلدہ خُرخس کے پو تے ، تقواہ کے بیٹے شُلوم کی بیوی تھی جو بادشاہ کے کپڑوں کی نگہداشت کرتا تھا ۔ خُلدہ یروشلم میں دوسرے ضلع میں رہتی تھی ۔ انہوں نے جا کر خُلدہ سے بات کی ۔ 15 تب خُلدہ نے انکو کہا ، "خداوند اسرائیل کا خدا کہتا ہے : اس آدمی کو کہو جس نے تمہیں میرے پاس بھیجا ہے ۔ 16 ' خداوند یہ کہتا : میں اس جگہ پر آفت لا رہا ہوں اور ان لوگو ں پر جو یہاں رہ رہے ہیں۔ یہ آفتیں وہ ہیں جو اس کتاب میں بیان کی گئی ہیں جسے بادشاہ نے پڑھا ہے ۔ 17 یہودا ہ کے لوگوں نے مجھے چھوڑا اور دوسرے خدا ؤں کے لئے بخور جلا ئیں انہوں نے مجھے غصّہ دلا یا ۔ انہوں نے کئی بُت بنائے ۔اسی لئے میں اپنا غصّہ اس جگہ کے خلاف دکھاؤں گا ۔میرا غصّہ ایک آ گ کی مانند ہو گا جسے رو کا نہیں جا سکے گا ۔ 18 "یہودا ہ کے بادشاہ یوسیاہ نے تمہیں بھیجا ہے خداوند سے نصیحت پو چھنے کے لئے ۔یوسیاہ سے یہ باتیں کہو : ' خداوند اسرائیل کے خدا نے جو الفاظ کہے تم نے سنے ۔ تم نے ان چیزوں کو سنا جو میں نے اس جگہ کے متعلق اور جو لوگ یہاں رہتے ہیں ان کے متعلق کہا ۔ تمہارا دل نرم تھا اور تم پشیمان ہوئے تھے ان باتوں کو سن کر میں نے کہا کہ بھیانک چیزیں اس جگہ پر ( یروشلم ) وقوع پذیر ہونگی ۔ تم غم کے اظہار کے لئے اپنے کپڑے پھا ڑوگے اور رونا شروع کرو گے ۔ اسی لئے میں نے تمہیں سنا ۔ خدا وند یہ کہتا ہے : 19 20 ' میں تمہیں تمہارے آباؤ اجداد کے ساتھ ہونے کے لئے لے آؤنگا تم مرو گے اپنی قبر میں سلامتی کے ساتھ جاؤ گے ۔ اس لئے تمہاری آنکھیں تمام آفتوں کو نہیں دیکھیں گی جو میں اس جگہ ( یروشلم ) پر لا رہا ہوں ۔" تب کاہن خلقیاہ ، اخی قام ،عکبور ،سافن اور عسایاہ نے یہ پیغام بادشاہ سے کہا ۔

23:1 بادشاہ یوسیاہ نے یروشلم اور یہوداہ کے تمام قائدین سے کہا کہ اس سے آکر ملیں ۔ 2 پھر بادشاہ خدا وند کی ہیکل کو گیا ۔ یہوداہ کے تمام لوگ اور جو لوگ یروشلم میں رہتے تھے اس کے ساتھ گئے ۔ کاہن ، نبی اور تمام لوگ ادنیٰ سے لے کر اعلیٰ تک اس کے ساتھ گئے۔ اور جو لوگ یروشلم میں رہتے تھے اس کے ساتھ گئے ۔ تب اس نے معاہدہ کی کتاب کو پڑھا ۔ یہ وہی شریعت کی کتاب تھی جو خدا وند کے گھر میں ملی تھی ۔ یُوسیاہ نے کتاب پڑھی اس لئے تمام لوگ اس کو سن سکے ۔ 3 بادشاہ ستون کے پاس کھڑا رہا اور ایک معاہدہ خدا وند سے کیا ۔ اس نے عہد کیا کہ وہ خدا وند کی باتوں پر عمل کرے گا اور اس کے احکام کی اطاعت کریگا ۔ اور وہ معاہدہ اور اصول کی پابندی اپنے پورے دل و جان سے کرے گا ۔ اس نے عہد کیا کہ وہ معاہدہ کی پابندی کرے گا ۔ جو اس کتاب میں لکھا ہے ۔ تمام لوگ کھڑے رہے یہ بتانے کے لئے بادشاہ کے معاہدہ کا ساتھ دیا ہے ۔ 