Malachi

1:1 خدا وند کی طرف سے ملاکی کی معرفت اسرائیل کے لئے پیغام ۔ 2 خدا وند فرماتا ہے ، " لوگو! میں نے تم سے محبت کی ہے ۔" لیکن تم نے کہا ، " تم نے ہم سے کیسے محبت کی ؟ " خدا وند فرماتا ہے ، " کیا عیساؤ یعقوب کا بھائی نہیں تھا ؟ اب تک میں نے یعقوب سے محبت کی ۔ 3 لیکن میں نے عیساؤ سے نفرت کیا ۔ میں نے اس کے پہاڑی ملک کو ویرا ن کیا ۔ اسکی زمین کو ریگستان کے گیدڑوں کو دیدیا گیا ۔" 4 اگر ادوم کہے ، " ہم برباد ہو گئے تھے ، پر ویران جگہوں کو پھر آکر تعمیر کریں گے ۔" تو خدا وند قادر مطلق یہ فرماتا ہے : " ہو سکتا ہے وہ اسے پھر سے بنائے ، لیکن میں اسے پھر سے ڈھا دونگا !"تب تک لوگ ان لوگوں کو شریر کا علاقہ کہا جاتا ہے ۔ وہ لوگ جن کے ساتھ خدا وند ہمیشہ ناراض رہتا ہے ۔ 5 تم اپنی آنکھوں سے دیکھو گے اور کہو گے ، " خدا وند اسرائیل کے باہر بھی عظیم ہے ۔" 6 خدا وند قادر مطلق فرماتا ہے ، " اے کاہنوں میرے نام سے کون تحقیر کرتا ہے ! بیٹا اپنے باپ کی اور نوکر اپنے آقا کی تعظیم کرتا ہے ۔ اس لئے اگر میں باپ ہوں تو مجھے عزت کیوں نہیں دی جا رہی ہے ، اور اگر میں آقا ہوں تو کیوں کوئی شخص مجھ سے نہیں ڈرتا ہے ؟ " لیکن تم کہتے ہو ، " ہم لوگوں نے کیسے تیرے نام کی تحقیر کی ہے ؟ " 7 " نا پاک کھانے کا نذرانہ پیش کر کے ! " لیکن تم نے کہا ، " ہم لوگوں نے اسے کیسے ناپاک کیا ؟ " یہ سوچ کر کہ شاید خدا وند کی قربان گاہ کی تحقیر ہو ؟" 8 " جب تم اندھے جانوروں کی قربانیاں پیش کر تے ہو تو کیا یہ غلط نہیں ہے ؟ اور جب لنگڑے یا بیمار جانور کی قربانی پیش کر تے ہو تو کیا یہ غلط نہیں ہے ؟ یہی تو اپنے صوبیدار کو پیش کرو تو کیا وہ تم سے خوش ہو گا یا تیرا ہمدرد ہو گا ؟ " نہیں !" وہ اسے قبول نہیں کریگا خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ۔ 9 " اور اب برائے کرم خدا سے اس کے کرم کی درخواست کر کہ شاید ہم لوگوں پر مہربان ہو ۔ تم ذمہ دار ہو ، کیا وہ تم سے کسی کے ساتھ بھی خوش ہو گا ؟ " خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ۔ 10 " کا ش تم میں کو ئی ایسا ہو تا جو ہیکل کا دروازہ بند کر تا ، تا کہ تم میری قربان گا ہ پر بلا مقصد کا آگ نہ جلا تے ۔ میں تم سے خوش نہیں ہوں اور میں تیرے ہا تھ کا کو ئی بھی تحفہ قبول نہیں کرونگا ۔" خداوند قادرمطلق یہ فرماتا ہے ۔ 11 کیوں کہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک میرا نام عظیم ہے ۔ اور ہر جگہ میرے نام کی تعظیم میں بخور کا نذرانہ پیش کیا جا تا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خالص نذرانہ بھی پیش کیا جا تا ہے ۔ کیوں کہ میرانام قوموں میں عظیم ہے ۔" خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ۔ 12 " لیکن تم یہ کہہ کر اس کی بے حرمتی کر تے ہو کہ خداوند کی قربان گا ہ نا پاک ہے ۔ اور قربانی کا کھانا گھٹیا ہے ۔ 13 تم نے کہا ، " یہ کسی زحمت ہے ! اور مجھے غصہ دلا تا ہے ۔ خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ۔ اور پھر تم نے نذرانے کے طور پر چُرا ئے ہو ئے جانور یا وہ جو لنگڑا ہو یا وہ بیمار ہو پیش کیا تو کیا میں ان کو تمہا رے ہا تھ سے قبول کرو ں گا ؟ " خداوند فرماتا ہے ۔ 14 ان دھو کے بازوں پر لعنت ہو جس کے جھنڈ میں نر جا نور ہو اور وہ اسے خداوند کو پیش کر نے کا وعدہ کر تا ہو لیکن ایک بیمار جانور پیش کر تا ہو ۔ کیونکہ میں ایک عظیم بادشا ہوں، " خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ، " اور میرانام قو مو ں میں خوفناک ہے ۔"

2:1 " اور اب کا ہنو ! یہ احکاما ت تمہا رے لئے ہے ، میری سنو ! جو میں کہتا ہوں اس پر دھیان دو ۔ میرے نام کی تمجید کرو ۔ 2 اگر تم نہیں سنو گے اور میرے نام کی سنجید گی سے تمجید نہیں کرو گے، " خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ، " تب میں تم پر لعنت بھیجونگا اور تمہا ری دعا ؤں کو لعنت میں بدل دوں گا ۔ سچ مچ میں نے تم لوگوں پر لعنت ڈا لنا شروع کر دیا ہوں کیوں کہ تم لوگوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا ۔" 3 " دیکھو ! میں تیری نسلوں کو ڈانٹوں گا اور تمہا رے چہروں پر ان جانوروں کو جو کہ قربانی کے لئے تھے کے گو بر کو پھیلا دوں گا ۔ اور میں تیری قربانی کے گو بر کو بھی تیرے چہرے پر پھیلا دو ں گا ۔ اور تم کو اپنے آ پ سے دور رکھونگا ۔ 4 تب تم سمجھو گے کہ میں تمہیں یہ حکم بھیجا ہوں، تا کہ لا ویو ں کے ساتھ میرا معاہدہ قائم آئے گا ۔" خداوند قادر مطلق نے یہ سب کہا ۔ 5 " اس کے ساتھ میرا معا ہدہ ایک زندگی اور سلامتی ہے ۔ میں نے وہ اسے سب دیا جب مجھ سے خوفزدہ ہو ا تھا اور میرانام کا احترام کیا تھا ۔ 6 سچی ہدایت اس کے منہ میں تھا ۔ ان کے ہونٹوں میں کبھی غلطی نہیں پا ئی گئی ۔ اس کا راستہ میر ی نظر میں مکمل اور صحیح تھا ۔ اور اس نے بہت سے لوگوں کو ان کی زندگی کے گنا ہ کے راستے سے وا پس لا یا ۔ 7 لوگ جانکا ری حاصل کر نے کے لئے کا ہن کو دیکھے ۔ وہ لوگ اس کے پاس ہدایت کا کلام حاصل کر نے کے لئے جا تا ہے کیونکہ وہ خداوند قادر مطلق کا پیغمبر ہے ۔" 8 " لیکن تم کا ہنو ! میرے راستے سے ہٹ گئے ۔ تمہا ری ہدایت بہت سے لوگوں کا گنا ہ میں ٹھو کر کھا نے کا سبب بنا ۔ تم نے لا وی کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کو تو ڑ دیئے ، " خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ۔ 9 " اس لئے میں نے تمہیں تمام لوگوں کے سامنے حقیر اور ذلیل کیا ۔ کیوں کہ تم نے میری راہ پر نہیں چلا ۔ اور کیونکہ تم نے ان لوگوں کے ساتھ جانبداری کا معاملہ کیا جسے تم نے میری تعلیمات کو سکھا یا ۔" 10 کیا ہم سب کا ایک ہی با پ نہیں ( خدا ) ہے کیا اسی ایک خدا نے ہم سب کو پیدا نہیں کیا ۔ پھر کیوں ہم میں سے کچھ لوگ دوسرے کو دھو کہ دیتے ہیں ؟ لوگ جو اس معاہدہ کی بے حرمتی کر تے ہیں جسے کہ خدا نے ہمارے با پ دادا سے کئے تھے ۔ 11 یہودا ہ بے وفا تھے اور اسرائیل اور یروشلم میں لوگوں نے بہت برا کام کیا تھا ۔ کیوں کہ یہودا ہ کے آدمیوں نے خداوند کے مقدس جگہ کی بے حرمتی کی جس سے کہ خدا محبت کر تا ہے اور ان لوگوں نے ان عو رتوں سے شادی کی جو کہ غیر ملکی خداوند کی پرستش کر تے ہیں ۔ 12 کاش خدا یعقوب کے خاندان کا کو ئی بھی شخص جو ایسا کر تا ہے اسے ہٹا دے وہ جو بھی ہو ۔ اگر وہ خداوند قادر مطلق کو نذرانہ بھی پیش کر تے ہیں ۔ 13 اور تمہیں یہ بھی کرنا چا ہئے : خداوند کی قربان گا ہ کو آنسوؤں سے بھر دو ۔ تم رو ؤ اور ماتم منا ؤ کیوں کہ وہ تمہا رے نذرانے اور قبول نہیں کر تے ہیں ۔ اور وہ اسے ہمدردی کے ساتھ تمہا رے ہا تھ سے قبول نہیں کریگا ۔ 14 اور تم پو چھو ، " ہمارے تحفے کے خداوند کے ذریعہ کیوں قبول نہیں کیا گیا ؟ " کیوں کہ خداوند تمہا رے خلاف گواہ ہے ۔اس نے دیکھا کہ تم اپنی بیوی کے جس سے تم نے جوانی کے وقت شادی کی تھی بے وفا تھے ۔ تم نے اس سے دغابازی کی حالانکہ وہ مقدس وعدہ سے تمہا رے شریک حیات ہے۔ 15 کیا خدا نے شو ہر بیوی کو ایک جسم اور ایک روح ہو نے کے لئے پیدا نہیں کیا ؟ اور وہ کیا ہے جس کی خدا نے خواہش کی ؟ خدا ترس نسل ۔اس لئے اس روحانی اتحاد کو قائم رکھنے کے لئے ہو شیار رہو ، اور اس عو رت سے جس سے تم جوانی میں شادی کی تھی بے وفائی مت کر ۔ 16 خداوند اسرائیل کا خدا فرماتا ہے ، " کیوں کہ میں طلاق سے نفرت کر تا ہوں، " " میں اس آدمی سے نفرت کر تا ہوں جو اپنے کپڑوں کو تشدد سے ڈھانکتا ہے ، " خداوند قادر مطلق فرماتا ، "اس لئے ہو شیار رہو اور اپنی بیوی سے بے وفائی مت کر ۔" 17 تم نے اپنے کلام سے خداوند کو بہت زیادہ بیزار کیا ہے ۔ لیکن تم کہتے ہو ،" ہم لوگوں نے اسے کیسے بیزار کیا ؟ " یہ کہتے ہو ئے ، " وہ سارے جو برا کر تے ہیں خداوند کی نظر میں حقیقت میں اچھا ہے ، اور وہ ان لوگوں سے خو ش ہے ۔" یا یہ پو چھتے ہو گے ، " وہ خدا کہاں ہے جو شریروں کو سزا دیتا ہے ؟ "

3:1 خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ، " دیکھو ! میں اپنا پیغمبر بھیج رہا ہوں، اپنے سامنے میں راستہ تیار کر نے کے لئے اور خداوند جس کی تم کھوج کر رہے ہو ، وہ اچانک اپنے گھر میں آئے گا ۔معاہدے کا پیغمبر جس کے لئے تم کا فی کھوج کر رہے ہو آ رہا ہے ۔دیکھو وہ آرہا ہے ۔" 2 " جب وہ آئے گا اس کے لئے کون برداشت کر پا ئے گا ؟ جب وہ ظا ہر ہو گا اس کے بر خلاف کون کھڑا ہو نے کے لا ئق ہو گا ۔ وہ ایک صاف کر نے وا لے کا رخانے کی بھٹی کی آگ کی طرح ہو گی یا اس صابن کی طرح جو کپڑو ں میں سفیدی لا تا ہے ۔ 3 وہ اس شخص کی طرح بیٹھے گا جو چاندی کو صاف اور خالص کر تا ہے ، اور وہ لا ویوں کو خالص بنا ئے گا اور انہیں سونے اور چاندی کی طرح صاف اور خالص بنا ئے گا تا کہ وہ خداوند کو اپنے نذرانے صحیح طریقہ سے پیش کرے ۔ 4 تب خداوند کو یہودا ہ اور یروشلم کے نذرانے خوش کریگا جیسا کہ گذرے ہو ئے وقتوں میں کر تا تھا ۔ 5 تب میں تمہا رے پاس آؤں گا اور تجھے آزماؤں گا ۔ اور میں جا دو گروں ، زنا کا رو ں، جھو ٹی گوا ہی پیش کر نے وا لوں، مزدوروں پر ظلم کر نے وا لوں، بیوا ؤں اور یتیموں پر ظلم کرنے وا لوں کے خلاف اور ان لوگوں کے خلاف جنکے معاملات تمہا رے بیچ رہ رہے غیر ملکیوں کے ساتھ صاف نہ ہو اور جن کو میرا خوف نہ ہو جانچ پر تال کر نے میں بڑی تیزی برتونگا ۔' ' 6 " کیوں کہ میں خداوند ہوں اور میں بدلتا نہیں تم اب بھی یعقوب کی او لاد ہو اور تم تباہ نہیں کئے گئے ہو۔ 7 تم اپنے باپ دادا کے ایام سے میرے آئین سے منحرف رہے اور ان کو نہیں مانا ۔ تم میری طرف آؤ اور میں تیری طرف وا پس آؤں گا ۔" خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ۔ " لیکن تم کہتے ہو ، ہم لوگ کیسے وا پس آئیں ؟ ' 8 کیا کو ئی شخص خدا کو لوُ ٹ سکتا ہے ؟ لیکن تم لوگ مجھ کو لوٹ رہے ہو ۔ اور تم لوگ کہتے ہو ہم لوگ کیسے نہیں لوُ ٹ رہے ہیں ۔ اپنے دسویں حصے اور نذرانہ پیش کر تے ہیں۔ 9 تم لعنت سے ملعون ہو ئے کیوں کہ تم مجھے لوُ ٹ رہے ہو ، تم سب کو ئی ! 10 پو رے کا پو را دسواں حصہ میرے گودام میں لا ؤ تا کہ میرے گھر میں خوراک ہو گا ۔ براہ کرم میرا امتحان لو ۔" خداوند قادر مطلق یہ فرماتا ہے ، " دیکھو اگر میں تیرے لئے کثرت سے پانی برسانے کا سبب نہ بنو گا اور بہ کثرت ہو نے تک برکت برساتا نہ رہوں گا ۔ 11 میں کیڑوں کو حکم دوں گا کہ وہ تمہا ری فصلو ں کو برباد نہ کرے ۔ اور میں انگور کے بیلوں سے جو کہ تمہا رے کھیتوں میں ہے بہ کثرت انگور پیدا کراؤں گا ۔" خداوند قادر مطلق یہ فرماتا ہے ۔ 