4 تب بادشاہ نے اعلیٰ کاہن خلقیاہ اور دوسرے کاہنوں اور دروازوں کے محافظوں کو حکم دیا کہ خدا وند کی ہیکل سے تمام برتن اور حیزیں جو بعل آشیرہ اور آسمانی ستاروں کے اعزاز میں رکھے تھے باہر لے آئیں ۔ تب یُوسیاہ نے ان چیزوں کو یروشلم کے باہر قدرون وادی کے کھیتوں میں جلادیا پھر اس نے راکھ کو بیت ایل سے لے آیا ۔ 5 یہوداہ کے بادشاہوں نے عام آدمیوں کو بطور کاہن خدمت کرنے کے لئے چنا تھا ۔ یہ آدمی ہارون کے خاندان سے نہیں تھے ۔ وہ جھو ٹے کاہن یہوداہ کے ہر شہر میں اور یروشلم کے اطراف شہروں میں اعلیٰ جگہوں پر بخور جلاتے ۔ وہ بعل کی تعظیم کے لئے اور سورج ، چاند، کہکشاں ( ستاروں کی جھرمٹ ) اور جنت کے سبھی ستاروں کی تعظیم کے لئے لوبان جلاتے تھے ۔ لیکن یُوسیاہ نے ان جھو ٹے کاہنوں کے کاموں کو روک دیا ۔ 6 یُوسیاہ نے آشیرہ کے ستون کو خدا وند کی ہیکل سے نکال دیا ۔ اس نے آشیرہ کے ستون کو شہر کے باہر قدرون کی وادی میں لے گیا اور اس کو جلا دیا اور جلے ہوئے ٹکڑوں کی راکھ کو چور چور کرکے عام لوگوں کی قبروں پر پھیلا دیا ۔ 7 تب بادشاہ یوسیاہ نے مرد فاحشوں کے مکانات کو توڑ ڈا لا جو خدا وند کی ہیکل میں تھے ۔ عورتیں بھی ان مکانات کو استعمال کرتی تھی اور چھوٹے خیموں کی چھت بنا کر جھو ٹی دیوی آشیرہ کی تعظیم کرتی تھیں۔ 8 اس وقت کاہن قربانیوں کی نذر کو یروشلم میں نہیں لاتے اور ہیکل میں قربان گاہ پر پیش نہیں کرتے تھے ۔ کاہن جو اعلیٰ جگہوں پر خدمت کرتے تھے یہوداہ کے سبھی شہروں میں رہتے تھے بخور جلاتے اور وہ قربانی ان شہروں کے اعلیٰ جگہوں پر پیش کرتے تھے ۔ وہ اعلیٰ جگہیں جِبعہ سے بیر سبع تک ہر جگہ تھے ۔ وہ کاہن انکی بغیر خمیری روٹیاں شہر کے معمولی لوگوں کے ساتھ کھا تے تھے بجائے کاہنوں کے لئے بنی خاص جگہ پر کھا نے کے جو کہ یروشلم میں ہیکل میں تھی ۔ بادشاہ یُوسیاہ نے ان جگہوں کی بے حرمتی کی اور کاہنوں کو یروشلم لایا ۔ وہ ان اعلیٰ جگہوں کو بھی تباہ کیا جو یشوع دروازہ کے بائیں جانب تھے ۔ ( یشوع شہر کا صوبہ دار تھا ۔) 9 10 تُوفت جو بنی ہنوم کی وادی میں تھی جہاں لوگ اپنے بچوں کو مارڈالتے اور انہیں قربان گاہ پر جلاکر جھو ٹے خدا وند مولک کی تعظیم کرتے ۔ یُوسیاہ نے اس جگہ کی بے حرمتی کی تا کہ لوگ پھر اس کو دوبارہ استعمال نہ کرسکیں ۔ 11 " ماضی میں یہوداہ کے بادشاہوں نے خدا وند کی ہیکل کے داخلی دروازہ کے قریب کچھ گھو ڑے اور رتھ رکھ کر چھو ڑے تھے ۔ یہ ناتن ملک نامی اہم عہدیدار کے کمرہ کے قریب تھا ۔ گھوڑے اور رتھ سورج دیوتا کی تعظیم کے لئے تھے ۔ یوسیاہ نے گھوڑوں کو نکالا اور رتھ کو جلا دیا ۔ 12 ماضی میں یہودا ہ کے بادشا ہو ں نے اخی اب کی عمارت کی چھت پر قربانگا ہیں بنا ئی تھیں۔ بادشاہ منسی بھی خداوند کی ہیکل کے دو آنگن میں قربانگا ہیں بنا ئی تھیں۔ یوسیاہ نے اُن تمام قربان گا ہوں کو تباہ کردیا اور ان کے ٹوٹے ہو ئے ٹکڑوں کوقدرون کی وادی میں پھینک دیا ۔ 13 ماضی میں بادشا ہ سلیمان نے کچھ اعلیٰ جگہوں کو یروشلم کے قریب بربادی کی پہاڑی پر بنوایا تھا ۔اعلیٰ جگہیں اس پہاڑی کے جنوبی سمت میں تھیں۔ بادشاہ سلیمان نے ان میں سے ایک جگہ عشتارات کی عبادت اور تعظیم کے لئے بنوا ئی تھی جو صیدون کے لوگوں کی عبادت کی بھیانک چیز تھی ۔ بادشاہ سلیمان نے ایک اور اعلیٰ جگہ بھیانک چیز کموس کی تعظیم کے لئے بنوایا تھا جس کی موآبی لوگ عبادت کرتے تھے ۔ بادشاہ سلیمان نے ایک اور اعلیٰ جگہ بھیانک چیز ملکوم کی تعظیم کے لئے بنوائی جس کی عمونی لوگ عبادت کرتے تھے ۔ لیکن بادشاہ یوسیاہ نے وہ تمام عبادت کی جگہوں کی بے حرمتی کی ۔ 14 بادشا، یوسیاہ نے تمام یادگار پتھروں کو اور آشیرہ ستون کو بھی توڑ دیا ۔ پھر اس جگہ پر مردہ آدمیوں کی ہڈیوں کو پھیلا دیا ۔ 15 یُوسیاہ نے قربان گاہوں اور اعلیٰ جگہوں کو بیت ایل میں بھی توڑ ڈا لا ۔ نباط کا بیٹا یُربعام نے اس قربان گاہ کو بنوایا تھا ۔ یُربعام نے اسرائیل سے گناہ کروائے یوسیاہ نے قربان گاہ اور اعلیٰ جگہ دونوں کو توڑ وادیا ۔ وہ قربان گاہ کے پتھر کو توڑ کر گرد غبار بنا دیا اور اس نے آشیرہ کے ستون کو جلادیا ۔ 16 یُوسیاہ چاروں طرف دیکھا اس نے پہاڑی پر قبروں کو دیکھا ۔ اس نے آدمیوں کو بھیجا اور انہوں نے ان قبروں سے ہڈیاں لیں ۔ پھر انہوں نے ان ہڈیوں کو قربان گاہ پر جلایا ۔ اس طرح یوسیاہ نے قربان گاہ کو تباہ کیا ۔ یہ واقعہ خدا وند کے پیغام کے مطابق ہوا جسے خدا کے آدمی نے اعلان کیا تھا ۔ خدا کے آدمی نے ان چیزوں کا اعلان کیا تھا ۔ جس وقت یر بعام قربان گاہ کے پاس کھڑا تھا ۔ تب یُوسیاہ چاروں طرف دیکھا اور خدا کے آدمی کی قبر کو دیکھا ۔ 17 یوسیاہ نے کہا ، " وہ یادگار چیز کیا ہے جو میں دیکھتا ہوں ؟" شہر کے لوگوں نے اس کو کہا ، " یہ خدا کے آدمی کی قبر ہے جو یہوداہ سے آیا تھا ۔ اس خدا کے آدمی نے ان کاموں کے متعلق کہا تھا جو آپ نے بیت ایل میں قربان گاہ کے ساتھ کیا ۔ اس نے وہ باتیں ایک عرصہ پہلے کہہ چکا تھا ۔" 18 یُوسیاہ نے کہا ، " خدا کے آدمی کو چھوڑو اس کی ہڈیوں کو نہ ہٹا ؤ ۔" اس لئے انہوں نے اسکی ہڈیوں کو چھو ڑا اور اس خدا کے آدمیوں کی ہڈیوں کو بھی جو سامریہ کا تھا ۔ 19 یُوسیاہ نے تمام اعلیٰ جگہوں کی عبادت گاہوں کو جو سامریہ کے شہروں میں تھیں تباہ کیا ۔ اسرائیل کے بادشاہوں نے ان عبادت گاہوں کو بنایا تھا ۔ اور جس سے خدا وند بہت غصہ ہوا تھا ۔ یُوسیاہ نے ان ہیکلوں کو تباہ کیا جس طرح اس نے بیت ایل میں عبادت کی جگہوں کو کیا تھا ۔ 20 یُوسیاہ نے ان تمام کاہنوں کو مارڈا لا جو ان اعلیٰ جگہوں اور قربان گاہوں پر تھے ۔ اس نے آدمیوں کی ہڈیوں کو قربان گاہ پر جلایا ۔ اس طریقہ سے اس نے تمام عبادت کی جگہوں کو تباہ کیا پھر وہ یروشلم کو واپس گیا ۔ 21 تب بادشاہ یوسیاہ نے تمام لوگوں کو حکم دیا ، " خدا وند اپنے خدا کے لئے فسح کی تقریب مناؤ ۔ اسے ایسے کرو جیسا کہ معاہدہ کی کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔" 22 لوگوں نے اس وقت سے فسح کی تقریب اس طرح نہیں منائی تھی جس وقت قضاة نے اسرائیل پر حکومت کی تھی ۔ اسرائیل یا یہوداہ کا کو ئی بھی بادشاہ کبھی بھی اتنی بڑی فسح کی تقریب نہیں منائی ۔ 23 انہوں نے یہ فسح کی تقریب خدا وند کے لئے یوسیاہ کی بادشاہت کے اٹھارہویں سال یروشلم میں منائی ۔ 24 یوسیاہ نے جنّات کے عاملوں ، جادوگرو ں، مورتیوں ، بتوں اور تمام بھیانک چیزوں کو جسے یہوداہ اور یروشلم میں پرستش کرتے تھے تباہ کردی ۔ اس نے اس شریعت کی اطاعت کرنے کے لئے جو اس کتاب میں لکھے تھے جسے کاہن خلقیاہ نے خدا وند کی ہیکل میں پایا تھا ۔ 25 اس سے پہلے یوسیاہ کے جیسا بادشاہ کبھی نہیں ہوا تھا ۔ یوسیاہ خدا وند کی طرف سے اپنے دل و روح کی گہرائی سے اور قوّت سے رجوع ہوا ۔ کوئی بھی بادشاہ موسیٰ کے قانون پر یُوسیاہ کے جیسا عمل نہیں کیا اور اس وقت سے یُوسیاہ کے جیسا دوسرا بادشاہ کبھی نہیں ہوا ۔ 26 لیکن خدا وند کا غصہ یہوداہ کے لوگوں پر ابھی بھی کم نہیں ہوا تھا ۔ خدا وند ابھی بھی ان پر اس لئے غصہ میں تھا کیوں کہ منسّی نے تمام کام کئے تھے ۔ 27 خدا وند نے کہا ، " میں نے بنی اسرائیلیوں کو ان کی زمین چھوڑ نے کے لئے مجبور کیا ۔ میں وہی یہوداہ کے ساتھ کروں گا ۔ میں یہوداہ کو اپنی نظروں سے اوجھل کروں گا میں یروشلم کو قبول نہیں کروں گا ۔ ہاں میں نے اس شہر کو چُنا ۔ میں یروشلم کے متعلق بات کر رہا تھا جب میں نے کہا کہ میرا نام وہاں ہوگا ۔ لیکن میں ہیکل کو تباہ کروں گا جو اس جگہ پر ہے ۔" 28 تمام دوسرے کام جو یُوسیاہ نے کئے وہ " تارریخ سلاطین یہوداہ " نامی کتاب میں لکھے ہوئے ہیں ۔ 29 یوسیاہ کے زمانے میں مصر کا بادشاہ فرعون نکوہ، اسور کے بادشاہ کے خلاف لڑ نے کے لئے فرات ندی کے پاس گیا ۔ یوسیاہ مجّدد پر نکوہ سے ملنے گیا۔ فرعون نے یوسیاہ کو دیکھا اور اس کو مارڈا لا ۔ 30 یوسیاہ کے عہدے داروں نے اس کی لاش کو رتھ پر رکھا اور مجّدد سے یروشلم لے گئے ۔ انہوں نے یوسیاہ کو اس کی ہی قبر میں دفن کیا ۔ تب عام لوگوں نے یُوسیاہ کے بیٹے یہوآخز کو لیا اور اس کا مسح کیا ۔ انہوں نے یہوآخز کو نیا بادشاہ بنایا ۔ 31 جب یہو آخز جب بادشاہ بنا تو اس کی عمر ۲۳ سال تھی اس نے یروشلم میں تین مہینے تک حکو مت کی ۔ اس کی ماں کا نام حموطل تھا جو لبناہ کے یرمیاہ کی بیٹی تھی ۔ 