12 " تب ساری قومو ں کی برکت کی نظریں تمہا رے اوپر ہو گی ، کیوں کہ تمہا رے پاس خوشگوار زمین ہو گی ۔" خداوند قادرمطلق یہ فرماتا ہے ۔ 13 " تم نے میرے خلاف بُری باتیں کی۔" خداوند فرماتا ہے ، لیکن تم کہتے ہو ، " ہم لوگوں نے تیرے خلاف کیا کہا ہے ؟ " 14 تم نے کہا ، " خداوند کی عبادت کر نا بیکار ہے ۔ اس کے حکم کا پالن کر نے سے کیا فا ئدہ یا خداوند قادرمطلق کے آگے غمزدہ ہو کر جانے سے یہ دکھا نے کے لئے کہ ہم لوگوں کو اپنے گنا ہوں کے لئے افسوس ہے کیا فائدہ ؟ 15 اب ہم کہتے ہیں کہ مغرور با فضل ہو ، بدکردار اچھا کر تا ہے ، اور جو خدا کو للکار تے ہیں اسے سزا نہیں ملنی چا ہئے ۔" 16 تب جو خدا سے خوف کھا تے ہیں وہ ایک دوسرے سے با تیں کیں۔ خداوند نے ان کا سنا اور ان پر دھیان دیا ۔ اور ایک دستاویز کی کتاب اس کے سامنے لکھی گئی ۔ اس کی فہرست بنا ئی گئی جو ان کے نام کی تعظیم کی اور اس کا خوف کھا یا ۔ 17 خداوند قادرمطلق فرماتا ہے ، " وہ لوگ میرے ہونگے ۔" وہ لوگ میرا خاص خزانہ ہو گا اس دن جب میں زمین کا فیصلہ کروں گا ، میں ان لوگو ں پر اسی طرح رحم و کرم کرو ں گا جس طرح ایک شخص اپنے بیٹے پر رحم وکرم کر تا ہے جو اس کی خدمت کر تا ہے ۔ 18 تب ایک بار پھر تم جو صادق ہیں ان کے اور جو شریر ہیں ان کے بیچ فرق کو اور ان کے بیچ خدمت کر تا ہے اور وہ جو اس کی خدمت نہیں کر تا ہے کو دیکھو گے ۔

4:1 " دیکھو ! وہ دن آرہا ہے ۔ یہ جلتے ہو ئے بھٹی کی مانند ہو گا جب سبھی مغرور اور وہ سبھی جو برا ئی کر تے ہیں پیال کی طرح جل جا ئیں گے ۔ وہ دن جو کہ آرہا ہے وہ ان لوگوں کو جلا ڈا لے گا ۔" خداوند قادر مطلق یہ فرماتا ہے ، "اس لئے نہ تو ایک شاخ اور نہ ہی ایک جڑ بچے گی ۔ 2 " لیکن تم جو میرے نام کی تعظیم کر تے ہو ، صداقت کا سورج تمہا رے اوپر اترے گا اور یہ شفا لا ئے گا ۔ تم آزاد اور خو ش ہو گے جیسے بچھڑوں کو تھان سے چراگاہ میں چھوڑدیا جا تا ہے ۔ 3 اور تم بدمعاش لوگوں کو کچلو گے کیوں کہ وہ اس دن تمہا رے پیروں کے نیچے راکھ کے جیسے ہونگے ۔ ا س دن جب میں حرکت ( زمین پر فیصلہ کر نے کے لئے ) کرونگا ۔" خداوند قادر مطلق فرماتا ہے ۔ 4 " میرے خادم موسیٰ کی شریعت ، احکامات اور اصول جو کہ میں نے اسے کو ہِ حورب پر سبھی بنی اسرائیلیوں کو دینے کے لئے دیا تھا یا درکھو اوراس پر عمل کرو ۔ 5 دیکھو ! میں نبی الیاس خداوند کے اس عظیم اور بھیانک دن کے آنے سے پہلے تمہا رے ساتھ بھیج رہا ہوں۔ 6 وہ والدین اور بچوں کو ساتھ لا ئیں گے ۔ یہ ضرور ہونا چا ہئے ورنہ میں آؤنگا زمین پر وار کروں گا اور اسے پو ری طرح تبا ہ کردو ں گا ۔"