32 یہو آخز نے وہ کام کئے جسے خدا وند نے برا کہا تھا ۔ یہو آخز نے وہی کام کئے جسے اس کے آباآ اجداد کر چکے تھے ۔ 33 فرعون نکوہ نے یہو آخز کو حمّات میں ربلہ کے مقام پر جیل میں رکھا ۔ اس لئے یہو آخز یروشلم میں حکومت نہیں کر سکا ۔ فرعون نکوہ نے یہوداہ پر جبر کیا کہ ۷۵۰۰ پاؤنڈ چاندی اور ۷۵ پاؤنڈ سونا ادا کرے ۔ 34 فرعون نکوہ نے یُوسیاہ کے بیٹے الیاقیم کو نیا بادشاہ بنایا ۔ الیاقیم نے اپنے باپ یُوسیاہ کی جگہ لی ۔ فرعون نکوہ نے الیاقیم کا نام بدل کر یہو یقیم رکھا اور فرعون نکوہ نے یہو آخز کو مصر لے گیا ۔ یہو آخز مصر میں مرگیا ۔ 35 " یہو یقیم نے چاندی اور سونا فرعون کو دیا لیکن یہو یقیم نے عام لوگوں پر محصول عائد کیا اور اس رقم کو فرعون کو دیا ۔ اس لئے ہر آدمی اپنے حصہ کا سونا اور چاندی دیتا ۔ اور بادشاہ یہو یقیم رقم فرعون نکوہ کو دیتا ۔ 36 جس وقت یہو یقیم بادشاہ ہوا اس کی عمر ۲۵ سال تھی ۔ اس نے یروشلم میں ۱۱ سال حکو مت کی اس کی ماں کا نام زبودہ تھا جو روماہ کے رہنے والے فدایاہ کی بیٹی تھی ۔ 37 یہو یقیم نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے برا کہا تھا ۔ یہو یقیم نے وہی کام کئے جو اسکے آباؤ اجداد نے کئے تھے ۔

24:1 یہو یقیم کے زمانے میں نبوکد نضر بابل کا بادشاہ ملک یہوداہ آیا ۔ یہو یقیم نے نبوکد نضر کی تین سال خدمت کی ۔ پھر یہو یقیم نبو کد نضر کے خلاف ہوگیا اور اس کی حکو مت سے آزاد ہوگیا ۔ 2 " خدا وند نے بابلیوں ، ارامیوں ، موآبیوں اور عمّونیوں کے گروہوں کو یہو یقیم کے خلاف لڑنے بھیجا ۔ خدا وند نے ان گروہوں کو یہوداہ کو تباہ کرنے کے لئے بھیجا ۔ یہ ایسا ہی ہوا جیسا کہ خدا وند نے کہا ۔ خدا وند نے اس کے خادموں کو اور نبیوں کو ان چیزوں کے کہنے کے لئے استعمال کیا ۔ 3 خدا وند نے ان چیزوں کے ہو نے کا یہوداہ میں حکم دیا ۔ اس طرح وہ انہیں اس کی نظروں سے دور کرنا چاہتا تھا ۔ اس نے ایسا کیا کیوں کہ منسی نے سب گناہ کئے ۔ 4 " خدا وند نے ایسا اس لئے کیا کیوں کہ منسی نے کتنے ہی بے گناہ لوگوں کو مار ڈا لا تھا ۔ منسّی نے ان کے خون سے یروشلم کو بھر دیا تھا اور خدا وند ان لوگوں کو معاف نہیں کرتا تھا ۔ 5 دوسرے کام جو یہویقیم نے کئے وہ " تاریخ سلاطین یہوداہ " نا می کتاب میں لکھے ہو ئے ۔ 6 یہو یقیم مر گیا اور اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دفنا یا گیا ۔ یہو یقیم کے بعد اس کا بیٹا یہو یاکین نیا بادشاہ ہوا ۔ 7 با بل کے بادشاہ نے تمام زمین مصر کے نالے کے درمیان اور دریائے فرات کی زمین کو فتح کیا ۔ یہ زمین پہلے مصر کے اقتدار میں تھی ۔ اس لئے مصر کے بادشاہ نے مصر کو مزید نہیں چھو ڑا ۔ 8 یہو یاکین کی عمر اٹھارہ سال تھی جب اس نے حکو مت شروع کی ۔ اس نے یروشلم میں تین مہینے حکو مت کی ۔ اس کی ماں کا نام نُحشتا تھا جو یروشلم کے اِلناتن کی بیٹی تھی ۔ 9 یہو یاکین نے وہ کام کئے جنہیں خدا وند نے برا کہا تھا ۔ اس نے سب کچھ وہی کیا جو اس کے باپ نے کیا تھا ۔ 10 اس وقت بابل کے بادشاہ نبو کد نضر کے عہدیدار یروشلم آئے اور اس کو گھیر لیا ۔ 11 تب نبو کد نضر بابل کا بادشاہ شہر کو آیا ۔ 12 یہوداہ کا بادشاہ یہو یاکین با بل کے بادشاہ سے ملنے باہر گیا ۔ یہو یاکین کی ماں اس کے عہدیدار ،قائدین اور دیگر عہدیدار بھی اس کے ساتھ گئے ۔ تب بابل کے بادشاہ نے یہویاکین کو پکڑ لیا۔ یہ نبو کد نضر کی حکو مت کا آٹھواں سال ہے۔ 13 نبو کد نضر یروشلم سے تمام خزانے خدا وند کی ہیکل سے لے لیا ۔ اور بادشا ہ کے محل سے بھی خزانے لے لیانبو کد نضر نے تمام سونے کے برتن کو کاٹ ڈا لا جو اسرائیل کا بادشاہ سلیمان نے خدا وند کی ہیکل میں رکھوایا تھا ۔ یہ ایسا ہوا جیسا کہ خدا وند نے کہا ۔ 14 نبو کد نضر یروشلم کے تمام لوگوں کو پکڑا ۔ اس نے تمام قائدین اور دوسرے دولتمند لوگوں کو پکڑا اور اس نے ۰۰۰,۱۰ لوگوں کو قیدی بنا لیا ۔ نبو کد نضر نے فنکاروں اور کاریگروں کو لے گیا ۔ کو ئی آدی نہیں بچا سوائے عام لوگوں اور غریب ترین لوگوں کے ۔ 15 نبو کد نضر یہو یا کین کو قیدی بنا کر بابل لے گیا ۔ نبو کد نضر نے بادشاہ کی ماں ،اس کی بیویوں ،عہدیداروں اور سر زمین کے اہم شخصیتوں کو بھی لے گیا ۔ نبو کد نضر انہیں یروشلم سے با بل تک قیدیوں کی شکل میں لے گیا ۔ 16 نبو کد نضر تمام سپاہیوں جو کہ سات ہزار تھے اور ہنر مند مزدوروں اور کاریگروں جو کہ ایک ہزار تھے کو بھی لے گیا ۔ یہ تمام آدمی جنگ کے لئے تیار تربیت یافتہ سپا ہی تھے ۔ بابل کا بادشاہ انہیں قیدیوں کی شکل میں با بل لے گیا ۔ 17 بابل کے بادشاہ نے متّنیاہ کو نیا بادشاہ بنا یا ۔ متّنیاہ یہو یاکین کا چچا تھا ۔ اس نے اس کا نام بدل کر صدقیاہ رکھا ۔ 18 صدقیاہ ۲۱ سال کا تھا جب وہ حکو مت شروع کی ۔ اس نے یروشلم میں ۱۱ سال حکو مت کی اس کی ماں کا نام حمو طل جو یرمیاہ کی بیٹی تھی اور لبناہ کی رہنے والی تھی ۔ 19 صدقیاہ نے وہ کام کئے جسے خدا وند نے برا کہا تھا ۔ صدقیاہ نے وہی کام کئے جو یہو یاکین نے کیا تھا ۔ 20 خدا وند یروشلم اور یہوداہ پر بہت غصہ ہوا اور انہیں اپنی نظروں سے نکال پھینکا ۔ اس وقت صدقیاہ نے بابل کے بادشاہ کے خلاف بغاوت کی ۔

25:1 صدقیاہ بابل کے بادشاہ سے بغاوت کی اور اسکی اطا عت سے انکار کیا ۔ اس لئے بابل کا بادشاہ نبو کد نضر اور اس کی تمام فوج یروشلم کے خلاف لڑ نے آئی ۔ یہ واقعہ صدقیاہ کی بادشاہت کے نویں سال کے دسویں مہینے کے دسویں دن ہوا ۔ نبو کد نضر نے اسکی فوج کو یروشلم کے اطراف رکھا تاکہ لوگ شہر کے اندر نہ آسکیں اور نہ باہر جا سکیں ۔ 2 نبو کد 3 شہر میں قحط کا حال بد سے بد تر ہو رہا تھا ۔ چو تھے مہینے کے نویں دن شہر میں عام آدمی کے لئے کو ئی غذا نہ تھی ۔ 4 نبو کد نضر کی فوج نے آخر کار شہر کی فصیل کو توڑا ۔ اس رات بادشاہ صدقیاہ اور اسکے تمام سپا ہی خفیہ دروازہ سے بھا گے ۔ جو دو دیواروں کے درمیان شاہی باغ کے قریب تھا ۔ دشمن سپا ہی شہر کے اطراف تھے ۔ لیکن صدقیاہ اور اسکے آدمی صحرا کی سڑک سے جنوب کی طرف فرار ہو گئے ۔ 5 با بل کی فوج نے بادشاہ صدقیاہ کا پیچھا کیا اور اس کو یریحو کے قریب پکڑا ۔ صدقیاہ کے تمام سپا ہی ا سکو چھو ڑ کر بھا گ گئے ۔ 6 بابل کے لوگوں نے بادشاہ صدقیا ہ کو بابل کے بادشاہ کے پاس ربلہ لے گئے ۔ بابل کے لوگوں نے صدقیاہ کو سزا دینے کا طئے کئے ۔ 7 انہوں نے صدقیاہ کے بیٹوں کو اس کے سامنے مار ڈا لا پھر صدقیاہ کی آنکھیں نکال دیں انہوں نے اسے زنجیروں میں باندھ کر با بل لے گیا ۔ 8 نبو کد نضر اپنی بادشاہت کے ۱۹ ویں سال کے پانچویں مہینے کے ساتویں دن یروشلم آیا ۔ نبوزرادان نبو کد نضر کے بہترین سپا ہیو ں کا سپہ سالار تھا ۔ 9 نبوزرادان نے خدا کی ہیکل کو بادشاہ کے محل کو اور یروشلم کے تمام گھروں کو جلایا ۔حتیٰ کے اس نے بڑے گھروں کو بھی تباہ کیا ۔ 10 تب بابل کی فوج نے جو نبوزرادان کے ساتھ تھی یروشلم کے اطراف کی دیوار کو گِرا دیا ۔ 11 نبوز رادان تمام لوگوں کو جو ابھی تک شہر میں رہ گئے تھے انہیں پکڑ کر قیدی بنا لیا ۔ نبوزرادان نے سب لوگوں کو قیدیوں کی طرح لے گیا حتٰی کہ جو لوگ اپنے کو حوالے کرنے کی کو شش کئے انہیں بھی ۔ 12 نبوزرادان نے صرف عام لوگوں کے غریب ترین لوگوں کو وہاں رہنے کے لئے چھو ڑ دیا تا کہ وہ انگور کی اور دوسری فصلوں کی دیکھ بھا ل کر سکیں ۔ 13 بابل کے سپا ہیوں نے خدا وند کی ہیکل میں کانسے کی چیزوں کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے ۔ انہوں نے کانسے کے ستون کو توڑا کانسے کی گاڑیوں کو اور بڑی کانسے کی حوض کو وڑا ۔ تب انہوں نے سارا کانسے بابل کو لے گئے ۔ 14 بابل کو لوگوں نے برتن اور کھرپیاں اور تمام کانسے کے برتن بھی جو خدا وند کی ہیکل میں استعمال کرتے تھے لے گئے ۔ 15 نبوزرادان نے تمام آتش دان اور کٹورے لے لئے اس نے تمام چیزیں سونے کی بنی ہو ئی اور سونے کو لے لیا اور تمام چاندی کی چیزیں اور چاندی بھی لے لیا ۔ 16 اُس طرح نبوزرادان نے جو لیا تھا : دو ( (۲) کانسے کے ستون ( ہر ستون ستائیں فیٹ لمبا ستون پر شہتیر تھے جو ساڑھے چارفیٹ لمبے تھے وہ کانسے کے بنے تھے ۔ اور ان کا نمونہ ایک جال اور اناروں کی طرح تھا ) دونوں ستون پر اسی قسم کے نمونے تھے بڑا کانسے کا حوض ،گاڑیاں جو سلیمان نے خدا وند کی ہیکل کے لئے بنائی تھیں ۔ ان چیزوں کا کانسہ اتنا وز نی تھا کہ اس کو تولہ نہیں جا سکتا تھا ۔ 17 18 ہیکل سے انفرادی طور نبوزرادان نے جو لیا تھا سِرایاہ اعلیٰ کاہن ، صفنیاہ دوسرا کاہن ، تین آدمی جو داخلہ کے پہریدار 19 اور شہر سے نبوزرادان نے جو لیا : ایک عہدیدار جو فوج کا نگرا ں تھا ، پانچ بادشاہ کے مشیر جو ابھی شہر میں تھے ۔ ایک فوج کے سپہ سالار کے سکریٹری جو نگراں کار تھا ، عام لوگوں کی گنتی کرتا اور ان میں کچھ کو سپاہیوں کے لئے چُنا تھا ۔ ۶۰ لوگ جو شہر میں پائے گئے انہیں بھی لے لیا ۔ 20 تب نبوزرادان تمام لوگوں کو بابل کے بادشاہ کے پاس حمات کے علاقہ میں رِبلہ لے گیا ۔ بابل کے بادشاہ نے انکو ربلہ میں مار ڈا لا ۔ وہ یہوداہ کے لوگوں کو ملک سے جلا وطن کر دیا۔ 21 22 نبو کد نضر جو بابل کا بادشاہ تھا اس نے کچھ لو گوں کو یہوداہ کی زمین پر چھو ڑا ۔ وہاں ایک آدمی جدلیاہ نامی تھا جو سافن کے بیٹے اخی قام کا بیٹا تھا ۔ نبوکد نضر نے جد لیاہ کو یہوداہ کے لوگوں پر گورنر بنا یا ۔ 23 فوج کے سپہ سالار نتنیاہ کا بیٹا اسمٰعیل ،قریح کا بیٹا یُوحنان ،نطوفانی تنحو مت کا بیٹا سِرایاہ ، معکاتی کا بیٹا یازنیاہ تھے ۔ فوج کے یہ سب سپہ سالار اور ان کے آدمیوں نے سنا کہ با بل کے بادشاہ جدلیاہ کو گور نر بنا یا ہے ۔ اس لئے وہ جدلیاہ سے ملنے مصفاہ گئے ۔ 24 جدلیاہ نے ان عہدیدارو ں اور انکے آدمیوں سے وعدہ کیا ۔ جدلیاہ نے ان کو کہا ، " بابل کے عہدیداروں سے مت ڈرو ۔ یہاں ٹھہرو اور بابل کے بادشاہ کی خدمت کرو پھر ہر چیز تمہارے ساتھ ٹھیک ہو گی ۔" 25 اسمٰعیل نتنیاہ کا بیٹا جو الیشمع کا پو تا جو شاہی خاندان سے تھا ساتویں مہینہ میں اسمٰعیل اور اسکے دس آدمیوں نے جِدلیاہ پر حملہ کیا اور تمام یہودیوں اور بابل کے لوگوں کو مارڈا لا جو مصفاہ میں جدلیاہ کے ساتھ تھے ۔ 26 تب فوجی افسران اور تما م لوگ کیا اہم اور کیا غیر اہم سب مصر بھا گ گئے ۔ کیوں کہ وہ بابل کے لوگوں سے ڈ رے ہوئے تھے ۔ 27 بعد میں اویل مرودک بابل کا بادشاہ ہوا ۔ اس نے یہو یاکین کو جیل سے نکلنے دیا ۔ یہ یہوداہ کے بادشاہ یہو یاکین کے قیدی بنائے جا نے کے سینتیسویں سال ہوا ۔ یہ اویل مرودک کی بادشاہت شروع کرنے کے بارہویں مہینے کی ستائیسویں دن ہوا ۔ 28 اویل مرودک نے یہو یاکین سے مہر بانی کی باتیں کیں ۔ اس نے یہو یاکین کو زیادہ اہم جگہ دی بہ نسبت دوسرے بادشاہوں کے جو اس کے ساتھ بابل میں تھے ۔ 29 اویل مرودک نے یہو یا کین کو قیدیوں کے کپڑے پہننا بند کروایا ۔ یہو یاکین نے اویل مرو دک کے ساتھ ایک ہی میز پر کھانا کھا یا ۔اس نے اپنی ساری زندگی میں ہردن ایسا ہی کیا ۔ 30 اس طرح بادشا ہ اویل مرودک نے یہو یاکین کو ہر روز ہر قسم کا کھانا زندگی بھر تک دیا ۔